بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3098 — کسی چیز کے انکار کا دعویٰ کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان کسی چیز کے انکار کا دعویٰ کرنے کا بیان حدیث 3098
حدیث نمبر: 3098 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ: فِي الْإِخْوَةِ يَدَّعِي بَعْضُهُمْ الْأَخَ، وَيُنْكِرُ الْآخَرُونَ، قَالَ: "يَدْخُلُ مَعَهُمْ بِمَنْزِلَةِ عَبْدٍ يَكُونُ بَيْنَ الْإِخْوَةِ، فَيَعْتِقَ أَحَدُهُمْ نَصِيبَهُ، قَالَ: وَكَانَ عَامِرٌ، وَالْحَكَمُ، وَأَصْحَابُهُمَا يَقُولُونَ: لَا يَدْخُلُ إِلَّا فِي نَصِيبِ الَّذِي اعْتَرَفَ بِهِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
اعمش (سلیمان بن مہران) نے روایت کیا، ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے: بھائیوں میں سے بعض (کسی کے) بھائی ہونے کا دعویٰ کرے اور دوسرے اس کا انکار کریں، ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: وہ بھائیوں کے ساتھ غلام کی حیثیت سے شامل ہو گا، ان میں سے ایک آزاد کرانے کا حصہ دے گا۔ اور عامر و حکم اور ان کے شاگردوں نے کہا: جس بھائی نے اعتراف کیا اسی کے حصے سے وہ حصہ لے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3098]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أن عبد الرحمن قد عنعن وهو مدلس، [مكتبه الشامله نمبر: 3107] »
اس اثر کی سند میں عبدالرحمٰن بن محمد المحاربی مدلس ہیں اور عن سے روایت کی ہے، باقی رجال ثقات ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11543] ، [عبدالرزاق 19143]
الحكم: رجاله ثقات غير أن عبد الرحمن قد عنعن وهو مدلس
← پچھلی حدیث (3097) باب پر واپس اگلی حدیث (3099) →