أَبُو نُعَيْمٍ ، لِشَرِيكٍ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: قُلْتُ لِشَرِيكٍ: كَيْفَ ذَكَرْتَ فِي الْأَخَوَيْنِ يَدَّعِي أَحَدُهُمَا أَخًا؟ قَالَ: "يَدْخُلُ عَلَيْهِ فِي نَصِيبِهِ"، قُلْتُ: مَنْ ذَكَرَهُ؟ قَالَ: جَابِرٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَلِيٍّ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابونعیم نے کہا: میں نے شریک سے پوچھا: دو بھائیوں کے بارے میں آپ نے کیا ذکر کیا ہے جن میں سے ایک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ (میت کا) بھائی ہے؟ انہوں نے کہا: وہ بھائی کا حصہ پائے گا، میں نے عرض کیا: یہ کس نے ذکر کیا ہے؟ جواب دیا کہ جابر نے عامر سے اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3097]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف جابر وهو: ابن يزيد الجعفي، [مكتبه الشامله نمبر: 3106] »
اس اثر کو بھی صرف امام دارمی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف جابر وهو: ابن يزيد الجعفي