بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3099 — کسی چیز کے انکار کا دعویٰ کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان کسی چیز کے انکار کا دعویٰ کرنے کا بیان حدیث 3099
حدیث نمبر: 3099 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو بَكْرِ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَكِيعٍ ، ابْنُ أَبِي لَيْلَى
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ وَكِيعٍ، قَالَ: إِذَا كَانَا أَخَوَيْنِ، فَادَّعَى أَحَدُهُمَا أَخًا وَأَنْكَرَهُ الْآخَرُ؟ قَالَ: كَانَ ابْنُ أَبِي لَيْلَى، يَقُولُ: "هِيَ مِنْ سِتَّةٍ: لِلَّذِي لَمْ يَدَّعِ ثَلَاثَةٌ، وَلِلْمُدَّعِي سَهْمَانِ، وَلِلْمُدَّعَى سَهْمٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
وکیع رحمہ اللہ نے کہا: دو بھائیوں میں سے ایک (تیسرے کے) بھائی ہونے کا دعویٰ کرے اور دوسرا انکار کرے، انہوں نے کہا: ابن ابی لیلیٰ کہتے تھے: مسئلہ چھ سے ہو گا، جس نے انکار کیا تین حصے لے گا، دو حصے دعویٰ کرنے والا لے گا اور ایک حصہ وہ لے گا جس کے بھائی ہونے کا دعویٰ کیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3099]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى سيئ الحفظ جدا، [مكتبه الشامله نمبر: 3108] »
اس اثر میں محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سیٔ الحفظ جدا ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11547] ، [عبدالرزاق 19142]
الحكم: إسناده ضعيف محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى سيئ الحفظ جدا
← پچھلی حدیث (3098) باب پر واپس اگلی حدیث (3100) →