بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2995 — لعان کرنے والے میاں بیوی کے بیٹے کی وراثت کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان لعان کرنے والے میاں بیوی کے بیٹے کی وراثت کا بیان حدیث 2995
حدیث نمبر: 2995 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الْحَلَبِيُّ مُوسَى بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا المُعْتَمِر، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّهُ كَانَ يَقُول: "مِيرَاثُ وَلَدِ الْمُلَاعَنَةِ لِأُمِّه، قُلْتُ: فَإِنْ كَانَ لَهُ أَخٌ مِنْ أُمِّه؟ قَالَ: لَهُ السُّدُسُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
یونس نے کہا کہ حسن رحمہ اللہ کہتے تھے: ولد الملاعنہ کی میراث اس کی ماں کے لئے ہے، یونس نے کہا: میں نے کہا اگر اس کا مادری بھائی بھی موجود ہو تو؟ کہا: اگر اس کا مادری بھائی ہو تو اس کے لئے سدس ہوگا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2995]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3005] »
اس اثر کی سند حسن رحمہ اللہ تک جید ہے۔
الحكم: إسناده جيد إلى الحسن
← پچھلی حدیث (2994) باب پر واپس اگلی حدیث (2996) →