بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2869 — اہل جنت کی صفوف کا بیان
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان اہل جنت کی صفوف کا بیان حدیث 2869
حدیث نمبر: 2869 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، سُفْيَانَ ، عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، قَالَ: أُرَاهُ عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَهْلُ الْجَنَّةِ عِشْرُونَ وَمِائَةُ صَفٍّ: ثَمَانُونَ مِنْهَا أُمَّتِي، وَأَرْبَعُونَ سَائِرُ النَّاسِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سلیمان بن بریدہ نے میرا خیال ہے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمایا: جنت کے لوگوں کی ایک سو بیس صف ہوں گی ان میں اسی صف میری امت کی اور چالیس صف دیگر تمام (امت کے) لوگوں کی ہوں گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2869]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2877] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2546] ، [ابن ماجه 4289] ، [ابن حبان 7459] ، [موارد الظمآن 2638، وله شاهد عند أبى يعلی 5358]
وضاحت
(تشریح حدیث 2868)
اس حدیث سے معلوم ہوا امّتِ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعداد جنّت میں بہت زیادہ ہوگی بلکہ دو تہائی مسلمان اور ایک تہائی دیگر امّت کے لوگ ہوں گے، دنیا میں بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے امتی تمام نبیوں کی امّت سے زیادہ اور آخرت میں بھی سب سے زیادہ ہوں گے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2868) باب پر واپس اگلی حدیث (2870) →