بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2870 — جنت کی نہروں کا بیان
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان جنت کی نہروں کا بیان حدیث 2870
حدیث نمبر: 2870 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْجُرَيْرِيُّ ، حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِنَّ فِي الْجَنَّةِ بَحْرَ اللَّبَنِ وَبَحْرَ الْعَسَلِ وَبَحْرَ الْخَمْرِ، ثُمَّ تَشَقَّقُ مِنْهُ الْأَنْهَارُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حکیم بن معاویہ نے اپنے والد سے روایت کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک سمندر دودھ کا، ایک سمندر شہد کا، اور ایک سمندر شراب (خمر) کا ہے، پھر ان سے نہریں پھوٹتی ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2870]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2878] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2571] ، [ابن حبان 7409] ، [موارد الظمآن 2623] ، [أبونعيم فى صفة الجنة 307، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2869)
ترمذی شریف میں پانی کے سمندر کا بھی ذکر ہے جو صحیح ہے، کیوں کہ قرآن پاک میں بھی چار قسم کی نہروں کا بیان ہے: «﴿فِيْهَا أَنْهَارٌ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ آسِنٍ وَأَنْهَارٌ مِنْ لَبَنٍ لَمْ يَتَغَيَّرْ طَعْمُهُ وَأَنْهَارٌ مِنْ خَمْرٍ لَذَّةٍ لِلشَّارِبِيْنَ وَأَنْهَارٌ مِنْ عَسَلٍ مُصَفًّى .....﴾ [محمد: 15] » یعنی اس جنّت میں پانی کی نہریں ہیں جو بدبو کرنے والا نہیں، دودھ کی نہریں جن کا مزہ نہیں بدلتا، اور شراب کی نہریں ہیں جن میں پینے والوں کو بڑی لذت ہے، اور شہد کی نہریں ہیں جو بہت صاف ہیں .....۔
بعض احادیث میں ان نہروں کے نام بھی مذکور ہیں جیسا کہ پیچھے گذر چکا ہے، اور ہر جنتی کے بالا خانوں سے یہ نہریں گذرتی ہوں گی۔
الله تعالیٰ ہمیں یہ نعمتیں نصیب فرمائے، آمین۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2869) باب پر واپس اگلی حدیث (2871) →