بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2868 — اہل جنت کی اولاد کا بیان
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان اہل جنت کی اولاد کا بیان حدیث 2868
حدیث نمبر: 2868 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، وَالْقَوَارِيرِيُّ ، مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبِيهِ ، عَامِرٍ الْأَحْوَلِ ، أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، وَالْقَوَارِيرِيُّ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَامِرٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا اشْتَهَى الْوَلَدَ فِي الْجَنَّةِ، كَانَ حَمْلُهُ وَوَضْعُهُ وَسِنُّهُ فِي سَاعَةٍ كَمَا اشْتَهَى".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مومن کو جب جنت میں اولاد کی خواہش ہوگی تو اس کا حمل، وضع حمل اور بڑا ہونا (یعنی عمر) سب ایک ساعت میں اس کی خواہش کے مطابق ہو جائے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2876] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 2563] ، [ابن ماجه 4338] ، [أبويعلی 1051] ، [ابن حبان 7404] ، [موارد الظمآن 2636] ، [البيهقي فى البعث و النشور 587]
وضاحت
(تشریح حدیث 2867)
بعض علماء نے کہا: جنّت میں اولاد کی خواہش ہی نہ ہوگی لہٰذا اولاد بھی نہ ہوگی، لیکن اس حدیث میں ہے اگر خواہش کی تو اولاد بھی ہوگی لیکن یہ سب مراحل پلک جھپکتے ہو جائیں گے، قرآن پاک میں بھی ہے: «‏‏‏‏﴿وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ﴾ [فصلت: 31] » یعنی جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب جنّت میں موجود ہے۔
اسی طرح فرمایا: «﴿وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ .....﴾ [الزخرف: 71] » یعنی مؤمن جس چیز کی خواہش کریں اور آنکھوں کو لذت ملے وہ سب کچھ جنّت میں موجود ہوگا۔
ان آیات و احادیث سے جماع اور اس کی لذتیں سب ثابت ہوئیں جن کی مؤمن بندہ وہاں خواہش کرے گا، اور جماع کی طاقت و قوت سو گنا عطا ہوگی۔
«وذلك فضل اللّٰه.»
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2867) باب پر واپس اگلی حدیث (2869) →