بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2659 — جفتی کرانے پر اجرت لینے کی ممانعت کا بیان
کتب سنن دارمی خرید و فروخت کے ابواب جفتی کرانے پر اجرت لینے کی ممانعت کا بیان حدیث 2659
حدیث نمبر: 2659 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، الْأَعْمَشِ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:"نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ عَسْبِ الْفَحْلِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نر (جانور) کے پانی (منی) کی قیمت لینے سے منع فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2659]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2665] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3429] ، [ترمذي 1273] ، [نسائي 4689] ، [ابن ماجه 2160] ، [أبويعلی 6371]
وضاحت
(تشریح حدیث 2658)
نر گھوڑا، اونٹ، یا گدھا، بیل، یا بکرا وغیرہ سے ان کی مادہ کا جفتی کرانے پر اجرت لینا منع ہے۔
البتہ اگر بلا شرط مادہ کا مالک کچھ دے بطورِ سلوک کے تو اس کا لینا درست ہے، نیز نر کا عاریتاً دینا بھی مستحب ہے۔
اور علماء کی ایک جماعت نے اجرت کی بھی اجازت دی ہے تاکہ نسل منقطع نہ ہو، ان احادیث کی رو سے فقہاء اس کی حرمت کے قائل ہیں۔
«(وحيدي فى شرح ابن ماجه)» ۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2658) باب پر واپس اگلی حدیث (2660) →