يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "حَجَمَهُ أَبُو طَيْبَةَ وَأَمَرَ لَهُ بِصَاعَيْنِ مِنْ طَعَامٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابوطیبہ (نافع یا میسرہ) نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سینگی لگائی اور آپ نے ان کو دو صاع غلہ اجرت دینے کا حکم دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب البيوع/حدیث: 2658]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح والحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2664] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2102، 5696] ، [مسلم 1577] ، [ترمذي 1278] ، [أبويعلی 2835] ، [ابن حبان 5151] ، [مسند الحميدي 1251]
وضاحت
(تشریح حدیث 2657)
اس حدیث سے پچھنا لگوانا اور اس پر اجرت دینا ثابت ہوا۔
پچھنا یا سینگی لگوانا بہت سی بیماریوں سے چھٹکارے کا سبب ہے۔
[بخاري شريف 5696] میں ہے کہ خون کے دباؤ کا بہترین علاج پچھنا لگوانا ہے۔
اور سر درد و شقیقہ کا بہترین علاج بھی سینگی ہے۔
[بخاري: 5700] ۔
الحكم: إسناده صحيح والحديث متفق عليه