☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 2522
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 2522
مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، أَبُو إِسْحَاق الْفَزَارِيُّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، أَبِي سَلَّامٍ ، أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ ، عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاق الْفَزَارِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ الْأَنْفَالَ وَيَقُولُ: "لِيَرُدَّ قَوِيُّ الْمُسْلِمِينَ عَلَى ضَعِيفِهِمْ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انعامات کو ناپسند کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”قوی (طاقتور) مسلمان کو مالِ غنیمت ضعیف مسلمان کے لئے پھیر دینا چاہیے۔“ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2522]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2529] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 2853]
وضاحت
(تشریح حدیث 2521)
اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ مالِ غنیمت میں سب مسلمان برابر کے شریک ہوں گے اور برابر حصہ پائیں گے، جو لوگ قوی ہوں اور زیادہ جنگ کریں وہ دوسرے ضعیف لوگوں سے زیادہ کچھ نہ پائیں گے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کو ناپسند فرماتے تھے، گرچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بعض اوقات خاص افراد اور جماعت کو انعامات سے بھی نوازا ہے۔
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (2521) Back to Bab Next Hadith → (2523)