بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 250 — علم کے اٹھ جانے (ختم ہو جانے) کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ علم کے اٹھ جانے (ختم ہو جانے) کا بیان حدیث 250
مُحَمَّدُ بْنُ أَسْعَدَ ، أَبُو بَكْرٍ ، عَاصِمٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةُ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَسْعَدَ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: قَالَ حُذَيْفَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: أَتَدْرِي كَيْفَ يُنْقَصُ الْعِلْمُ؟، قَالَ: قُلْتُ: كَمَا يُنْفَضُ الثَّوْبُ، وَكَمَا يَقْسُو الدِّرْهَمُ، قَالَ: "لَا، وَإِنَّ ذَلِكَ لَمِنْهُ، قَبْضُ الْعِلْمِ: قَبْضُ الْعُلَمَاءِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو علم کیسے کم ہو گا؟ راوی نے کہا: جیسے کپڑا سکڑتا ہے اور درہم کھوٹا ہو جاتا ہے۔ فرمایا: نہیں، یہ بھی ایسا ہی ہے لیکن علم کا قبض ہونا علماء کا قبض ہونا ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 250]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «في إسناده محمد بن أسعد منكر الحديث، [مكتبه الشامله نمبر: 250] »
اس روایت کی یہ سند ضعیف ہے اور اس کو صرف امام دارمی نے روایت کیا ہے لیکن معنی صحیح ہے۔ «(كما مر)»
الحكم: في إسناده محمد بن أسعد منكر الحديث
← پچھلی حدیث (249) باب پر واپس اگلی حدیث (251) →