بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2368 — جس پر حد جاری کی جائے وہ اس کے لئے کفارہ ہے
کتب سنن دارمی حدود کے مسائل جس پر حد جاری کی جائے وہ اس کے لئے کفارہ ہے حدیث 2368
حدیث نمبر: 2368 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، ابْنُ وَهْبٍ ، أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنَكْدِرِ ، ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنَكْدِرِ، عَنْ ابْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ أُقِيمَ عَلَيْهِ حَدٌّ، غُفِرَ لَهُ ذَلِكَ الذَّنْبُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابن خزیمہ بن ثابت اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جس پر حد لگائی گئی (یعنی اس کو جرم کی سزا دی گئی) تو وہ گناہ اس سے معاف کر دیا جاتا ہے۔ (یعنی ایسا شخص جس پر حد جاری کی گئی وہ اس گناہ سے پاک ہو جاتا ہے۔) [سنن دارمي/من كتاب الاحدود/حدیث: 2368]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل أسامة بن زيد وهو: الليثي، [مكتبه الشامله نمبر: 2376] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ ابن خزیمہ کا نام: معاویہ ہے اور اسامہ بن زید لیثی ہیں، تخریج کے لئے دیکھئے: [طبراني 88/4، 3731، 3828] ، [التاريخ الكبير للبخاري 206] ، [أحمد 214/5] ، [ابن حبان 4405] ، [الحميدي 391]
وضاحت
(تشریح احادیث 2366 سے 2368)
گناہِ کبیرہ پر اگر کسی کو حد لگائی جائے یا اور سزا دی جائے تو حدیث کے مطابق وہ اس کے لئے اس گناہ کا کفارہ ہے۔
اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے، دو بار اس کو عذاب میں مبتلا نہیں کرے گا، لیکن شرط یہ ہے کہ وہ سچی توبہ کر لے، اور اگر ایسے مجرم پر حد نہیں لگائی جا سکی اور وہ مر گیا تو اللہ تعالیٰ کی مرضی پر منحصر ہے، چاہے تو بخش دے اور کہہ دے: جا دنیا میں تیرے جرم کو میں نے چھپا دیا، اب آخرت میں بھی تجھے معاف کرتا ہوں، یا چاہے تو عذاب میں مبتلا کرے۔
«﴿إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴾ [المائده: 118] » اگر تو انہیں عذاب میں مبتلا کرے تو یہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو (اے رب) تو غالب اور حکیم ہے ہی۔
الحكم: إسناده حسن من أجل أسامة بن زيد وهو: الليثي
← پچھلی حدیث (2367) باب پر واپس اگلی حدیث (2369) →