بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2107 — اس کا بیان کہ گوشت اگلے دانتوں سے چھڑا کر کھانا اچھا ہے چھری سے کاٹ کر کھانا اچھا نہیں
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب اس کا بیان کہ گوشت اگلے دانتوں سے چھڑا کر کھانا اچھا ہے چھری سے کاٹ کر کھانا اچھا نہیں حدیث 2107
حدیث نمبر: 2107 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، سُفْيَانُ ، عَبْدُ الْكَرِيمِ: أَبُو أُمَيَّةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ: أَبُو أُمَيَّةَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ: زَوَّجَنِي أَبِي فِي إِمَارَةِ عُثْمَانَ، فَدَعَا رَهْطًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ فِيمَنْ دَعَا صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرٌ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "انْهَسُوا اللَّحْمَ نَهْسًا، فَإِنَّهُ أَشْهَى وَأَمْرَأُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عبداللہ بن حارث بن نوفل نے کہا: میرے والد نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں میری شادی کی تو اصحاب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک جماعت کی دعوت کی، ان مدعوین میں سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ بھی تھے جو بوڑھے ہو چکے تھے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: گوشت کو دانتوں سے چھڑا کر کھاؤ کیونکہ اس طرح گوشت کھانا بہت لذت آگین اور بہت مفید ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2107]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2114] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مسند الحميدي 574]
الحكم: إسناده ضعيف
← پچھلی حدیث (2106) باب پر واپس اگلی حدیث (2108) →