بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2108 — تکیہ لگا کر کھانے کا بیان
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب تکیہ لگا کر کھانے کا بیان حدیث 2108
حدیث نمبر: 2108 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو نُعَيْمٍ ، سُفْيَانُ ، عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ ، أَبُو جُحَيْفَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْأَقْمَرِ، حَدَّثَنِي أَبُو جُحَيْفَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا آكُلُ مُتَّكِئًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں ٹیک (یا تکیہ) لگا کر نہیں کھاتا ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2108]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2115] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5398] ، [أبوداؤد 3769] ، [ترمذي 1830] ، [ابن ماجه 3362] ، [أبويعلی 884] ، [ابن حبان 5240] ، [الحميدي 915] ، [ترمذي فى الشمائل 124، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح احادیث 2106 سے 2108)
یعنی میرے کھانا کھانے کی کیفیت یہ ہے کہ میں ٹیک لگا کر یا تکیہ لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔
تکیہ یا ٹیک لگا کر کھانا تکبر و غرور کی نشانی ہے اس وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس طرح کھانے سے پرہیز کیا، بعض علماء نے کہا کہ یہ اہلِ عجم کی نشانی ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو زانو یعنی اکڑوں بیٹھ کر کھانا کھاتے یا ایک پیر بچھا کر اور ایک پیر کھڑا کر کے کھاتے تھے جو عاجزی اور انکساری کی علامت ہے، آلتی پالتی مار کر چار زانوں بیٹھ کر کھانا علماء نے دنیا داروں کی علامت قرار دیا ہے جس سے بسیار خوری کی عادت پڑ جاتی ہے اور آدمی خوب کھاتا ہے جس سے پیٹ نکل آتا ہے، مذکورہ بالا حدیث میں اس کی طرف اشارہ ہے کہ انسان اس طرح پھیل کر نہ بیٹھے کہ زیادہ کھایا جائے۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2107) باب پر واپس اگلی حدیث (2109) →