بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2106 — ثرید کی فضیلت کا بیان
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب ثرید کی فضیلت کا بیان حدیث 2106
حدیث نمبر: 2106 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، خَالِدٌ ، أَبِي طُوَالَةَ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي طُوَالَةَ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَعْمَرٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ، كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: عائشہ کی فضیلت ساری عورتوں پر اس طرح ہے جیسے ثرید کی فضیلت تمام کھانوں پر ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2106]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2113] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 3770] ، [مسلم 2446] ، [ترمذي 3887] ، [ابن ماجه 3281] ، [أبويعلی 3670] ، [ابن حبان 7113، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2105)
ثرید ایک قسم کا کھانا ہے جو گوشت، سبزی اور سوکھی روٹی سے بنایا جا تا ہے، بڑا لذید، زود ہضم اور فوائد و وٹامن سے بھر پور ہوتا ہے۔
عرب میں بہت مشہور اور کھانوں میں افضل مانا جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے علم و فضل، ذہانت و شعور اور عقل مندی کی تعریف کی اور مثال دے کر فرمایا کہ جیسے کھانوں میں سب سے بہتر ثرید ہے عورتوں میں سب سے بہتر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں۔
حافظ ابن القیم رحمہ اللہ نے کہا: فضیلت سے مراد کثرتِ ثواب ہے، تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے اگر علم مراد ہے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سب سے افضل ہیں، اگر خاندانی شرافت مراد ہے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سب سے افضل ہیں۔
واللہ اعلم۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2105) باب پر واپس اگلی حدیث (2107) →