بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2063 — کھانے کا شکر ادا کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب کھانے کا شکر ادا کرنے کا بیان حدیث 2063
حدیث نمبر: 2063 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ ، عَمِّهِ ، سِنَانِ بْنِ سَنَّةَ
أَخْبَرَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي حُرَّةَ، عَنْ عَمِّهِ، عَنْ سِنَانِ بْنِ سَنَّةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الطَّاعِمُ الشَّاكِرُ كَالصَّائِمِ الصَّابِرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سنان بن سنہ اسلمی رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کھانا کھا کر شکر کرنے والا صبر کرنے والے روزے دار کی طرح ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2063]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2067] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 1765] ، [أحمد 343/4] ، [ابن حبان 315] ، [موارد الظمآن 952]
وضاحت
(تشریح حدیث 2062)
یعنی جو شخص کھانا کھا کر رب کا شکر ادا کرے اس کے لئے صبر کرنے والے روزے دار کا سا ثواب و اجر ہے۔
سبحان اللہ! رب کی کیا آسانی اور کیا عنایت ہے، کھانا بھی کھائے اور روزے دار کا سا ثواب بھی ملے۔
شکر ادا کرنا کچھ مشکل نہیں۔
اس لئے غافل نہ رہنا چاہیے۔
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (2062) باب پر واپس اگلی حدیث (2064) →