بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2064 — کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کا بیان
کتب سنن دارمی کھانا کھانے کے آداب کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کا بیان حدیث 2064
حدیث نمبر: 2064 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
إِسْحَاق بْنُ عِيسَى ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ عِيسَى، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ، فَلْيَلْعَقْ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھانا کھا لے تو تین مرتبہ اپنی انگلیوں کو چاٹ لے۔ (تاکہ کھانے کا کوئی جزء انگلیوں میں لگا نہ رہ جائے)۔ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2064]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2068] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2034] ، [أبوداؤد 3845] ، [ترمذي 1803] ، [طبراني فى الأوسط 3620] ، [مجمع الزوائد 28/5]
وضاحت
(تشریح حدیث 2063)
کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا سنّت ہے اور اس کے بڑے فوائد ہیں۔
سب سے اہم فائدہ اللہ کی نعمت پر اس کی شکر گزاری اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تابعداری ہے جو فلاحِ دین و دنیا ہے۔
اطباء کا کہنا ہے: ہاتھ کے مسامات سے جو رطوبت نکلتی ہے، کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے سے وہ رطوبت کھانے کو ہضم کرنے میں ممد و معاون ہے، اور جراثیم کش ہے۔
آج یہ سنّت چھوٹی ہے تو لوگ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
صحیح مسلم و دیگر کتبِ احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا فعل مذکور ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھانے کے بعد تین بار اپنی انگلیاں چاٹتے تھے، مذکورہ بالا حدیث میں بصیغۂ امر یہ حکم ہے جو صحیح سند سے ہے اور وجوب کا درجہ رکھتا ہے، بنا انگلی چاٹے ہاتھ دھونا یا صاف کرنا رزقِ الٰہی کی بے حرمتی اور ناقدری و ضياع ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2063) باب پر واپس اگلی حدیث (2065) →