بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 188 — ہر سوال کا جواب دے دینے والے مفتی کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ ہر سوال کا جواب دے دینے والے مفتی کا بیان حدیث 188
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، قَالَ: "كَانَ عَامِرٌ إِذَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ، يَقُولُ: لَا أَدْرِي، فَإِنْ رُدُّوا عَلَيْهِ، قَالَ: إِنْ شِئْتَ كُنْتُ حَلَفْتُ لَكَ بِاللَّهِ إِنْ كَانَ لِي بِهِ عِلْمٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عامر الشعبی رضی اللہ عنہ سے جب کسی چیز کے بارے میں پوچھا جاتا تو وہ کہہ دیتے تھے «لا أدري» (میں نہیں جانتا ہوں)، اگر دوبارہ پوچھا جاتا تو سختی سے کہتے: میں تمہارے لئے اللہ کی قسم کھاتا ہوں اگر مجھے اس کا علم ہو (یعنی قسم اللہ کی مجھے اس کا علم نہیں)۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 188]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف محمد بن حميد، [مكتبه الشامله نمبر: 188] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ خطیب نے [الفقيه والمتفقه 184/2] میں اس روایت کو ذکر کیا ہے، لیکن اس کی سند بھی ضعیف ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف لضعف محمد بن حميد
← پچھلی حدیث (187) باب پر واپس اگلی حدیث (189) →