بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1670 — جن حیوانات میں زکاۃ واجب نہیں ان کا بیان
کتب سنن دارمی زکوٰۃ کے مسائل جن حیوانات میں زکاۃ واجب نہیں ان کا بیان حدیث 1670
حدیث نمبر: 1670 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شُعْبَةُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ ، عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ أَخْبَرَنِي، قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يُحَدِّثُ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَيْسَ عَلَى فَرَسِ الْمُسْلِمِ وَلَا عَلَى غُلَامِهِ صَدَقَةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہريرة رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: مسلمان پر اس کے گھوڑے اور غلام کی کوئی زکاة نہیں ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الزكاة/حدیث: 1670]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1672] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1463] ، [مسلم 982] ، [أبوداؤد 1594] ، [ترمذي 628] ، [نسائي 2467] ، [ابن ماجه 1812] ، [أبويعلی 6138] ، [ابن حبان 3271] ، [مسند الحميدي 1104، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 1669)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ گھوڑے اور غلام میں زکاة واجب نہیں ہے۔
تفصیل (1667) پرگذر چکی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1669) باب پر واپس اگلی حدیث (1671) →