☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1433
کتب← سنن دارمی← ابواب← باب← حدیث نمبر 1433
حدیث نمبر: 1433 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شُعْبَةُ ، لِقَتَادَةَ ، أَنَسًا
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: قُلْتُ لِقَتَادَةَ: أَسَمِعْتَ أَنَسًا، يَقُولُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ؟"قَالَ: نَعَمْ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا".
اردو ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبہ نے کہا: میں نے قتادہ سے پوچھا: کیا تم نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے سنا کہ مسجد میں تھوکنا گناہ ہے؟ قتادہ نے کہا: ہاں، اور (یہ بھی سنا کہ) اس کا کفارہ اس کو دفن کر دینا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1433]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1435] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 415] ، [مسلم 552] ، [أبوداؤد 475] ، [نسائي 722] ، [أبويعلی 2850] ، بخاری وغیرہ میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ تھوک کو دفن کر دینا ہے“ (چھپا دینا یا زائل کر دینا ہے)۔
الحكم: إسناده صحيح
پچھلی حدیث → (1432) باب پر واپس ← اگلی حدیث (1434)