بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1239 — اذان کے بعد مسجد سے نکلنا مکروہ ہے
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل اذان کے بعد مسجد سے نکلنا مکروہ ہے حدیث 1239
حدیث نمبر: 1239 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ ، شُعْبَةَ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ الْمُحَارِبِيِّ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَأَى رَجُلًا خَرَجَ مِنْ الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ، فَقَالَ:"أَمَّا هَذَا، فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو اذان کے بعد مسجد سے نکلتے دیکھا تو کہا: اس نے ابوقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1239]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو الشعثاء هو: سليم بن الأسود، [مكتبه الشامله نمبر: 1241] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 655] ، [أبوداؤد 536] ، [ترمذي 204] ، [نسائي 682] ، [ابن ماجه 733] ، [ابن حبان 2062] ، [الحميدي 1028]
وضاحت
(تشریح حدیث 1238)
یعنی اذان دینے کے بعد بلا عذرِ شرعی مسجد سے نکلنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی ہے اور یہ فعل مکروہ ہے۔
الحكم: إسناده صحيح وأبو الشعثاء هو: سليم بن الأسود
← پچھلی حدیث (1238) باب پر واپس اگلی حدیث (1240) →