بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1240 — نماز ظہر کے وقت کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل نماز ظہر کے وقت کا بیان حدیث 1240
حدیث نمبر: 1240 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ ، شُعَيْبٌ ، الزُّهْرِيِّ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
أَخْبَرَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، أَنْبأَنَا شُعَيْبٌ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "خَرَجَ حِينَ زَاغَتْ الشَّمْسُ، فَصَلَّى بِهِمْ صَلَاةَ الظُّهْرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم باہر تشریف لاتے اور انہیں اس وقت ظہر کی نماز پڑھاتے تھے جب سورج ڈھل جاتا۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1240]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1242] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 541] ، [مسلم 614] ، [نسائي 495] ، [مسند أبى يعلی 3105] ، [ابن حبان 106]
وضاحت
(تشریح حدیث 1239)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ظہر کی نماز کا وقت زوالِ شمس کے فوراً بعد ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1239) باب پر واپس اگلی حدیث (1241) →