بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1210 — حیض والی عورت پاک ہو کر پانی نہ پائے تو کیا کرے؟
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض والی عورت پاک ہو کر پانی نہ پائے تو کیا کرے؟ حدیث 1210
حدیث نمبر: 1210 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، فِي الْمَرْأَةِ تَطْهُرُ وَلَا تَجِدُ الْمَاء، قَالَ: "يُصِيبُهَا زَوْجُهَا إِذَا تَيَمَّمَتْ"، سُئِلَ عَبْد اللَّهِ: تَقُولُ بِهَذَا؟، قَالَ: إِي وَاللَّهِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے، جو عورت حیض سے پاک ہو کر پانی نہ پائے، فرمایا: جب تیمّم کر لے تو شوہر مل سکتا ہے۔ امام دارمی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: آپ کی بھی یہی رائے ہے؟ فرمایا: اي والله۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1210]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف فيه ابن جريج وقد عنعن، [مكتبه الشامله نمبر: 1214] »
اس روایت کی سند ابن جریج کی تدلیس کی وجہ سے ضعیف ہے۔ دیکھئے: [مصنف عبدالرزاق 925]
وضاحت
(تشریح احادیث 1208 سے 1210)
حیض سے پاک ہونے کے بعد پانی نہ ملنے پر یہ مسئلہ درست ہے، مجبوری میں ایسا کیا جا سکتا ہے، یعنی تیمّم کر کے نماز پڑھ لے اور اس کا شوہر اس سے مل سکتا ہے۔
والله اعلم۔
الحكم: إسناده ضعيف فيه ابن جريج وقد عنعن
← پچھلی حدیث (1209) باب پر واپس اگلی حدیث (1211) →