بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1209 — حیض والی عورت پاک ہو کر پانی نہ پائے تو کیا کرے؟
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض والی عورت پاک ہو کر پانی نہ پائے تو کیا کرے؟ حدیث 1209
حدیث نمبر: 1209 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
الْحَسَنَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ، حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ، حَدَّثَنَا عَنْ مَطَرٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الْحَسَنَ، وَعَطَاءً عَنْ الرَّجُلِ تَكُونُ مَعَهُ امْرَأَتُهُ فِي سَفَرٍ فَتَحِيضُ، ثُمَّ تَطْهُرُ، وَلَا تَجِدُ الْمَاءَ، قَالَا: "تَتَيَمَّمُ وَتُصَلِّي"، قَالَ: قُلْتُ لَهُمَا: يَطَؤُهَا زَوْجُهَا؟، قَالَا:"نَعَمْ، الصَّلَاةُ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
مَطَر (الوراق) نے بیان کیا کہ حسن اور عطاء رحمہم اللہ سے میں نے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جس کے ساتھ سفر میں اس کی بیوی ہو اور اسے حیض آ جائے، پھر پاک بھی ہو جائے لیکن پانی نہ ملے؟ ان دونوں نے فرمایا: تیمّم کرے گی اور نماز پڑھے گی، مطر نے کہا: کیا اس کا شوہر اس حالت میں اس سے وطی کر سکتا ہے؟ فرمایا: نماز اس سے عظیم تر ہے۔ یعنی جب نماز پڑھ سکتی ہے تو شوہر سے مل بھی سکتی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1209]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1213] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [مصنف ابن أبى شيبه 97/1] ، [بيهقي 310/1]
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (1208) باب پر واپس اگلی حدیث (1210) →