بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1174 — جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان حدیث 1174
حدیث نمبر: 1174 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا الْمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ: إِنَّكُمْ لَتَأْتُونَ الْفَاحِشَةَ مَا سَبَقَكُمْ بِهَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ الْعَالَمِينَ سورة العنكبوت آية 28، قَالَ: "مَا نَزَا ذَكَرٌ عَلَى ذَكَرٍ حَتَّى كَانَ قَوْمُ لُوطٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
عمرو بن دینار سے مروی ہے، آیت: (لوط علیہ السلام نے اپنی قوم سے کہا) بیشک تم بدکاری پر اتر آئے ہو، جسے تم سے پہلے دنیا میں کسی نے نہیں کیا .... [عنكبوت: 28/29] ، اس کے بارے میں انہوں نے فرمایا: جو آدمی بھی کسی آدمی پر چڑھا وہ قومِ لوط میں سے ہے۔ (یعنی جو لوگ لواطت کرتے تھے ان میں ہو گیا۔) [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1174]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1179] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [تفسير طبري 144/20] و [شعب الايمان 5400]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1173) باب پر واپس اگلی حدیث (1175) →