بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1175 — جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل جو آدمی اپنی بیوی کے دبر میں جماع کرے اس (کے جرم) کا بیان حدیث 1175
حدیث نمبر: 1175 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، سُفْيَانَ ، سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، الْحَارِثِ بْنِ مُخَلَّدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ الْحَارِثِ بْنِ مُخَلَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ فِي دُبُرِهَا لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ تَعَالَى إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی اپنی عورت کے دبر میں جماع کرے گا الله تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1175]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده جيد، [مكتبه الشامله نمبر: 1180] »
اس حدیث کی سند جید ہے۔ دیکھئے: [مسند أحمد 444/2] ، [أبوداؤد 2162] ، [ابن ماجه 1923] ، [معرفة السنن 14069] ، [نسائي فى الكبرى 9015] ، اور اس کے لفظ ہیں جو آدمی عورت کی دبر میں جماع کرے ملعون ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند أبى يعلی 6462] ، [عبدالرزاق 20952] «وغيرهم كثيرون» ۔
الحكم: إسناده جيد
← پچھلی حدیث (1174) باب پر واپس اگلی حدیث (1176) →