☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب في الأقضية والأحكام
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ← باب في الأقضية والأحكام
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 14
حديث رقم: 4377 سنن الدارقطني
أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، فَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى بْنِ عَدِيٍّ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، عَنْ فَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى بْنِ عَدِيٍّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: جَاءَ رَجُلانِ يَخْتَصِمَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ: " اقْضِ بَيْنَهُمَا، قَالَ: وَأَنْتَ هَا هُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: عَلَى مَا أَقْضِي؟، قَالَ: إِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ لَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ”تم ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرو۔“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ کی موجودگی میں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں!“ انہوں نے عرض کی: ”میں کیسے فیصلہ کروں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم اجتہاد کرتے ہو اور صحیح فیصلہ کرتے ہو، تو تمہیں دس اجر ملیں گے اور اگر تم اجتہاد کرنے کے بعد غلطی کر جاتے ہو، تو تمہیں ایک اجر ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4457]
حديث رقم: 4378 سنن الدارقطني
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
نَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ، إِلا أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ الأُجُورِ حَسَنَاتٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں لفظ اجر کی بجائے نیکی استعمال ہوا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4458]
حديث رقم: 4379 سنن الدارقطني
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ ، أَبِي الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيِّ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنِي أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ ، حَدَّثَنِي أَبِي الْفَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: جَاءَ خَصْمَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَخْتَصِمَانِ، فَقَالَ لِي:" قُمْ يَا عُقْبَةُ اقْضِ بَيْنَهُمَا، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ أَوْلَى بِذَلِكَ مِنِّي، قَالَ: وَإِنْ كَانَ اقْضِ بَيْنَهُمَا فَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَصَبْتَ فَلَكَ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِنِ اجْتَهَدْتَ فَأَخْطَأْتَ فَلَكَ أَجْرٌ وَاحِدٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ! تم اٹھو اور ان کے درمیان فیصلہ کرو۔“ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم نے ان کے درمیان فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد سے کام لیا اور صحیح فیصلہ کیا، تو تمہیں دس اجر ملیں گے اور اگر تم اجتہاد کرتے ہوئے غلطی کی، تو تمہیں ایک اجر ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4459]
حديث رقم: 4380 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ ، عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، أَبُو مُطِيعٍ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى ، ابْنِ لَهِيعَةَ ، أَبِي الْمُصْعَبِ الْمَعَافِرِيِّ ، مُحَرَّرِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا أَبُو مُطِيعٍ مُعَاوِيَةُ بْنُ يَحْيَى عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُصْعَبِ الْمَعَافِرِيِّ ، عَنْ مُحَرَّرِ بْنِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَضَى الْقَاضِي فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ كَانَتْ لَهُ عَشَرَةُ أُجُورٍ، وَإِذَا قَضَى فَاجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ كَانَ لَهُ أَجْرَانِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی شخص فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد کرے اور درست فیصلہ کر دے، تو اسے دس اجر ملتے ہیں اور جب کوئی شخص فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد کرے اور غلطی کر جائے، تو اسے دو اجر ملتے ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4460]
حديث رقم: 4381 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَخْنَسِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ ، نَا الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ الأَخْنَسِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ اسْتُعْمِلَ عَلَى الْقَضَاءِ، فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص قاضی بننا چاہتا ہو، اسے چھری کے بغیر ذبح کر دیا گیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4461]
حديث رقم: 4382 سنن الدارقطني
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبُو كَامِلٍ ، فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ أَبُو كَامِلٍ ، نَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وُلِّيَ الْقَضَاءَ، فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کو قاضی بنا دیا جائے، اسے گویا چھری کے بغیر ذبح کر دیا گیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4462]
حديث رقم: 4383 سنن الدارقطني
عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ حَبِيبٍ ، هِشَامُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، الأَعْرَجِ ، وَالْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِمْرَانَ بْنِ حَبِيبٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، وَالْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جُعِلَ قَاضِيًا، فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کو قاضی بنا دیا جائے، اسے چھری کے بغیر ذبح کر دیا گیا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4463]
حديث رقم: 4384 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، ابْنُ صَاعِدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ الْوَرَّاقُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ . ح وَنا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَإِسْمَاعِيلُ الْوَرَّاقُ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، قَالُوا: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا حَكَمَ الْحَاكِمُ فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ كَانَ لَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا اجْتَهَدَ فَأَخْطَأَ كَانَ لَهُ أَجْرٌ" ، هَذَا لَفْظُ النَّيْسَابُورِيِّ، وَقَالَ ابْنُ صَاعِدٍ:" وَإِذَا قَضَى الْقَاضِي فَاجْتَهَدَ فَأَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ، وَإِذَا قَضَى فَأَخْطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ".
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی فیصلہ کرنے والا شخص فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد کرے اور درست فیصلہ کرے، تو اسے دو اجر ملتے ہیں اور جب وہ اجتہاد کرتے ہوئے غلط فیصلہ کر دے، تو اسے ایک اجر ملتا ہے۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جب کوئی قاضی فیصلہ کرتے ہوئے اجتہاد کرے اور درست فیصلہ کر دے، تو اسے دو اجر ملتے ہیں اور جب وہ فیصلہ کرتے ہوئے غلطی کر جائے، تو اسے ایک اجر ملتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4464]
حديث رقم: 4385 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَامِرٌ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
وَنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَامِرٌ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلا يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يُوقِفَهُ عَلَى شَفِيرِ جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَلْتَفِتُ إِلَى اللَّهِ مُغْضَبًا، فَإِنْ قَالَ: أَلْقِهِ أَلْقَاهُ فِي الْمَهْوَى أَرْبَعِينَ خَرِيفًا" ، وَقَالَ مَسْرُوقٌ: لأَنْ أَقْضِيَ يَوْمًا بِحَقٍّ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَغْزُوَ سَنَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی حاکم لوگوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے، جب قیامت کے دن اسے زندہ کیا جائے گا، تو اسے ایک فرشتہ گدی سے پکڑے گا اور اسے جہنم کے کنارے پر لے جا کر کھڑا کر دے گا، پھر جب وہ فرشتہ (اس شخص پر) غصے کے عالم میں اللہ تعالیٰ کی طرف دیکھے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ’اسے اس میں پھینک دو۔‘ تو وہ فرشتہ اسے جہنم میں پھینک دے گا، جس کی گہرائی چالیس برس کی مسافت جتنی ہو گی۔“ مسروق نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں اگر ایک دن حق کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، تو یہ میرے نزدیک ایک سو سال تک اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4465]
حديث رقم: 4386 سنن الدارقطني
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي بُكَيْرٍ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، زُهَيْرٌ ، عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أُمِّ سَلَمَةَ
وَنا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ ابْتُلِيَ بِالْقَضَاءِ بَيْنَ النَّاسِ فَلْيَعْدِلْ بَيْنَهُمْ فِي لَحْظِهِ، وَإِشَارَتِهِ، وَمَقْعَدِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کو لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کی آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے، تو وہ لوگوں کے درمیان انصاف سے کام لے، اپنے طرز عمل میں، اپنے اشارے میں، اپنے بیٹھنے کے طریقے میں (ہر اعتبار سے انصاف سے کام لے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4466]
حديث رقم: 4387 سنن الدارقطني
أُمِّ سَلَمَةَ
وَبِهِ وَبِهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ ابْتُلِيَ بِالْقَضَاءِ بَيْنَ النَّاسِ فَلا يَرْفَعَنَّ صَوْتَهُ عَلَى أَحَدِ الْخَصْمَيْنِ مَا لا يَرْفَعُ عَلَى الآخَرِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے کی آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے، وہ مقدمے کے دونوں فریقوں میں سے کسی کے سامنے بھی اپنی آواز بلند نہ کرے، جب تک وہ دوسرے فریق کے سامنے بھی آواز بلند نہیں کرتا (یعنی دونوں کے ساتھ برابری کا برتاؤ کرے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4467]
حديث رقم: 4388 سنن الدارقطني
أُمِّ سَلَمَةَ
وَبِإِسْنَادِهِ وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ ابْتُلِيَ بِالْقَضَاءِ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ، فَلا يَقْضِيَنَّ بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهُوَ غَضْبَانُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جس شخص کو مسلمانوں کے درمیان فیصلہ کرنے کی آزمائش میں مبتلا کر دیا جائے، وہ غصے کے عالم میں دو فریقوں کے درمیان فیصلہ نہ دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4468]
حديث رقم: 4389 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ ، سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، أَبِي بِشْرٍ ، ابْنِ جَوْشَنٍ ، أَبِي بَكْرَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ الْبَحْرَانِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ صَدَقَةَ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنِ ابْنِ جَوْشَنٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ،" أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى ابْنِهِ وَهُوَ قَاضِي بِسِجِسْتَانَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: لا يَقْضِيَنَّ الْقَاضِي بَيْنَ اثْنَيْنِ وَهُوَ غَضْبَانُ، وَلا يَقْضِيَنَّ فِي أَمْرٍ قَضَائَيْنِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے سجستان میں موجود اپنے بیٹے کو، جو قاضی تھا، اسے خط میں یہ لکھا: ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ’کوئی بھی قاضی دو آدمیوں کے درمیان غصے کے عالم میں فیصلہ نہ کرے اور کسی ایک معاملے میں دو فیصلے نہ دے۔‘“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4469]
حديث رقم: 4390 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّازُ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَاصِمٍ ، مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِيهِ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّازُ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عَاصِمٍ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعُمَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَقْضِي الْقَاضِي إِلا وَهُوَ شَبْعَانُ رَيَّانُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فیصلہ کرنے والا شخص اس وقت فیصلہ دے جب وہ سیر ہو اور کھا پی چکا ہو (یعنی بے چینی اور بے قراری یا ذہنی انتشار کے عالم میں فیصلہ نہ دے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4470]