☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4385
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4385
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَامِرٌ ، مَسْرُوقٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
وَنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَامِرٌ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا مِنْ حَاكِمٍ يَحْكُمُ بَيْنَ النَّاسِ إِلا يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَلَكٌ آخِذٌ بِقَفَاهُ حَتَّى يُوقِفَهُ عَلَى شَفِيرِ جَهَنَّمَ، ثُمَّ يَلْتَفِتُ إِلَى اللَّهِ مُغْضَبًا، فَإِنْ قَالَ: أَلْقِهِ أَلْقَاهُ فِي الْمَهْوَى أَرْبَعِينَ خَرِيفًا" ، وَقَالَ مَسْرُوقٌ: لأَنْ أَقْضِيَ يَوْمًا بِحَقٍّ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَغْزُوَ سَنَةً فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی حاکم لوگوں کے درمیان فیصلے کرتا ہے، جب قیامت کے دن اسے زندہ کیا جائے گا، تو اسے ایک فرشتہ گدی سے پکڑے گا اور اسے جہنم کے کنارے پر لے جا کر کھڑا کر دے گا، پھر جب وہ فرشتہ (اس شخص پر) غصے کے عالم میں اللہ تعالیٰ کی طرف دیکھے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ’اسے اس میں پھینک دو۔‘ تو وہ فرشتہ اسے جہنم میں پھینک دے گا، جس کی گہرائی چالیس برس کی مسافت جتنی ہو گی۔“ مسروق نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں اگر ایک دن حق کے مطابق فیصلے کرتا ہوں، تو یہ میرے نزدیک ایک سو سال تک اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ وَالْأَحْكَامِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4465]
← Previous Hadith (4384) Back to Bab Next Hadith → (4386)