☽ 13 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب النُّذُورُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← النُّذُورُ← باب النُّذُورُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 37
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 4240 سنن الدارقطني
أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِيُّ ، سَلامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِيُّ ، نَا سَلامُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" النَّذْرُ نَذْرَانِ، فَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لِلَّهِ فَلْيَفِ بِهِ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”نذر دو طرح کی ہوتی ہے، تو جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے نذر مانتا ہے، وہ اس کو پورا کرے اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے متعلق کوئی نذر مانتا ہے، تو اس کا کفارہ یہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4317]
حديث رقم: 4241 سنن الدارقطني
حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ الإِمَامُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ ، طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ ، جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، بُكَيْرٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ النَّسَائِيُّ ، ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، أَبِي ، دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، ثَوْرِ بْنِ خَالِدٍ الدِّيلِيِّ ، مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ ، بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، كُرَيْبٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ
نَا حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ الإِمَامُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ ، نَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ . ح وَنا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُونُسَ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُسَافِرٍ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، نَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ بُكَيْرٍ . ح وَنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ زَنْجُوَيْهِ النَّسَائِيُّ ، نَا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ خَالِدٍ الدِّيلِيِّ ، أَوْ عَنْ خَالِهِ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُطِقْهُ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لِلَّهِ يُطِيقُهُ فَلْيَفِ بِهِ" ، وَاللَّفْظُ لِلْمَحَامِلِيِّ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کوئی نذر مانتے ہوئے اس کا نام نہ لے، تو اس کا کفارہ قسم توڑنے کا کفارہ ہو گا اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے متعلق نذر مانے، تو اس کا کفارہ قسم توڑنے کا کفارہ ہو گا اور جو شخص کوئی نذر مانے اور وہ نذر اس کی طاقت میں نہ ہو (یعنی اسے پورا نہ کر سکتا ہو)، تو اس کا کفارہ قسم توڑنے کا کفارہ ہو گا، اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام کی ایسی نذر مانے، جس کو وہ پورا کر سکتا ہو، تو پھر وہ اسے پورا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4318]
حديث رقم: 4242 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ زَاجٌ ، نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا نَذْرَ إِلا فِيمَا أُطِيعُ اللَّهُ، وَلا يَمِينٌ فِي غَصْبٍ، وَلا طَلاقَ، وَلا عَتَاقَ فِيمَا لا يَمْلِكُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”نذر صرف اسی چیز کے بارے میں ہوتی ہے، جس میں اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کی گئی ہو، کوئی چیز غصب کرنے کے بارے میں یا جو طلاق دینا یا غلام آزاد کرنا آدمی کی ملکیت میں نہ ہو، تو اس کے بارے میں قسم کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4319]
حديث رقم: 4243 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ كَزَالٍ أَبُو الْفَضْلِ ، مُحَمَّدُ بْنُ نَعْمِ بْنِ هَارُونَ ، كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ ، غَالِبُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُقَيْلِيُّ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ كَزَالٍ أَبُو الْفَضْلِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ نَعْمِ بْنِ هَارُونَ ، نَا كَثِيرُ بْنُ مَرْوَانَ ، نَا غَالِبُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْعُقَيْلِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ نَذْرًا فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، فَكَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ نَذْرًا فِيمَا لا يُطِيقُ، فَكَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ، فَكَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ جَعَلَ مَالَهُ هَدْيًا إِلَى الْكَعْبَةِ فِي أَمْرٍ لا يُرِيدُ فِيهِ وَجْهَ اللَّهِ، فَكَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ جَعَلَ مَالَهُ فِي الْمَسَاكِينِ صَدَقَةً فِي أَمْرِ لا يُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ، فَكَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ الْمَشْيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ فِي أَمْرٍ لا يُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ، فَكَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ الْمَشْيَ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ فِي أَمْرِ يُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ، فَلْيَرْكَبْ وَلا يَمْشِ، فَإِذَا أَتَى مَكَّةَ قَضَى نَذَرَهُ، وَمَنْ جَعَلَ عَلَيْهِ نَذْرًا لِلَّهِ فِيمَا يُرِيدُ بِهِ وَجْهَ اللَّهِ، فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيَفِ بِهِ مَا لَمْ يُجْهِدْهُ" ، غَالِبٌ، ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی کسی نافرمانی سے متعلق کسی چیز کی نذر مانے، تو اس کا کفارہ وہی ہو گا، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہوتا ہے اور جو شخص اپنے اوپر کوئی ایسی نذر لازم کر لے، جسے وہ متعین نہ کرے، تو اس کا کفارہ وہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہے اور جو شخص اپنے مال کو کسی اور مقصد کے لیے تحفے کے طور پر خانہ کعبہ بھیجے، اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول نہ ہو، تو اس کا کفارہ بھی وہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہے اور جو شخص کسی ایسے مقصد کے لیے اپنے مال کو غریبوں میں صدقہ کرے کہ اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول نہ ہو، تو اس کا کفارہ بھی وہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہوتا ہے اور جو شخص اپنے اوپر بیت اللہ تک پیدل چل کر جانا لازم کرے اور وہ کسی ایسی وجہ سے ہو کہ اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول نہ ہو، تو اس کا کفارہ وہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہے، جو شخص کسی ایسی چیز کے بارے میں بیت اللہ تک پیدل چل کر جانے کی نذر اپنے اوپر لازم کر لے کہ اس کا مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہو، تو وہ سوار ہو کر جائے، وہ پیدل ہو کر نہ جائے، جب وہ مکہ آ جائے گا، تو وہ اپنی نذر کو پورا کرے گا اور جو شخص اللہ تعالیٰ کے نام کی کوئی ایسی نذر مانے، جس کا مقصد اللہ کی رضا کا حصول ہو، تو اسے اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے اور اسے پوری کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، جب تک وہ نذر اسے تھکا نہ دے (یعنی وہ اسے پوری کرنے سے عاجز نہ ہو جائے)۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4320]
حديث رقم: 4244 سنن الدارقطني
حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ الإِمَامُ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ الْبَيَاضِيُّ ، طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، كُرَيْبٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا حَمْزَةُ بْنُ الْقَاسِمِ الإِمَامُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِمْرَانَ الْبَيَاضِيُّ ، نَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الأَشَجِّ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُسَمِّهِ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا لَمْ يُطِقْهُ، فَكَفَّارَتُهُ كَفَّارَةُ يَمِينٍ، وَمَنْ نَذَرَ نَذْرًا فَأَطَاقَهُ فَلْيَفِ بِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص کوئی ایسی نذر مانے، جسے متعین نہ کرے، تو اس کا کفارہ وہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہے اور جو شخص کوئی ایسی نذر مانے، جسے پوری کرنے کی اس میں طاقت نہ ہو، تو اس کا کفارہ وہی ہے، جو قسم توڑنے کا کفارہ ہے، اور جو شخص کوئی ایسی نذر مانے، جسے وہ پوری کر سکتا ہو، تو اسے پوری کرنی چاہیے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4321]
حديث رقم: 4245 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ، نَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ الْخَرَقِيُّ، نَا أَبُو عَامِرٍ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ:" إِنِّي قُلْتُ عَلَيَّ الْمَشْيِ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَقَالَ سَعِيدٌ: قُلْتَ عَلَيَّ نَذْرٌ؟، قَالَ الرَّجُلُ: لا، فَقَالَ: لَيْسَ عَلَيْكَ شَيْءٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
ابن حرملہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سعید بن مسیب سے سوال کیا، وہ بولا: ”میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں بیت اللہ تک پیدل چل کر جاؤں گا۔“ تو سعید نے کہا: ”تم نے لفظ نذر ماننا استعمال کیا تھا؟“ تو اس نے جواب دیا: ”نہیں!“ تو سعید نے کہا: ”تم پر کوئی چیز لازم نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4322]
حديث رقم: 4246 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، أَبِي ، أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ ، الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْحَرَّانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، نَا أَبِي ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ الرَّمْلِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي إِسْرَائِيلَ، وَهُوَ قَائِمٌ فِي الشَّمْسِ، فَقَالَ: مَا بَالُ هَذَا؟، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَذَرَ أَنْ لا يَتَكَلَّمَ، وَلا يَسْتَظِلَّ، وَلا يَقْعُدَ وَأَنْ يَصُومَ، فَقَالَ: مُرُوهُ فَلْيَتَكَلَّمْ وَلْيَسْتَظِلَّ وَلْيَقْعُدْ، وَلْيَصُمْ"، وَلَمْ يَأْمُرْهُ بِالْكَفَّارَةِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ابواسرائیل نامی صاحب کے پاس سے گزرے، جو دھوپ میں کھڑے ہوئے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس کا کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے بتایا کہ اس نے یہ نذر مانی ہے کہ یہ کلام نہیں کرے گا اور سائے میں نہیں آئے گا اور بیٹھے گا نہیں اور روزہ رکھے گا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے کہو کہ وہ بات چیت کرے، سائے میں بھی آ جائے، بیٹھ بھی جائے اور روزہ بھی رکھ لے۔“ (راوی کہتے ہیں:) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کفارہ دینے کی ہدایت نہیں کی۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4323]
حديث رقم: 4245 سنن الدارقطني
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
اختلاف سند کے ساتھ اسی (گزشتہ) حدیث کے ہی مثل ہے۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4324]
حديث رقم: 4246 سنن الدارقطني
الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4325]
حديث رقم: 4247 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ ، طَاهِرُ بْنُ مِدْرَارٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الزُّهْرِي ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مِدْرَارٍ ، حَدَّثَنِي عَمِّي طَاهِرُ بْنُ مِدْرَارٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَ الزُّهْرِي عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثُمَّ ذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً، وَلَمْ يَذْكُرْ حَدِيثَ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، ابواسرائیل کے پاس سے گزرے (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4326]
حديث رقم: 4248 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، سُفْيَانُ بْنُ زِيَادِ بْنِ آدَمَ ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، وُهَيْبٌ ، أَيُّوبُ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَوَّاصُ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ زِيَادِ بْنِ آدَمَ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، نَا وُهَيْبٌ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ رَأَى رَجُلا قَائِمًا فِي الشَّمْسِ فَسَأَلَ عَنْهُ، فَقَالُوا: هَذَا أَبُو إِسْرَائِيلَ نَذَرَ أَنْ يَقُومَ وَلا يَقْعُدَ، وَلا يَسْتَظِلَّ وَيَصُومَ وَلا يَتَكَلَّمَ، فَقَالَ: مُرُوهُ فَلْيَقْعُدْ، وَلْيَسْتَظِلَّ، وَلْيَتَكَلَّمْ، وَلْيَصُمْ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خطبہ دیتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا، جو دھوپ میں کھڑا ہوا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے بارے میں دریافت فرمایا، تو لوگوں نے بتایا کہ یہ ابواسرائیل ہے، اس نے یہ نذر مانی ہے کہ کھڑا رہے، بیٹھے گا نہیں، سائے میں نہیں آئے گا، روزہ رکھے اور کسی کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس سے کہو کہ یہ بیٹھ جائے، سائے میں بھی آ جائے، بات چیت بھی کرے، البتہ روزہ رکھ لے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4327]
حديث رقم: 4249 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، عَبْثَرٌ ، عَبْدِ اللَّهِ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا عَبْثَرٌ ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" الأَيْمَانُ أَرْبَعَةٌ: يَمِينَانِ يُكَفَّرَانِ، وَيَمِينَانِ لا يُكَفَّرَانِ، فَالرَّجُلُ يَحْلِفُ: وَاللَّهِ لا نَفْعَلُ كَذَا وَكَذَا، فَيَفْعَلُ، وَالرَّجُلُ يَقُولُ: وَاللَّهِ لأَفْعَلُ، فَلا يَفْعَلُ، وَأَمَّا الْيَمِينَانِ اللَّذَانِ لا يُكَفَّرَانِ: فَالرَّجُلُ يَحْلِفُ مَا فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا، وَقَدْ فَعَلَهُ، وَالرَّجُلُ يَحْلِفُ لَقَدْ فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا، وَلَمْ يَفْعَلْهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”قسمیں چار طرح کی ہوتی ہیں، ان میں سے دو قسم کی قسموں کا کفارہ دینا پڑتا ہے اور دو قسم کی قسموں کا کفارہ ادا نہیں کیا جاتا، ایک وہ شخص، جو یہ قسم اٹھاتا ہے: ’اللہ کی قسم! ہم ہرگز ایسا نہیں کریں گے‘ اور پھر وہ ایسا کر لیتا ہے، ایک وہ شخص، جو یہ کہتا ہے: ’اللہ کی قسم! میں ایسا کروں گا‘، پھر وہ ایسا نہیں کرتا، جہاں تک ان دو قسموں کا تعلق ہے، جن میں کفارہ نہیں دیا جاتا، تو وہ یہ ہیں کہ آدمی یہ قسم اٹھائے کہ ’میں نے ایسا نہیں کیا‘ اور حالانکہ اس نے ایسا کیا ہو یا آدمی یہ قسم اٹھائے کہ ’اس نے ایسا کیا ہے‘، لیکن اس نے ایسا نہ کیا ہو (تو اس کا کفارہ نہیں ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4328]
حديث رقم: 4250 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عُمَرُ بْنُ مُدْرِكٍ ، سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عُمَرُ بْنُ مُدْرِكٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" كُلُّ اسْتِثْنَاءٍ غَيْرِ مَوْصُولٍ فَصَاحِبُهُ حَانِثٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”ہر وہ استثناء، جو قسم کے ساتھ ملایا نہ ہو، تو ایسا کرنے والا شخص قسم توڑنے والا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4329]
حديث رقم: 4251 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" جَاءَتِ امْرَأَةُ أَبِي ذَرٍّ عَلَى رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْقَصْوَاءِ حِينَ أُغِيرَ عَلَى لِقَاحِهِ، حَتَّى أَنَاخَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ نَجَّانِيَ اللَّهُ عَلَيْهَا لآكُلَنَّ مِنْ كَبِدِهَا وَسَنَامِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَبِئْسَمَا جَزَيْتِهَا لَيْسَ هَذَا نَذْرًا، إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِيَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اونٹنی قصویٰ پر سوار ہو کر آئی، یہ اس وقت کی بات ہے، جب آپ کی اونٹنی کو لوٹ لیا گیا تھا، اس نے وہ اونٹنی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس لا کر بٹھائی، پھر اس خاتون نے عرض کی: ”میں نے یہ نذر مانی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے اس اونٹنی پر سوار رہتے ہوئے مجھے نجات عطا کر دی، تو میں اس کا جگر اور اس کے کوہان کا گوشت ضرور کھاؤں گی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے اسے بڑا برا بدلہ دیا ہے، یہ نذر نہیں ہوتی، نذر وہ ہوتی ہے، جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا کا ارادہ کیا گیا ہو۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4330]
حديث رقم: 4252 سنن الدارقطني
بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، عَائِشَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، وَحَفْصَةَ ، وَأُمَّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ، نَا أَشْعَثُ، نَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، أَنَّ مَوْلاتَهُ أَرَادَتْ أَنْ تُفَرِّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ، فَقَالَتْ: هِيَ يَوْمًا يَهُودِيَّةٌ، وَيَوْمًا نَصْرَانِيَّةٌ، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لَهَا حُرٌّ، وَكُلُّ مَالٍ لَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَعَلَيْهَا الْمَشْيُ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ إِنْ لَمْ تُفَرِّقْ بَيْنَهُمَا، فَسَأَلَتْ عَائِشَةَ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَابْنَ عَبَّاسٍ ، وَحَفْصَةَ ، وَأُمَّ سَلَمَةَ ، فَكُلُّهُمْ قَالَ لَهَا: أَتُرِيدِينَ أَنْ تَكُونِي مثل هَارُوتَ وَمَارُوتَ، وَأَمَرُوهَا أَنْ تُكَفِّرَ يَمِينَهَا وَتُخَلِّي بَيْنَهُمَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی آزاد کردہ کنیز نے یہ ارادہ کیا کہ وہ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کروا دے، اس نے ایک دن یہ کہا: کہ اگر وہ ایسا نہ کرے گی، تو وہ یہودی ہو گی، اور ایک روایت کے مطابق یہ کہا: کہ عیسائی ہو گی، اس کا ہر غلام آزاد ہو گا اور سارا مال اللہ کی راہ میں دیا جائے گا اور اس پر لازم ہو جائے گا کہ وہ بیت اللہ تک پیدل چل کر جائے، اگر وہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی نہ کروا سکی۔ اس نے سیدہ عائشہ، سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدہ حفصہ اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہم سے اس بارے میں دریافت کیا، تو ان سب نے اس سے یہی کہا: ”کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تم ہاروت اور ماروت کی طرح بن جاؤ؟“ پھر ان سب نے اسے یہی ہدایت کی کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور ان دونوں کا پیچھا چھوڑ دے۔ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4331]
حديث رقم: 4253 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، غَالِبٌ ، بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، أُمِّ سَلَمَةَ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو هِلالٍ، نَا غَالِبٌ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: قَالَتْ مَوْلاتِي:" لأُفَرِّقَنَّ بَيْنَكَ وَبَيْنَ امْرَأَتِكَ، وَكُلُّ مَالٍ لَهَا فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ، وَهِيَ يَوْمًا يَهُودِيَّةٌ، وَيَوْمًا نَصْرَانِيَّةٌ، وَيَوْمًا مَجُوسِيَّةٌ إِنْ لَمْ تُفَرِّقْ بَيْنَكَ وَبَيْنَ امْرَأَتِكَ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ إِلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ أُمِّ سَلَمَةَ ، فَقُلْتُ: إِنَّ مَوْلاتِي تُرِيدُ أَنْ تُفَرِّقَ بَيْنِي وَبَيْنَ امْرَأَتِي، فَقَالَتِ: انْطَلِقْ إِلَى مَوْلاتِكَ فَقُلْ لَهَا: لا يَحِلُّ لَكِ، قَالَ: فَرَجَعْتُ إِلَيْهَا، قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ فَجَاءَ حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْبَابِ، فَقَالَ: هَاهُنَا هَارُوتُ وَمَارُوتُ، فَقَالَتْ: إِنِّي جَعَلْتُ كُلَّ مَالٍ لِي فِي رِتَاجِ الْكَعْبَةِ، قَالَ: فَمَا تَأْكُلِينَ؟، قَالَتْ: وَقُلْتُ وَأَنَا يَوْمًا يَهُودِيَّةٌ وَيَوْمًا نَصْرَانِيَّةٌ وَيَوْمًا مَجُوسِيَّةٌ، قَالَ: إِنَّ تَهَوَّدْتِ قُتِلْتِ، وَإِنْ تَنَصَّرْتِ قُتِلْتِ، وَإِنْ تَمَجِّسْتِ قُتِلْتِ، قَالَتْ: فَمَا تَأْمُرُنِي، قَالَ: تُكَفِّرِي يَمِينَكِ، وَتَجْمَعِينَ بَيْنَ فَتَاكِ وَفَتَاتِكِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری آزاد کردہ کنیز نے یہ کہا: ”میں آپ کے اور آپ کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ضرور کرواؤں گی، اگر میں ایسا نہ کر سکی، تو اس کا تمام مال خانہ کعبہ کے نام ہو گا اور وہ اس دن یہودی ہو گی، عیسائی ہو گی یا مجوسی ہو گی، اگر وہ آپ کے اور آپ کی اہلیہ کے درمیان فرق نہ پیدا کر سکی۔“ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: ”میری آزاد کردہ کنیز یہ چاہتی ہے کہ میرے اور میری بیوی کے درمیان علیحدگی پیدا کر دے۔“ تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کہ ”تم اپنی کنیز کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ تمہارے لیے ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔“ میں اس کے بعد واپس چلا گیا اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتایا، وہ تشریف لائے، یہاں تک کہ دروازے تک آئے اور فرمایا: ”یہاں ہاروت اور ماروت ہیں؟“ اس کنیز نے کہا: کہ ”میں نے اپنا سارا مال خانہ کعبہ کے خزانے کے نام کر دیا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: ”پھر تم کیا کھاؤ گی؟“ اس نے کہا: ”میں نے یہ کہا ہے کہ میں اس دن یہودی ہوں گی یا عیسائی ہوں گی یا اس دن مجوسی ہوں گی (اگر میں نے ان کے درمیان جدائی نہ کی)۔“ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اگر تم نے یہودیت اختیار کی، تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا، اگر تم نے عیسائیت اختیار کی، تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا اور اگر تم نے مجوسیت اختیار کی، تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔“ وہ کنیز بولی: ”پھر آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم اپنی قسم کا کفارہ دو اور اس شخص اور اس کی بیوی کے درمیان علیحدگی نہ کرواؤ۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4332]
حديث رقم: 4254 سنن الدارقطني
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَبَّارُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، الْقَاسِمِ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَبَّارُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ:" جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ قَدْ نَذَرَتْ نَحْرَ ابْنِهَا، فَأَمَرَهَا بِالْكَفَّارَةِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: سُبْحَانَ اللَّهِ كَفَّارَةٌ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ تَعَالَى، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ نَعَمْ قَدْ ذَكَرَ اللَّهُ الظِّهَارَ، وَأَمَرَ بِالْكَفَّارَةِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
قاسم بیان کرتے ہیں: ایک خاتون سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آئی، اس نے یہ نذر مانی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کر دے گی، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اسے کفارہ دینے کا حکم دیا، تو حاضرین میں سے ایک صاحب بولے: ”سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے بارے میں کفارہ دیا جائے گا؟“ تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہاں! اللہ تعالیٰ نے ظہار کا ذکر کیا ہے اور اس میں بھی کفارے کا حکم دیا ہے (تو ظہار بھی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، لیکن اس میں کفارہ دیا جاتا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4333]
حديث رقم: 4255 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَفَّارَةُ الْيَمِينِ مُدُّ حِنْطَةٍ لِكُلِّ مِسْكِينٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”قسم کا کفارہ یہ ہے کہ ہر مسکین کو ایک ’مد‘ گندم دی جائے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4334]
حديث رقم: 4256 سنن الدارقطني
دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، نَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لِكُلِّ مِسْكِينٍ مُدٌّ مِنْ حِنْطَةٍ رَيْعُهُ إِدَامُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”ہر مسکین کو گندم کا ایک مد دیا جائے گا، جس کے ساتھ سالن بھی ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4335]
حديث رقم: 4257 سنن الدارقطني
وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا هِشَامٌ، صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ، قَالَ: مُدٌّ مِنْ حِنْطَةٍ لِكُلِّ مِسْكِينٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ قسم کے کفارے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ”گندم کا ایک مد ایک مسکین کو دیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4336]