حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ، نَا يَحْيَى بْنُ الْفَضْلِ الْخَرَقِيُّ، نَا أَبُو عَامِرٍ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ، أَنَّ رَجُلا سَأَلَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ، فَقَالَ:" إِنِّي قُلْتُ عَلَيَّ الْمَشْيِ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَقَالَ سَعِيدٌ: قُلْتَ عَلَيَّ نَذْرٌ؟، قَالَ الرَّجُلُ: لا، فَقَالَ: لَيْسَ عَلَيْكَ شَيْءٌ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابن حرملہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سعید بن مسیب سے سوال کیا، وہ بولا: ”میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں بیت اللہ تک پیدل چل کر جاؤں گا۔“ تو سعید نے کہا: ”تم نے لفظ نذر ماننا استعمال کیا تھا؟“ تو اس نے جواب دیا: ”نہیں!“ تو سعید نے کہا: ”تم پر کوئی چیز لازم نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ النُّذُورُ/حدیث: 4322]