☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا تَبَقَّى بَعْدَ الْفَرِيضَةِ لِلْعَصَبَةِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← وراثت کا بیان← بَابُ مَا تَبَقَّى بَعْدَ الْفَرِيضَةِ لِلْعَصَبَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 54
Page 1 of 3
Hadith No.: 3998 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، أَبُو عَامِرٍ ، زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَّانَ الأَزْرَقُ ، نَا أَبُو عَامِرٍ ، نَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَلْحِقُوا الْمَالَ بِالْفَرَائِضِ، فَمَا تَرَكَتْ فَلأَوْلَى ذَكَرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”وراثت کے فرض حصوں کے مطابق مال کی ادائیگی کرو اور جو مال بچ جائے، تو وہ قریبی رشتہ دار کا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4068]
Hadith No.: 3999 Sunan Daraqutni
يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، وَأَبُو عِيسَى مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْعَجَمِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، ابْنِ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، وَأَبُو عِيسَى مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ قَطَنٍ ، قَالا: نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ح وَنا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْعَجَمِيُّ ، قَالا: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقْسِمُوا الْمَالَ بَيْنَ أَهْلِ الْفَرَائِضِ، فَمَا تَرَكَتِ الْفَرَائِضُ فَلأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ" ، وَقَالَ أَبُو شَيْبَةَ:" أَقْسِمُوا الْمِيرَاثَ بَيْنَ أَهْلِ الْفَرَائِضِ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ تَعَالَى".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”فرض حصہ داروں کے درمیان مال کو تقسیم کر دو، فرض حصوں کے بعد جو مال بچ جائے، وہ قریبی مرد رشتہ دار کا ہو گا۔“ ابوشیبہ نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کی کتاب کے حکم کے مطابق ذوی الفروض میں وراثت تقسیم کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4069]
Hadith No.: 4000 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا تَرَكَتِ فَلأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”فرض حصے ان کے حصہ داروں کو دے دو اور جو بچ جائے، وہ قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4070]
Hadith No.: 4001 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، سَعِيدُ بْنُ أَيُّوبَ ، مُسْلِمٌ ، وُهَيْبٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي نُعَيْمٍ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا مُسْلِمٌ ، قَالا: نَا وُهَيْبٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَلْحِقُوا الْفَرَائِضَ بِأَهْلِهَا، فَمَا بَقِيَ فَهُوَ لأَوْلَى رَجُلٍ ذَكَرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فرض حصے ان کے حق داروں کو دے دو، جو باقی بچ جائے، وہ قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4071]
Hadith No.: 4002 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الطَّيَالِسِيُّ ، خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ، أَبِي ، زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، ابْنَ طَاوُسٍ ، طَاوُسًا ، ابْنُ عَبَّاسٍ
نَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الطَّيَالِسِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ يُوسُفَ السَّمْتِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، سَمِعَ ابْنَ طَاوُسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا ، يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلْحِقُوا الْمَالَ بِالْفَرَائِضِ، فَمَا تَرَكَتْ فَلأَوْلَى رَحِمٍ ذَكَرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مال کو فرض حصوں کے مطابق تقسیم کرو، جو بچ جائے، وہ قریبی مرد رشتہ دار کو ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4072]
Hadith No.: 4003 Sunan Daraqutni
عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ ، هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ ، مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، سُفْيَانُ ، هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا عُمَرُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الشَّيْبَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلْحِقُوا الْمَالَ بِالْفَرَائِضِ، فَمَا أَبْقَتْ فَلأَوْلَى رَحِمٍ ذَكَرٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مال کو فرض حصوں کے مطابق تقسیم کرو، جو باقی بچ جائے، وہ قریبی رشتہ دار کو ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4073]
Hadith No.: 4004 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِي ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" قَامَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَقَالَ: لا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ، وَالْمَرْأَةُ تَرِثُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا وَمَالِهِ، وَهُوَ يَرِثُ مِنْ دِيَتِهَا وَمَالِهَا، مَا لَمْ يَقْتُلْ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ عَمْدًا، فَإِنْ قَتَلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ عَمْدًا، لَمْ تَرِثْ مِنْ دِيَتِهِ وَمَالِهِ شَيْئًا، وَإِنْ قَتَلَ صَاحِبَهُ خَطَأً وَرِثَ مِنْ مَالِهِ وَلَمْ تَرِثْ مِنْ دِيَتِهِ" ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: ”دو مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنیں گے، عورت اپنے شوہر کی دیت اور اس کے مال میں سے وارث بنے گی اور وہ مرد بھی اس عورت کی دیت اور اس کے مال میں سے وارث بنے گا، لیکن شرط یہ ہے کہ ان دونوں میں سے کسی ایک نے دوسرے کو جان بوجھ کر قتل نہ کیا ہو، اگر ان میں سے کسی ایک نے دوسرے کو جان بوجھ کر قتل کیا ہو، تو وہ عورت اس مرد کی دیت اور مال میں سے کسی چیز کی وارث نہیں بنے گی، اور اگر ان میں سے کسی نے دوسرے کو خطا کے طور پر قتل کیا ہو، تو وہ (اس دوسرے کے) مال میں وارث بنے گا، لیکن دیت میں سے وارث نہیں بنے گا۔“ اس روایت کے راوی محمد بن سعید طائفی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4074]
Hadith No.: 4005 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ. مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الطَّائِفِيُّ ثِقَةٌ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4075]
Hadith No.: 4006 Sunan Daraqutni
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، نَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ،" أَنَّهُ كَانَ لا يُوَرِّثُ مَيِّتًا مِنْ مَيِّتٍ، وَيُوَرِّثُ الأَحْيَاءَ مِنَ الأَمْوَاتِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمر بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں کہ وہ کسی ایک مرحوم کو دوسرے مرحوم کا وارث قرار نہیں دیتے تھے، وہ صرف زندہ افراد کو مرحومین کا وارث قرار دیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4076]
Hadith No.: 4007 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نَا بَحْرُ، نَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ،" أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ وَابْنَهَا زَيْدَ بْنَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، هَلَكَا فِي سَاعَةٍ وَاحِدَةٍ، لَمْ يُدْرَ أَيُّهُمَا هَلَكَ قَبْلُ، فَلَمْ يَتَوَارَثَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ام کلثوم نامی خاتون اور ان کے صاحبزادے زید، جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے، وہ دونوں ایک ہی موقع پر انتقال کر گئے، لیکن یہ پتا نہ چل سکا کہ ان دونوں میں سے کس کا انتقال پہلے ہوا ہے؟ تو وہ ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4078]
Hadith No.: 4008 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ الْمُقْرِئُ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ الْمُقْرِئُ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ ، وَلَهُ صُحْبَةٌ" أَنَّ قَوْمًا وَقَعَ عَلَيْهِمْ بَيْتٌ، فَوَرِثَ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
ایاس بن عبد بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگوں پر ان کا گھر گر گیا، تو انہیں ایک دوسرے کا وارث بنایا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4079]
Hadith No.: 4009 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ ، مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ ، نَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَبْدٍ ، أَنَّهُ سُئِلَ" عَنْ بَيْتٍ سَقَطَ عَلَى نَاسٍ فَمَاتُوا، فَقَالَ: يُوَرَّثُ بَعْضُهُمْ مِنْ بَعْضٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
ایاس بن عبد کے بارے میں منقول ہے، ان سے ایسے گھر کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو لوگوں پر گر جاتا ہے اور وہ لوگ مر جاتے ہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”وہ لوگ ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4080]
Hadith No.: 4010 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا يَرِثُ الْمُسْلِمُ النَّصْرَانِيَّ، إِلا أَنْ يَكُونَ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”کوئی بھی مسلمان کسی عیسائی کا وارث نہیں بن سکتا، البتہ اگر وہ (عیسائی) اس (مسلمان) کا غلام یا کنیز ہو (تو وارث بن جائے گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4081]
Hadith No.: 4011 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، وَأَبُو الأَزْهَرِ، قَالا: نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" لا يَرِثُ الْيَهُودِيُّ وَلا النَّصْرَانِيُّ الْمُسْلِمَ، وَلا يَرِثُهُمْ، إِلا أَنْ يَكُونَ عَبْدَ الرَّجُلِ أَوْ أَمَتِهِ" ، مَوْقُوفٌ، وَهُوَ الْمَحْفُوظُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”کوئی یہودی یا کوئی عیسائی کسی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا اور مسلمان ان لوگوں کا وارث نہیں بنے گا، البتہ اگر وہ یہودی یا عیسائی (مسلمان کا) غلام ہو یا اس کی کنیز ہو (تو حکم مختلف ہو گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4082]
Hadith No.: 4012 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ ، أَبُو النَّصْرِ الْفَقِيهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ ، أَبُو غَسَّانَ ، شَرِيكٌ ، أَشْعَثَ ، الْحَسَنِ ، جَابِرٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ مِهْرَانَ السَّوَّاقُ ، نَا أَبُو النَّصْرِ الْفَقِيهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْمُونٍ ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ جَابِرٍ ، رَفَعَهُ، قَالَ:" لا نَرِثُ أَهْلَ الْكِتَابِ وَلا يَرِثُونَا، إِلا أَنْ يَرِثَ الرَّجُلُ عَبْدَهُ أَوْ أَمَتَهُ، وَتَحِلُّ لَنَا نِسَاؤُهُمْ، وَلا تَحِلُّ لَهُمْ نِسَاؤُنَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے): ”ہم اہل کتاب کے وارث نہیں بن سکتے اور وہ ہمارے وارث نہیں بن سکتے، البتہ کوئی شخص اپنے (اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے) غلام یا کنیز کا وارث بن سکتا ہے، ہمارے لیے ان کی خواتین (سے نکاح کرنا) حلال ہے، البتہ ان کے لیے ہماری خواتین سے نکاح کرنا حلال نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4083]
Hadith No.: 4013 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نَا الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يَتَوَارَثُ أَهْلُ مِلَّتَيْنِ شَتَّى مُخْتَلِفَتَيْنِ، قَالَ: وَالْمَرْأَةُ تَرِثُ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا وَمَالِهِ، وَهُوَ يَرِثُ مِنْ عَقْلِهَا وَمَالِهَا، إِلا أَنْ يَقْتُلَ أَحَدُهُمَا صَاحِبَهُ، فَإِنْ هُوَ قَتَلَهُ عَمْدًا لَمْ تَرِثْ مِنْ مَالِهِ وَلا مِنْ دِيَتِهِ شَيْئًا، فَإِنْ قَتَلَ خَطَأً وَرِثَ مِنْ مَالِهِ، وَلَمْ تَرِثْ مِنْ دِيَتِهِ شَيْئًا" ،.
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک دوسرے کے وارث نہیں بن سکتے ہیں۔“ آپ نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: ”عورت اپنے شوہر کی دیت اور اس کے مال میں سے وارث بنے گی اور وہ مرد بھی اس عورت کی دیت اور اس کے مال میں سے وارث بنے گا، البتہ اگر ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو قتل کر دیتا ہے، تو اگر اس نے اپنے ساتھی کو جان بوجھ کر قتل کیا ہے، تو اس کے مال میں سے وارث نہیں بنے گا اور دیت میں وارث نہیں بنے گا، لیکن اگر مقتول خطا کے طور پر قتل ہوا، تو (دوسرا فریق) اس کے مال میں سے وارث بنے گا، لیکن دیت میں سے کسی چیز کا وارث نہیں بنے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4084]
Hadith No.: 4014 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَتْحِ الْقَلانِسِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ عمرو بن شعیب کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا کے حوالے سے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی کی مانند منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4085]
Hadith No.: 4015 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، الْوَلِيدُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِيُّ ، زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا الْوَلِيدُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِيُّ ، عَنْ زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ، أَنْ يُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ دِيَتِهِ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ کو خط میں یہ لکھا تھا کہ وہ سیدنا اشیم ضبابی کی اہلیہ کو ان کے شوہر کی دیت میں سے وارث قرار دیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4086]
Hadith No.: 4016 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِيُّ ، خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِيُّ ، زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصُّورِيُّ ، نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الشُّعَيْثِيُّ ، عَنْ زُفَرَ بْنِ وَثِيمَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّ زُرَارَةَ بْنَ جُزِيٍّ أَوْ حَزْنٍ - شَكَّ الصُّورِيُّ - قَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَتَبَ إِلَى الضَّحَّاكِ بْنِ سُفْيَانَ أَنْ يُوَرِّثَ" مِثْلَهُ. وَرَوَاهُ زُهَيْرُ بْنُ هِنْدَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ جُزِيٍّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ فَذَكَرَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے، وہ بیان کرتے ہیں: زرارہ بن جزئی یا شاید حرن نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے یہ کہا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ضحاک بن سفیان کو خط میں یہ لکھا تھا کہ وہ وارث قرار دیں، اس کے بعد حسب سابق روایت ہے۔ اس روایت کو دیگر راویوں نے بھی نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4087]
Hadith No.: 4017 Sunan Daraqutni
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ ، ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَنَسٍ
نَا نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ قَتْلُ أَشْيَمَ خَطَأً" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا اشیم کو خطا کے طور پر قتل کر دیا گیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4088]