☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← وراثت کا بیان← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 54
صفحہ 2 از 3
حدیث نمبر: 4018 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا خَلَفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَامَ فَسَأَلَ:" هَلْ أَحَدٌ عَلِمَ بِقَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مِيرَاثِ الْمَرْأَةِ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا؟، فَقَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ : أَنَا عِنْدِي فِي ذَلِكَ عِلْمٌ، قَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَتَبَ إِلَيْنَا أَنْ نُوَرِّثَ امْرَأَةَ أَشْيَمَ الضِّبَابِيِّ مِنْ عَقْلِ زَوْجِهَا أَشْيَمَ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، انہوں نے دریافت کیا: ”کیا آپ میں سے کسی کے پاس اس بارے میں علم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے قتل ہو جانے والے شوہر کی دیت میں عورت کی وراثت کے بارے میں کوئی فیصلہ دیا ہو؟“ تو اس بات پر سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا تھا: ”میرے پاس اس بارے میں علم ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں یہ خط لکھا تھا کہ ہم اشیم ضبابی کی اہلیہ کو ان کے شوہر اشیم کی دیت میں سے حصہ دیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4089]
حدیث نمبر: 4019 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٍ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، وَابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ، قَالَ:" مَا أَرَى الدِّيَةَ إِلا لِلْعَصَبَةِ، لأَنَّهُمْ يَعْقِلُونَ عَنْهُ، فَهَلْ سَمِعَ مِنْكُمْ أَحَدٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ ثَمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ. وَقَالَ: فَأَخَذَ بِذَلِكَ عُمَرُ، زَادَ ابْنُ جُرَيْجٍ: وَكَانَ قَتْلُهُ خَطَأً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یہ سمجھتا ہوں کہ دیت صرف عصبہ رشتہ داروں کو ملے گی، کیونکہ یہی لوگ دیت ادا بھی کرتے ہیں۔“ کیا آپ میں سے کسی نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان سے کچھ سنا ہے؟ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس کے مطابق فیصلہ دیا۔ ابن جریج نامی راوی نے یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: ”وہ صاحب خطا کے طور پر قتل ہوئے تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4090]
حدیث نمبر: 4020 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، ابْنُ شِهَابٍ ، سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ عُمَرَ، كَانَ يَقُولُ: الدِّيَةُ لِلْعَاقِلَةِ، وَلا تَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ دِيَةِ زَوْجِهَا شَيْئًا، حَتَّى قَالَ الضَّحَّاكُ بْنُ سُفْيَانَ : كَتَبَ إِلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب نے یہ فرمایا تھا: ”دیت خاندان والوں کو ملے گی اور عورت اپنے شوہر کی دیت میں سے کسی چیز کی وارث نہیں بنے گی۔“ یہاں تک کہ سیدنا ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ نے انہیں یہ بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے یہ خط لکھا تھا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4091]
حدیث نمبر: 4021 سنن دارقطنی
مَالِكُ بْنُ يَحْيَى ، عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
نَا نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نَا مَالِكُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ:" الدِّيَةُ تُقْسَمُ عَلَى فَرَائِضِ اللَّهِ فَيَرِثُ مِنْهَا كُلُّ وَارِثٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ فرائض کے مطابق دیت کو تقسیم کیا جائے گا اور وارث اس میں سے حصہ لے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4092]
حدیث نمبر: 4022 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، حَتَّى جِئْنَا امْرَأَةً بِالأَسْوَافِ وَهِيَ جَدَّةُ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَزُرْنَاهَا ذَلِكَ الْيَوْمَ فَرَشَّتْ لَنَا صُوَرًا فَقَعَدْنَا تَحْتَهُ بَيْنَ نَخْلٍ، وَذَبَحَتْ لَنَا شَاةً، وَعَلَّقْتُ لَنَا قِرْبَةً مِنْ مَاءٍ، فَبَيْنَمَا نَحْنُ نَتَحَدَّثُ جَاءَتِ امْرَأَةٌ بِابْنَتَيْنِ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" هَاتَانِ ابْنَتَا ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، أَوْ قَالَتْ: سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، قُتِلَ مَعَكَ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقَدِ اسْتَفَاءَ عَمُّهُمَا مَالَهُمَا وَمِيرَاثَهُمَا كُلَّهُ فَلَمْ يَدَعْ لَهُمَا مَالا إِلا أَخَذَهُ، فَمَا تَرَى يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَوَاللَّهِ مَا تُنْكَحَانِ أَبَدًا إِلا وَلَهُمَا مَالٌ، قَالَ: فَقَالَ: يَقْضِي اللَّهُ فِي ذَلِكَ، فنزلت سُورَةُ النِّسَاءِ وَفِيهَا يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلادِكُمْ لِلذَّكَرِ مثل حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ سورة النساء آية 11، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْعُوا لِي الْمَرْأَةَ وَصَاحِبَهَا، فَقَالَ لِعَمِّهَا: أَعْطِهِمَا الثُّلُثَيْنِ، وَأَعْطِ أُمَّهُمَا الثُّمُنَ، وَمَا بَقِيَ فَلَكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر پر تھے یہاں تک کہ اسواف کے مقام پر ہم ایک خاتون کے پاس پہنچے جو خارجہ بن زید کی دادی تھیں۔ ہم اس دن ان کے پاس ٹھہر گئے۔ انہوں نے ہمارے لیے کپڑا بچھایا اور ہم کھجور کے درخت کے نیچے اس پر بیٹھ گئے، اس خاتون نے ہمارے لیے بکری ذبح کروائی، پانی کا مشکیزہ لا کر رکھا۔ اس دوران ہم گفتگو بھی کرتے رہے۔ اسی دوران ایک خاتون اپنی دو بیٹیوں کو لے کر حاضر خدمت ہوئی اور عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ثابت بن قیس کی صاحبزادیاں ہیں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) سعید بن ربیع کی صاحبزادیاں ہیں جو آپ کے ساتھ غزوہ احد میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کے چچا نے ان کا مال اور وراثت کا حصہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس نے ان دونوں کے لیے کوئی مال نہیں چھوڑا، سب حاصل کر لیا ہے۔ یا رسول اللہ! آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ اللہ کی قسم! جب تک ان دونوں کے پاس مال موجود نہیں ہو گا ان دونوں کی شادی نہیں ہو سکتی۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اس بارے میں فیصلہ دے گا۔“ تو سورہ نساء کی آیت نازل ہوئی جس میں یہ حکم ہے: ”اللہ تعالیٰ نے تمہاری اولاد کے بارے میں یہ حکم دیا ہے کہ ایک مذکر کا حصہ دو مونث کے برابر ہو گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا: ”اس عورت کو میرے پاس بلا کر لاؤ اور اس کے دوسرے فریق کو بھی لاؤ۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان بچیوں کے وصی سے یہ کہا: ”تم ان بچیوں کو دو تہائی حصہ دو اور ان کی والدہ کو آٹھواں حصہ دو جو باقی بچ جائے وہ تمہیں ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4093]
حدیث نمبر: 4023 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ ، عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ رِفَاعَةَ ، أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمٍ الأَعْوَرُ ، بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ أَبُو الزِّنْبَاعِ ، أنا عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ رِفَاعَةَ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمٍ الأَعْوَرُ ، نَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" جَعَلَ لِلْمَرْأَةِ الثُّمُنَ، وَلِلابْنَتَيْنِ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأَخِ مِنَ الأَبِ وَالأُمِّ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیوی کے لیے آٹھواں حصہ، دو بیٹیوں کے لیے دو تہائی حصہ اور باقی بچ جانے والا مال سگے بھائی کے لیے مقرر کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4094]
حدیث نمبر: 4024 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلامٍ ، أَبِي ، فُرَاتُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنِ عَقِيلٍ ، جَابِرٍ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الأَشْعَثِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَلامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا فُرَاتُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةُ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ سَعْدًا قُتِلَ مَعَكَ شَهِيدًا، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَقَالَ: فَأَرْسَلَ إِلَى عَمِّهَا:" أَعْطِ هَاتَيْنِ الثُّلُثَيْنِ، وَالْمَرْأَةَ الثُّمُنَ، وَلَكَ مَا بَقِيَ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔“ (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جس میں یہ الفاظ ہیں): نبی کریم نے ان بچیوں کے چچا کو بلوایا اور فرمایا: ”تم ان دونوں بچیوں کو دو تہائی حصہ دو، (مرحوم کی) بیوی کو آٹھواں حصہ دو، جو باقی بچے گا، وہ تمہیں ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4095]
حدیث نمبر: 4025 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ امْرَأَةَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّ سَعْدًا هَلَكَ، وَتَرَكَ ابْنَتَيْنِ، وَأَخَاهُ، فَعَمَدَ أَخُوهُ فَقَبَضَ مَا تَرَكَ سَعْدٌ، وَإِنَّمَا تُنْكَحُ النِّسَاءُ عَلَى أَمْوَالِهِنَّ، فَلَمْ يُجِبْهَا فِي مَجْلِسِهِ ذَلِكَ ثُمَّ جَاءَتْهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنَتَا سَعْدٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْعُ لِي أَخَاهُ، فَجَاءَ، فَقَالَ: ادْفَعْ إِلَى ابْنَتَيْهِ الثُّلُثَيْنِ، وَإِلَى امْرَأَتِهِ الثُّمُنَ، وَلَكَ مَا بَقِيَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ انتقال کر گئے ہیں، انہوں نے (پس ماندگان میں) دو بیٹیاں اور ایک بھائی چھوڑا ہے، ان کے بھائی نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا چھوڑا ہوا سارا مال اپنے قبضہ میں لے لیا ہے، خواتین کے ساتھ ان کی مالی حیثیت کے حساب سے نکاح کیا جانا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس محفل کے دوران اس خاتون کو کوئی جواب نہیں دیا، پھر وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی دو صاحبزادیوں کا معاملہ ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے بھائی کو میرے پاس بلاؤ۔“ وہ شخص آیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی بیٹیوں کو دو تہائی حصہ دو اور اس کی اہلیہ کو آٹھواں حصہ دو اور جو باقی بچ جائے، وہ تمہیں ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4096]
حدیث نمبر: 4026 سنن دارقطنی
ابْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، أَبِي قَيْسٍ ، هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ ، عَبْدَ اللَّهِ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، وَسَلْمَانَ بْنَ رَبِيعَةَ ، فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ، وَابْنَةِ ابْنٍ، وَأُخْتٍ لأَبٍ، وَأُمٍّ، فَقَالا: لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ، وَقَالا:" انْطَلِقْ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَاسْأَلْهُ فَإِنَّهُ سَيُتَابِعُنَا، فَأَتَى عَبْدَ اللَّهِ ، فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالا، قَالَ: وَلَكِنِّي أَقْضِي فِيهَا كَمَا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: النِّصْفُ لِلابْنَةِ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَلِلأُخْتِ مَا بَقِيَ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ اور سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اس نے ان دونوں حضرات سے ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کی وراثت کا حکم دریافت کیا، تو ان دونوں حضرات نے یہ فرمایا: ”بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“ پھر ان دونوں نے فرمایا: ”تم سیدنا عبداللہ کے پاس جاؤ اور ان سے اس بارے میں دریافت کرو، وہ بھی ہماری رائے کے مطابق جواب دیں گے۔“ وہ شخص سیدنا عبداللہ کے پاس آیا، ان سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں یہ بھی بتایا کہ ان دونوں حضرات نے یہ جواب دیا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس بارے میں وہ فیصلہ دوں گا، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دیا تھا، نصف حصہ بیٹی کو ملے گا، چھٹا حصہ پوتی کو ملے گا، تا کہ دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں اور باقی بچ جانے والا مال اس کی بہن کو ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4097]
حدیث نمبر: 4027 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ الأَوْدِيِّ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4098]
حدیث نمبر: 4028 سنن دارقطنی
ابْنِ صَاعِدٍ ، ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانُ ، أَبِي قَيْسٍ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمُ ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4099]
حدیث نمبر: 4029 سنن دارقطنی
ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، ابْنُ مَسْعُودٍ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ ، عَنِ الْهُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِيَّ ، سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ تَرَكَ ابْنَةً، وَابْنَةَ ابْنِهِ، وَأُخْتَهُ لأَبِيهِ، وَأُمَّهُ، فَقَالَ: لِلابْنَةِ النِّصْفُ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ لِلأَبِ، وَالأُمِّ، وَقَالَ: إِنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ، سَيَقُولُ مثل مَا قُلْتُ، فَسَأَلُوا ابْنَ مَسْعُودٍ، وَأَخْبِرُوهُ بِمَا قَالَ أَبُو مُوسَى، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : كَيْفَ أَقُولُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" لِلابْنَةُ النِّصْفُ، وَلابْنَةِ الابْنِ السُّدُسُ تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلأُخْتِ مِنَ الأَبِ، وَالأُمِّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ہزیل بن شرحبیل بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو پس ماندگان میں ایک بیٹی، ایک پوتی اور ایک سگی بہن کو چھوڑ کر جاتا ہے، تو حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا: ”اس کی بیٹی کو نصف حصہ ملے گا اور جو باقی مال بچ جائے گا، وہ اس کی بہن کو مل جائے گا۔“ پھر سیدنا ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا: ”سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بھی اسی کے مطابق جواب دیں گے، جو میں نے کہا ہے۔“ لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا اور انہیں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے جواب کے بارے میں بھی بتایا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں یہ کیسے کہہ سکتا ہوں، جبکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: (ایسی صورت حال میں) بیٹی کو نصف ملے گا، پوتی کو چھٹا حصہ ملے گا، اس طرح دو تہائی حصے مکمل ہو جائیں گے اور جو باقی بچ جائے گا، وہ سگی بہن کو مل جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4100]
حدیث نمبر: 4030 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، حَدَّثَنِي شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ مِيرَاثِ الْعَمَّةِ وَالْخَالَةِ، فَسَكَتَ وَهُوَ رَاكِبٌ فَسَارَ هُنَيْهَةً، فَقَالَ: حَدَّثَنِي جَبْرَائِيلُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لا مِيرَاثَ لَهُمَا" وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، وَغَيْرُهُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو. وَرَوَاهُ مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَوَهِمَ فِيهِ وَالأَوَّلُ أَصَحُّ، وَحَدِيثُ مَسْعَدَةَ يَأْتِي بَعْدَ هَذَا وَوَهِمَ فِيهِ وَالأَوَّلُ أَصَحُّ، وَحَدِيثُ مَسْعَدَةَ يَأْتِي بَعْدَ هَذَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن ابونمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پھوپھی اور خالہ کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش رہے، آپ اس وقت سواری پر سوار تھے، آپ نے اپنی رفتار کم کر دی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام نے مجھے بتایا ہے کہ ان دونوں کو وراثت میں حصہ نہیں ملے گا۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4100M]
حدیث نمبر: 4031 سنن دارقطنی
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ، نَا الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ،" أَنَّ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِيٍّ، وَابْنَهَا زَيْدًا وَقَعَا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ، وَالْتَقَتِ الصَّائِحَتَانِ، فَلَمْ يُدْرَ أَيُّهُمَا هَلَكَ قَبْلُ، فَلَمْ تَرِثْهُ وَلَمْ يَرِثْهَا، وَأَنَّ أَهْلَ صِفِّينَ لَمْ يَتَوَارَثُوا، وَأَنَّ أَهْلَ الْحَرَّةِ لَمْ يَتَوَارَثُوا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
جعفر صادق اپنے والد (محمد باقر) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ام کلثوم اور ان (خاتون) کے صاحبزادے زید (جو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے تھے)، یہ دونوں ایک ہی دن انتقال کر گئے، ان کے انتقال کا وقت قریب قریب تھا، یہ پتا نہیں چل سکا کہ ان دونوں میں سے کون پہلے انتقال کر گیا تھا؟ تو وہ خاتون اس بچے کی وارث نہیں بنی اور وہ بچہ اس خاتون کا وارث نہیں بنا، اسی طرح اہل صفین بھی ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے، اسی طرح واقعہ حرہ (میں مارے جانے والے لوگ) ایک دوسرے کے وارث نہیں بنے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4101]
حدیث نمبر: 4032 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، نَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، نَا أَبُو هَانِئٍ عُمَرُ بْنُ بَشِيرٍ، قَالَ: سُئِلَ عَامِرٌ،" عَنْ مَوْلُودٍ لَيْسَ بِذَكَرٍ وَلا أُنْثَى، لَيْسَ لَهُ مَا لِلذَّكَرِ وَلَيْسَ لَهُ مَا لِلأُنْثَى يَخْرُجُ مِنْ سُرَّتِهِ كَهَيْئَةِ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ، فَسُئِلَ عَامِرٌ عَنْ مِيرَاثِهِ، فَقَالَ عَامِرٌ: نِصْفُ حَظِّ الذَّكَرِ، وَنِصْفُ حَظِّ الأُنْثَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوہانی عمر بن بشیر فرماتے ہیں: سیدنا عامر رضی اللہ عنہ سے ایسے بچے کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو نہ مذکر ہو نہ مونث ہو، نہ اس میں مرد کا کوئی علامتی نشان ہو، نہ مونث کا علامتی نشان ہو، بلکہ اس کی ناف کی جگہ سے پیشاب یا پاخانہ نکل آتا ہو، سیدنا عامر رضی اللہ عنہ سے اس کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اسے مرد کی وراثت کا نصف حصہ ملے گا اور عورت کی وراثت کا نصف حصہ ملے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4102]
حدیث نمبر: 4033 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ ، عَوْفٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ الْهَجَرِيِّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، قَالا: نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ الْهَجَرِيِّ ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، فَإِنِّي امْرِؤٌ مَقْبُوضٌ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفَ الاثْنَانِ فِي الْفَرِيضَةِ لا يَجِدَانِ مَنْ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا" ، قَالَ لِي تَابَعَهُ جَمَاعَةٌ، عَنْ عَوْفٍ، وَرَوَاهُا الْمُثَنَّى بْنُ بَكْرٍ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِي الأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا، قَالَ: وَقَالَ الْفَضْلُ بْنُ دَلْهَمٍ، عَنْ عَوْفٍ، عَنْ شَهْرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، کیونکہ میں انتقال کر جاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھا لیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے، یہاں تک کہ وراثت کے حصے کے بارے میں دو آدمیوں کے درمیان اختلاف ہو گا، تو ان دونوں کو کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکے۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4103]
حدیث نمبر: 4034 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ اللُّجِّيِّ ، الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، زَكَرِيَّا بْنُ عَطِيَّةَ ، أَبِي سَعِيدٍ
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَيْرٍ ، نَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى إِبْرَاهِيمَ بْنِ يُوسُفَ اللُّجِّيِّ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا زَكَرِيَّا بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تَعَلَّمُوا الْعِلْمَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ، وَتَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ، فَإِنِّي امْرِؤٌ مَقْبُوضٌ، وَإِنَّ الْعِلْمَ سَيُقْبَضُ، وَتَظْهَرُ الْفِتَنُ حَتَّى يَخْتَلِفُ الاثْنَانِ فِي فَرِيضَةٍ، فَلا يَجِدَانِ أَحَدًا يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، وراثت کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، قرآن کا علم حاصل کرو اور لوگوں کو اس کی تعلیم دو، میں عنقریب انتقال کر جاؤں گا اور عنقریب علم کو بھی اٹھا لیا جائے گا اور فتنے ظاہر ہوں گے، یہاں تک کہ دو آدمیوں کے درمیان وراثت کے حصے کے بارے میں اختلاف ہو گا، تو ان دونوں کو ایسا کوئی شخص نہیں ملے گا، جو ان دونوں کے درمیان فیصلہ کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4104]
حدیث نمبر: 4035 سنن دارقطنی
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زَيْدِ الْجِنَانِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ أَبِي عَتَّابٍ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ الرَّمْلِيُّ، نَا ضَمْرَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قُلْتُ لِسُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ:" لَوْ وُلِّيتَ الْقَضَاءَ بِفَرَائِضِ مَنْ كُنْتَ تَأْخُذُ؟، قَالَ: بِفَرَائِضِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن حسن بیان کرتے ہیں: میں نے سفیان ثوری سے کہا: اگر آپ وراثت کے بارے میں فیصلہ دینے کا عہدہ سنبھال لیں، تو اس بارے میں کس سے رہنمائی حاصل کریں گے؟ تو سفیان نے جواب دیا: ”سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے وراثت سے متعلق (فیصلوں سے رہنمائی حاصل کروں گا)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4105]
حدیث نمبر: 4036 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" فَقَسَمَ فِينَا فَأَعْطَى الابْنَةَ النِّصْفَ، وَالأُخْتَ النِّصْفَ، وَلَمْ يُوَرِّثِ الْعَصَبَةَ شَيْئًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
اسود بن یزید بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، یہ اس وقت کی بات ہے، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں بھیجا تھا، انہوں نے ہمارے درمیان (وراثت) تقسیم کی، تو انہوں نے بیٹی کو نصف حصہ دیا، بہن کو نصف حصہ دیا اور عصبہ رشتہ داروں کو کچھ بھی نہیں دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4106]
حدیث نمبر: 4037 سنن دارقطنی
بَحْرُ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا بَحْرُ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " أَعْطَى الابْنَةَ النِّصْفَ، وَأَعْطَى الأُخْتَ مَا بَقِيَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیٹی کو نصف حصہ دیا تھا اور باقی بچ جانے والا مال کو دے دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْفَرَائِضِِ/حدیث: 4107]