☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 33
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 3782 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ ، الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلالُ الدِّمَشْقِيُّ ، زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ ، أَبُو مُعَيْدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلانَ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، رَجَاءَ بْنَ حَيْوَةَ ، قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ ، عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ الْيَقْطِينِيُّ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ ، نَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ الْخَلالُ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا زَيْدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ ، نَا أَبُو مُعَيْدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، أَنَّ رَجَاءَ بْنَ حَيْوَةَ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، قَالَ:" عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّيَ عَنْهَا سَيِّدُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، وَإِذَا أُعْتِقَتْ فَعِدَّتُهَا ثَلاثُ حِيَضٍ" ، مَوْقُوفٌ وَهُوَ الصَّوَابُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، لأَنَّ قَبِيصَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب ام ولد کے آقا کا انتقال ہو جائے، تو اس کی عدت چار ماہ دس دن ہو گی اور جب اسے آزاد کر دیا جائے، تو اس کی عدت تین حیض ہو گی۔“ یہ روایت موقوف ہے اور یہی درست ہے، یہ روایت مرسل بھی ہے کیونکہ قبیصہ نامی راوی نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3841]
حدیث نمبر: 3783 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا الْوَلِيدُ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ:" إِنَّا لا نَتَلاعَبُ بِدِينِنَا، الْحُرَّةُ حُرَّةٌ، وَالأَمَةُ أَمَةٌ، يَعْنِي فِي أُمِّ الْوَلَدِ تَكُونُ عَلَيْهَا عِدَّةُ الْحُرَّةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہم اپنے دین کے احکام کے ساتھ کھیلیں گے نہیں (یعنی غلط احکام بیان نہیں کریں گے)، آزاد عورت آزاد ہوتی ہے اور کنیز کنیز ہوتی ہے۔“ اس سے مراد یہ ہے: ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3842]
حدیث نمبر: 3784 سنن دارقطنی
عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، حَدَّثَنِي أَبِي، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ:" عِدَّةُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّةُ الْحُرَّةِ" ، قَالَ أَبِي: هَذَا الْحَدِيثُ مُنْكَرٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔“ (عبداللہ بن أحمد نامی راوی کہتے ہیں) میرے والد نے یہ بات بیان کی ہے: یہ روایت منکر ہے۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3843]
حدیث نمبر: 3785 سنن دارقطنی
أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، أَبُو حَفْصٍ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عُمَرَ بْنَ مُعَتِّبٍ ، أَبَا حَسَنٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، نَا أَبُو حَفْصٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ مُعَتِّبٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِي نَوْفَلٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: اسْتَفْتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ " فِي عَبْدٍ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ عُتِقَا جَمِيعًا، قَالَ: يَخْطُبُهَا إِنْ شَاءَ، قَضَى بِذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوحسن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا، جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دو طلاقیں دے دے، پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہو جائیں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اب اگر وہ مرد چاہے، تو اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3845]
حدیث نمبر: 3786 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، شَيْبَانُ ، يَحْيَى ، عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ ، أَبَا حَسَنٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا شَيْبَانُ ، عَنْ يَحْيَى ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُعَتِّبٍ ، أَنَّ أَبَا حَسَنٍ مَوْلَى بَنِي نَوْفَلٍ، أَنَّهُ اسْتَفْتَى ابْنَ عَبَّاسٍ " فِي مَمْلُوكٍ كَانَتْ تَحْتَهُ مَمْلُوكَةٌ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، وَبَانَتْ مِنْهُ، ثُمَّ إِنَّهُمَا أُعْتِقَا بَعْدَ ذَلِكَ، هَلْ يَصِحُّ لِلرَّجُلِ أَنْ يَخْطُبَهَا، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: نَعَمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِذَلِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوحسن بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا، جس کی بیوی کنیز ہو اور پھر وہ اسے دو طلاقیں دے دے اور وہ عورت اس سے بائنہ ہو جائے، پھر وہ دونوں ایک ساتھ آزاد ہو جائیں، تو کیا وہ مرد اس عورت کو نکاح کا پیغام دے سکتا ہے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”جی ہاں، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3846]
حدیث نمبر: 3787 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَامِدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، أَبُو حَنِيفَةَ مُحَمَّدُ بْنُ رَبَاحِ بْنِ يُوسُفَ الْجَوْزَجَانِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ سُهَيْلٍ ، صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ ، سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو حَامِدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ مُحَمَّدُ بْنُ رَبَاحِ بْنِ يُوسُفَ الْجَوْزَجَانِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ سُهَيْلٍ ، قَالا: نَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ ، نَا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَتِ الأَمَةُ تَحْتَ الرَّجُلِ فَطَلَّقَهَا تَطْلِيقَتَيْنِ، ثُمَّ اشْتَرَاهَا لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی کنیز کسی شخص کی بیوی ہو اور وہ شخص اسے دو طلاقیں دے دے، پھر وہ اس کنیز کو خرید لے، تو وہ کنیز اس شخص کے لیے اس وقت تک حلال نہ ہو گی، جب تک دوسری شادی کر کے (بیوہ یا مطلقہ نہ ہو جائے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3847]
حدیث نمبر: 3788 سنن دارقطنی
أَبُو غَسَّانَ ، إِسْرَائِيلُ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ: أَتَتِ امْرَأَةٌ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَقَالَتِ:" اسْتَهْوَتِ الْجِنُّ زَوْجَهَا، فَأَمَرَهَا أَنْ تَتَرَبَّصَ أَرْبَعَ سِنِينَ، ثُمَّ أَمَرَ وَلِيَّ الَّذِي اسْتَهْوَتْهُ الْجِنُّ أَنْ يُطَلِّقَهَا، ثُمَّ أَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوعثمان بیان کرتے ہیں: ایک خاتون سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی: ”اس کے شوہر کو جنون لاحق ہو گیا ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے چار سال تک انتظار کرنے کا حکم دیا، اور پھر (چار سال گزرنے کے بعد) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس جنون کا شکار شخص کے ولی کو حکم دیا کہ وہ اس عورت کو طلاق دے دے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس عورت کو یہ ہدایت کی کہ وہ چار ماہ دس دن تک عدت گزارے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3848]
حدیث نمبر: 3789 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ ، صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الْهَمْدَانِيُّ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ ، نَا صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ ، نَا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ الْهَمْدَانِيُّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" امْرَأَةُ الْمَفْقُودِ، امْرَأَتُهُ حَتَّى يَأْتِيَهَا الْخَبَرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مفقود شخص کی اہلیہ اس کی بیوی رہے گی، جب تک اس عورت کے پاس (مفقود کی موت کی) اطلاع نہیں آ جاتی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3849]
حدیث نمبر: 3790 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، سُفْيَانُ ، الزُّهْرِيُّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَأَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالُوا: نَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتِ: اخْتَصَمَ سَعْدٌ، وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ، عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَوْصَانِي أَخِي عُتْبَةُ، فَقَالَ: إِذَا دَخَلْتَ مَكَّةَ فَانْظُرِ ابْنَ أَمَةِ زَمْعَةَ فَاقْبِضْهُ فَإِنَّهُ ابْنِي، وَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَخِي، ابْنُ أَمَةِ أَبِي، وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي، فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ، فَقَالَ: هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ" ، تَابَعَهُ مَالِكٌ، وَصَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، وَابْنُ إِسْحَاقَ، وَشُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، وَعَقِيلٌ، وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَيُونُسُ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ وَغَيْرُهُمْ، وَفِي حَدِيثِ مَالِكٍ، وَمَعْمَرٍ، وَاللَّيْثِ، وَصَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، وَابْنِ إِسْحَاقَ، وَغَيْرِهِمْ: فَمَا رَأَى سَوْدَةَ قَطُّ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہ نے زمعہ کی کنیز کے بیٹے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں مقدمہ پیش کیا، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے بھائی عتبہ نے مجھے (اس بچے کو اپنی سرپرستی میں) لینے کی ہدایت کی تھی، اس نے کہا تھا: جب تم مکہ میں داخل ہو جاؤ، تو زمعہ کی کنیز کے بیٹے کو حاصل کر لینا، کیونکہ وہ میری (ناجائز) اولاد ہے۔“ عبد بن زمعہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! (وہ لڑکا) میرا بھائی ہے، جو میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے اور میرے باپ کے بستر پر پیدا ہوا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (اس بچے) کو عتبہ کے ساتھ واضح مشابہت ملاحظہ کی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبد زمعہ! یہ تمہیں ملے گا، کیونکہ اولاد صاحب فراش کی شمار ہوتی ہے۔“ اور ”اے سودہ بنت زمعہ! تم اس سے پردہ کرو۔“ امام مالک، صالح بن کیسان، ابن اسحاق، شعیب بن ابوحمزہ، ابن جریج، عقیل، زہری کا بھتیجا، معمر بن راشد، یونس، لیث بن سعد، سفیان بن حسین اور دیگر راویوں نے اس کی متابعت کی ہے۔ مالک، معمر، لیث، صالح بن کیسان، ابن اسحاق اور دیگر راویوں کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اس کے بعد اس بچے نے زندگی بھر کبھی بھی سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کو نہیں دیکھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3850]
حدیث نمبر: 3791 سنن دارقطنی
نَا نَا أَبُو طَالِبٍ الْحَافِظُ أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، نَا عُبَيْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَى الصَّدَفِيُّ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلالٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ:" ذَلِكَ أَدْنَى أَلَّا تَعُولُوا سورة النساء آية 3، قَالَ: ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ لا يُكْثِرَ مَنْ تَعُولُونَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
زید بن اسلم رحمہ اللہ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان، ”ذلك أدنى ألا تعولوا“ کے بارے میں فرماتے ہیں: ”یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ لوگ زیادہ نہ ہوں جو تمہارے زیر کفالت ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3851]
حدیث نمبر: 3792 سنن دارقطنی
عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَخْرَمِيُّ ، مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ التَّمِيمِيُّ ، أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَلِيٍّ
نَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الصَّيْرَفِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَخْرَمِيُّ ، نَا مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ التَّمِيمِيُّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَمَرَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِنْ شَاءَتْ" ، لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَمَحْبُوبٌ هَذَا ضَعِيفٌ أَيْضًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک بیوہ کو یہ ہدایت کی تھی: ”اگر وہ چاہے، تو اپنی عدت اپنے گھر کے علاوہ (کسی دوسری جگہ) بسر کر سکتی ہے۔“ اس روایت کو صرف ابومالک نخعی نے سند کے ساتھ نقل کیا ہے اور یہ راوی ضعیف ہے، محبوب نامی راوی بھی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3852]
حدیث نمبر: 3793 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الأَشْعَثِ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، قَتَادَةَ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الأَشْعَثِ ، بِدِمَشْقَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ قَتَادَةَ عَنِ الظِّهَارِ، قَالَ: فَحَدَّثَنِي، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، قَالَ: إِنَّ أَوْسَ بْنَ الصَّامِتِ ظَاهَرَ مِنِ امْرَأَتِهِ خُوَيْلَةَ بِنْتِ ثَعْلَبَةَ، فَشَكَتْ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: ظَاهَرَنِي حِينَ كَبِرَتْ سِنِّي وَرَقَّ عَظْمِي، فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الظِّهَارِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لأَوْسٍ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً، قَالَ: مَالِي بِذَلِكَ يَدَانِ، قَالَ: فَصُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، قَالَ: أَمَّا إِنِّي إِذَا أَخْطَأَنِي أَنْ آكُلَ فِي الْيَوْمِ مَرَّتَيْنِ يَكِلُّ بَصَرِي، قَالَ: فَأَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا، قَالَ: لا أَجِدُ إِلا أَنْ تُعِينَنِي مِنْكَ بِعَوْنٍ وَصِلَةٍ، قَالَ: فَأَعَانَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، حَتَّى جَمَعَ اللَّهُ لَهُ، وَاللَّهُ رَحِيمٌ، قَالَ: وَكَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ عِنْدَهُ مِثْلَهَا، وَذَلِكَ لِسِتِّينَ مِسْكِينًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن بشیر بیان کرتے ہیں: انہوں نے قتادہ سے ظہار کے بارے میں دریافت کیا، تو قتادہ نے بتایا: سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث سنائی ہے: سیدنا اوس بن صامت رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ خویلہ بنت ثعلبہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ظہار کر لیا، اس خاتون نے اس بات کی شکایت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کی اور بولی: ”انہوں نے اس وقت میرے ساتھ ظہار کر لیا ہے، جب میری عمر زیادہ ہو گئی، ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں۔“ تو اللہ تعالیٰ نے ظہار کے متعلق آیت نازل کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا اوس رضی اللہ عنہ کو حکم دیا: ”تم ایک غلام آزاد کرو۔“ انہوں نے عرض کی: ”میرے پاس اس کی گنجائش نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم لگاتار دو ماہ کے روزے رکھو۔“ انہوں نے عرض کی: ”میری یہ حالت ہے کہ اگر میں ایک دن (کسی وقت) کھانا نہ کھا سکوں، تو میری نظر متاثر ہوتی ہے (یعنی کمزور بڑھ جاتی ہے)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ۔“ انہوں نے عرض کی: ”میری یہ حیثیت بھی نہیں ہے، البتہ اگر آپ میری مدد کریں اور صلہ رحمی سے کام لیں (تو میں ایسا کر سکتا ہوں)۔“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پندرہ صاع مدد کے طور پر انہیں دیے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے جمع کر دیا، اور اللہ نہایت رحم کرنے والا ہے۔ راوی کہتے ہیں: لوگ یہ سمجھتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نزدیک یہ مقدار ہے، کیونکہ یہ اناج ساٹھ مسکینوں کے لیے تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3853]
حدیث نمبر: 3794 سنن دارقطنی
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، شَيْبَانُ النَّحْوِيُّ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شِيرَوَيْهِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا شَيْبَانُ النَّحْوِيُّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ صَخْرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَعْطَاهُ مِكْتَلا فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، فَقَالَ: أَطْعِمْهُ سِتِّينَ مِسْكِينًا، وَذَلِكَ لِكُلِّ مِسْكِينًا مُدٌّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سلمہ بن صخر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ایک برتن دیا، جس میں پندرہ صاع (اناج) تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم یہ ساٹھ مسکینوں کو کھلا دو۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) اس طرح ہر مسکین کو ایک مد ملا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3854]