☽ 4 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ النِّكَاحِ← بَابُ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 33
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 3762 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
نَا نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا تَمِيمُ بْنُ الْمُنْتَصِرِ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" إِذَا أُجِيفَ الْبَابُ وَأُرْخِيَتِ السُّتُورُ، فَقَدْ وَجَبَ الْمَهْرُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب دروازہ بند کر دیا جائے اور پردہ گرا دیا جائے، تو مہر کی ادائیگی لازم ہو جاتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3818]
حديث رقم: 3763 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِيُّ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، مَيْسَرَةَ ، الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَلِيٍّ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا شَرِيكٌ، عَنْ مَيْسَرَةَ ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" إِذَا أَغْلَقَ بَابًا، وَأَرْخَى سِتْرًا، أَوْ رَأْي عَوْرَةً، فَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِ الصَّدَاقُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب مرد دروازہ بند کر دے اور پردہ گرا دے یا عورت کے ستر کو دیکھ لے، تو اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہو جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3819]
حديث رقم: 3764 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" مَنْ أَغْلَقَ بَابًا، وَأَرْخَى سِتْرًا، فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب مرد دروازہ بند کر دے اور پردہ گرا دے یا عورت کے ستر کو دیکھ لے، تو اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہو جاتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3820]
حديث رقم: 3765 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، مُعَلَّى ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، الْحَسَنِ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى ، نَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ :" إِذَا أَغْلَقَ بَابًا، وَأَرْخَى سِتْرًا، فَقَدْ وَجَبَ لَهَا الصَّدَاقُ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب مرد دروازہ بند کر دے اور پردہ گرا دے یا عورت کے ستر کو دیکھ لے، تو اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہو جاتی ہے اور عورت پر عدت گزارنا لازم ہوتا ہے اور اسے وراثت میں حصہ ملتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3823]
حديث رقم: 3766 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ ، مُحَمَّدُ ، مُعَلَّى ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، أَبُو الأَسْوَدِ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ ، نَا مُعَلَّى ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا أَبُو الأَسْوَدِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَشَفَ خِمَارَ امْرَأَةٍ، وَنَظَرَ إِلَيْهَا، فَقَدْ وَجَبَ الصَّدَاقُ دَخَلَ بِهَا أَوْ لَمْ يَدْخُلْ بِهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد بن عبدالرحمن روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عورت کی چادر ہٹا کر اسے دیکھ لے، اس پر مہر کی ادائیگی لازم ہو جاتی ہے، خواہ اس نے عورت کے ساتھ صحبت کی ہو یا صحبت نہ کی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3824]
حديث رقم: 3767 سنن الدارقطني
سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، زَيْدٌ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَلَّى، نَا لَيْثٌ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَشَجِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، قَالَ: تَزَوَّجَ الْحَارِثُ بْنُ الْحَكَمِ امْرَأَةً فَأَغْلَقَ عَلَيْهَا الْبَابَ، ثُمَّ خَرَجَ فَطَلَّقَهَا، وَقَالَ: لَمْ أَطَأْهَا، وَقَالَتِ الْمَرْأَةُ: قَدْ وَطِئَنِي فَاخْتَصَمُوا إِلَى مَرْوَانَ فَدَعَا زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، فَقَالَ: كَيْفَ تَرَى فَإِنَّ الْحَارِثَ عِنْدَنَا مُصَدَّقٌ؟، فَقَالَ زَيْدٌ : أَكُنْتَ رَاجِمَهَا لَوْ حَبِلَتْ؟، قَالَ: لا، قَالَ: فَكَذَلِكَ تُصَدَّقُ الْمَرْأَةُ فِي مثل هَذَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: حارث بن حکم نے ایک عورت کے ساتھ شادی کر لی، انہوں نے دروازہ بند کر لیا، پھر وہ کمرے سے باہر نکلے اور اس عورت کو طلاق دے دی، انہوں نے یہ بیان دیا: ”میں نے اس عورت کے ساتھ صحبت نہیں کی۔“ اس عورت کا یہ کہنا تھا: ”انہوں نے میرے ساتھ صحبت کی ہے۔“ وہ لوگ مقدمہ لے کر مروان کے پاس گئے، مروان نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو بلایا اور دریافت کیا: ”آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ ہمارے نزدیک تو حارث کی تصدیق کی جانی چاہیے۔“ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اگر یہ عورت حاملہ ہو جاتی ہے، تو کیا تم اسے سنگسار کر دو گے؟“ مروان نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ سیدنا زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس طرح کی صورت حال میں عورت کی بات کی تصدیق کی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3825]
حديث رقم: 3768 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُكَيْرٍ، نَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،" أَنَّهُ كَانَ لا يَرَى بَأْسًا إِذَا بَتَّ طَلاقَ امْرَأَتِهِ أَنْ يَتَزَوَّجَ خَامِسَةً، حَامِلا كَانَتِ امْرَأَتُهُ أَوْ غَيْرِ حَامِلٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب کے نزدیک اس بارے میں کوئی حرج نہیں ہے کہ کوئی شخص اپنی (چوتھی) بیوی کو طلاق بتہ دینے کے بعد پانچویں شادی کر لے، خواہ وہ (مطلقہ عورت) حاملہ ہو یا حاملہ نہ ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3826]
حديث رقم: 3769 سنن الدارقطني
نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَسُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ، قَالا: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، نَا قَتَادَةُ، عَنِ الْحَسَنِ، وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَخِلاسِ بْنِ عَمْرٍو، ح قَالَ وَنا حُمَيْدٌ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ، أَنَّهُمْ قَالُوا:" إِذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ، وَهِيَ حَامِلٌ إِنْ شَاءَ تَزَوَّجَ أُخْتَهَا فِي عِدَّتِهَا" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
حسن بصری، سعید بن مسیب، اور خلاس بن عمرو فرماتے ہیں: جب کوئی شخص اپنی بیوی کو طلاق دے دے اور وہ عورت حاملہ بھی ہو، تو بھی اگر وہ شخص چاہے، تو اس عورت کی عدت کے دوران اس کی بہن کے ساتھ شادی کر سکتا ہے۔ ہشام بن عروہ نے اپنے والد کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3827]
حديث رقم: 3770 سنن الدارقطني
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، عَنْ رَبِيعَةَ، أَنَّ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ، وَعُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، كَانَا يَقُولانِ" فِي الرَّجُلِ: يَكُونُ عِنْدَهُ أَرْبَعُ نِسْوَةٍ فَيُطَلِّقُ إِحْدَاهُنَّ الْبَتَّةَ" يَتَزَوَّجُ إِذَا شَاءَ، وَلا يَنْظُرُ أَنْ تَنْقَضِيَ عِدَّتُهَا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
قاسم بن محمد اور عروہ بن زبیر فرماتے ہیں: جس شخص کی چار بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے کسی ایک کو طلاق بتہ دے دے، وہ جب چاہے (چوتھی) شادی کر سکتا ہے، وہ اس بات کا انتظار نہیں کرے گا (کہ اس کی سابقہ بیوی کی) عدت گزر جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3829]
حديث رقم: 3771 سنن الدارقطني
سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عُمَرَ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" يَنْكِحُ الْعَبْدُ امْرَأَتَيْنِ، وَيُطَلِّقُ تَطْلِيقَتَيْنِ، وَتَعْتَدُّ الأَمَةُ حَيْضَتَيْنِ، فَإِنْ لَمْ تَحِضْ فَشَهْرَيْنِ، أَوْ شَهْرًا وَنِصْفًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”غلام شخص (بیک وقت زیادہ سے زیادہ) دو شادیاں کر سکتا ہے، اور وہ دو طلاقیں دے سکتا ہے، کنیز کی عدت دو حیض ہو گی اور اگر اسے حیض نہ آتا ہو، تو دو ماہ ہو گی۔“ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) ڈیڑھ ماہ ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3830]
حديث رقم: 3772 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ، نَا عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، أَخْبَرَنِي مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، كَانَ يَقُولُ" فِي الرَّجُلِ يَبْتَاعُ الْجَارِيَةَ فَيُصِيبُهَا، ثُمَّ يَظْهَرُ عَلَى عَيْبٍ فِيهَا لَمْ يَكُنْ رَآهُ أَنَّ الْجَارِيَةَ تَلْزَمُهُ، وَيُوضَعُ عَنْهُ قَدْرُ الْعَيْبِ، وَقَالَ: لَوْ كَانَ كَمَا يَقُولُ النَّاسُ، يَرُدُّهَا وَيَرُدُّ الْعَقْرَ كَانَ ذَلِكَ شِبْهَ الإِجَارَةِ، وَكَانَ الرَّجُلُ يُصِيبُهَا، وَهُوَ يَرَى الْعَيْبَ لَمْ يَرُدِّ الْعَقْرَ، وَلَكِنَّهُ إِذَا أَصَابَهَا لَزِمَتْهُ الْجَارِيَةُ، وَوُضِعَ عَنْهُ قَدْرُ الْعَيْبِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام باقر رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے اپنے دادا (امام زین العابدین رحمہ اللہ) کے حوالے سے امام حسین رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ ایسے شخص کے بارے میں جس نے کوئی کنیز خریدی، اس کے ساتھ صحبت کی، پھر اس کنیز میں موجود کسی عیب کا پتہ چلا، یہ فرماتے ہیں: ”وہ کنیز اس شخص کے پاس رہے گی، اور اس کی قیمت میں سے اس عیب کے حساب سے کمی کر دی جائے گی۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر حکم اسی طرح ہو جیسے بعض لوگ کہتے ہیں، تو وہ شخص اس عورت کو واپس کرے گا، اور اس کے ساتھ عقر (شبہ کے طور پر وطی کرنے کی صورت میں ادا کیا جانے والا معاوضہ) بھی ادا کرے گا، تو یہ اجارہ کے مشابہ ہو جائے گا، تو یہ اس طرح ہو گا جیسے اس نے جب اس کنیز کے ساتھ صحبت کی، اس وقت وہ اس عیب کو دیکھ چکا تھا اور پھر اس نے (اس کے معاوضے کے طور پر) عقر ادا کر دیا، لیکن (حکم یہی ہے) جب وہ اس کنیز کے ساتھ صحبت کر لے گا، تو وہ کنیز اس کی ہو جائے گی اور عیب کے حساب سے اس کی قیمت کم کر دی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3831]
حديث رقم: 3773 سنن الدارقطني
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَلِيًّا
نَا نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ:" إِذَا ابْتَاعَ الأَمَةَ، ثُمَّ أَصَابَهَا، ثُمَّ وَجَدَ بِهَا عَيْبًا بَعْدَ إِصَابَتِهِ، أَخَذَ قِيمَةَ الْعَيْبِ" ، هَذَا مُرْسَلٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام باقر رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب کوئی شخص کوئی کنیز خریدے، پھر اس کے ساتھ صحبت کر لے، اس کے ساتھ صحبت کرنے کے بعد پھر اس میں کوئی عیب پائے، تو عیب کے حساب سے قیمت (کا حصہ) واپس لے گا۔“ یہ روایت مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3832]
حديث رقم: 3774 سنن الدارقطني
نَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، نَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ:" لا يَرُدُّهَا وَلَكِنَّهَا تُكْسَرُ، فَيَرُدُّ عَلَيْهِ قِيمَةَ الْعَيْبِ"، وَهَذَا أَيْضًا مُرْسَلٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
امام جعفر صادق رحمہ اللہ اپنے والد (امام محمد باقر رحمہ اللہ) کے حوالے سے امام زین العابدین رحمہ اللہ کے حوالے سے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(خریدار، عیب والی اس کنیز) کو واپس نہیں کرے گا، بلکہ اس عیب کے اعتبار سے قیمت میں جو کمی ہو گی، وہ اسے واپس کر دی جائے گی۔“ یہ روایت بھی مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3833]
حديث رقم: 3775 سنن الدارقطني
شَرِيكٌ ، جَابِرٍ ، عُمَرَ
نَا نَا جَعْفَرٌ، نَا مُوسَى، نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" إِذَا كَانَتْ ثَيِّبًا رُدَّ مَعَهَا نِصْفُ الْعُشْرِ، وَإِنْ كَانَتْ بِكْرًا رُدَّ الْعُشْرُ" ، وَهَذَا مُرْسَلٌ، عَامِرٌ لَمْ يُدْرِكْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اگر وہ کنیز ثیبہ ہو، تو خریدار اس کے ساتھ نصف عشر (یعنی اصل قیمت کا بیسواں حصہ) واپس کرے گا اور اگر وہ کنواری ہو، تو عشر (یعنی اصل قیمت کا دسواں حصہ) واپس کرے گا۔“ عامر نامی راوی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3834]
حديث رقم: 3776 سنن الدارقطني
دَعْلَجٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، الضَّحَّاكِ ، عَلِيًّا
نَا نَا دَعْلَجٌ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا هُشَيْمٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، أَنَّ عَلِيًّا ، قَالَ:" إِذَا وَطِئَهَا وَجَبَتْ عَلَيْهِ، وَإِذَا رَأَى عَيْبًا قَبْلَ أَنْ يَطَأَهَا، فَإِنْ شَاءَ أَمْسَكَ، وَإِنْ شَاءَ رَدَّ" ، هَذَا مُرْسَلٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جب مرد (خریدار) کنیز کے ساتھ صحبت کر لے گا، تو اب یہ سودا طے ہو جائے گا، لیکن اگر اس خریدار نے کنیز کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے اس میں عیب پا لیا، تو اسے اختیار ہو گا کہ اگر وہ چاہے، تو اسے اپنے پاس رکھے اور اگر چاہے، تو واپس کر دے۔“ یہ روایت مرسل ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3835]
حديث رقم: 3777 سنن الدارقطني
أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، رَجَاءَ بْنَ حَيْوَةَ ، عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ
نَا نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ ، نَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَجَاءَ بْنَ حَيْوَةَ ، قَالَ: سُئِلَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ ،" عَنْ عِدَّةِ أُمِّ وَلَدٍ، فَقَالَ: لا تَلْبَسُوا عَلَيْنَا دِينَنَا، إِنْ تَكُنْ أَمَةً فَإِنْ عِدَّتَهَا عِدَّةُ حُرَّةٍ" ، وَرَوَاهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ مَوْقُوفًا أَيْضًا. وَرَفَعَهُ قَتَادَةُ، وَمَطَرٌ الْوَرَّاقُ. وَالْمَوْقُوفُ أَصَحُّ وَقَبِيصَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو.
الترجمة: محمد محی الدین .
رجاء بن حیوہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے ام ولد کی عدت کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”تم ہمارے سامنے دینی احکام خلط ملط نہ کرو، اگر یہ کنیز شمار ہوتی، تو اس کی عدت تو آزاد عورت کی عدت جتنی ہوتی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ تک موقوف روایت کے طور پر منقول ہے، قتادہ اور مطر نے اس روایت کو مرفوع حدیث کے طور پر نقل کیا ہے، لیکن اس کا موقوف ہونا درست ہے، قبیصہ نامی راوی نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3836]
حديث رقم: 3778 سنن الدارقطني
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، نَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، وَمَطَرٍ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ، قَالَ:" لا تَلْبَسُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا، عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا".
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہمارے سامنے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت (کا حکم) خلط ملط نہ کرو، اس (ام ولد) کی عدت بیوہ عورت کی عدت جتنی، یعنی چار ماہ دس دن ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3837]
حديث رقم: 3779 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، فَذَكَرَ مِثْلَهُ سَوَاءً. قَبِيصَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو، وَالصَّوَابُ" لا تَلْبَسُوا عَلَيْنَا دِينَنَا" مَوْقُوفٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، قبیصہ نامی راوی نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا، اس میں صحیح لفظ یہ ہے: ”تم ہمارے سامنے دین کے احکام کو خلط ملط نہ کرو۔“ یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3838]
حديث رقم: 3780 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، أَبُو مُوسَى ، مَطَرٍ ، رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
نَا نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى، نَا سَعِيدٌ، عَنْ مَطَرٍ ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّهُ قَالَ:" لا تَلْبَسُوا عَلَيْنَا سُنَّةَ نَبِيِّنَا، عِدَّتُهَا عِدَّةُ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا فِي عِدَّةِ أُمِّ الْوَلَدِ" ،.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تم ہمارے سامنے ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت (کا حکم) خلط ملط نہ کرو، اس کی عدت بیوہ عورت کی عدت جتنی، یعنی ام ولد کی عدت (چار ماہ دس دن) ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3839]
حديث رقم: 3781 سنن الدارقطني
نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ، نَا يَحْيَى بْنُ مُعَاذِ التُّسْتَرِيُّ، نَا عُثْمَانُ بْنُ حَفْصٍ، نَا سَلامُ بْنُ أَبِي خَبْزَةَ وَهُوَ سَلامُ بْنُ مُكَيْسٍ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، عَنْ قَبِيصَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3840]