☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: عنین کے احکام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب: عنین کے احکام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 3755 سنن دارقطنی
أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ
نَا نَا أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ ، نَا بُنْدَارٌ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ:" يُؤَجَّلُ الْعِنِّينُ سَنَةً" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”عنین شخص کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3811]
حدیث نمبر: 3756 سنن دارقطنی
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3812]
حدیث نمبر: 3757 سنن دارقطنی
نَا أَبُو طَلْحَةَ، نَا بُنْدَارٌ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نَا مَالِكٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، فِي الَّذِي لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَأْتِيَ امْرَأَتَهُ، قَالَ: " يُؤَجَّلُ سَنَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی کے ساتھ صحبت نہ کر سکتا ہو، یہ فرماتے ہیں: ”اسے ایک سال تک کی مہلت دی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3813]
حدیث نمبر: 3758 سنن دارقطنی
نَا أَبُو طَلْحَةَ، نَا بُنْدَارٌ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نَا سُفْيَانُ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، وَحُصَيْنَ بْنَ قَبِيصَةَ، يُحَدِّثَانِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" يُؤَجَّلُ سَنَةً فَإِنْ أَتَاهَا، وَإِلا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ایسے شخص کو ایک سال تک مہلت دی جائے گی، اگر وہ صحبت کرنے پر قادر ہو جائے، تو ٹھیک ہے، ورنہ میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3814]
حدیث نمبر: 3759 سنن دارقطنی
الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ ، الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ
وَبِهِ عَنِ وَبِهِ عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ، قَالَ: أَتَيْتُ الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ " فِي الْعِنِّينِ، فَقَالَ: يُؤَجَّلُ سَنَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابونعمان بیان کرتے ہیں: ہم عنین شخص کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہوں نے فرمایا: ”اسے ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3815]
حدیث نمبر: 3760 سنن دارقطنی
شُعْبَةُ ، الرُّكَيْنِ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا نَا أَبُو طَلْحَةَ، نَا بُنْدَارٌ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نَا شُعْبَةُ ، عَنِ الرُّكَيْنِ ، عَنْ أَبِي طَلْقٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ:" الْعِنِّينُ يُؤَجَّلُ سَنَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”عنین شخص کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3816]
حدیث نمبر: 3761 سنن دارقطنی
حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ ، حَنْظَلَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ، الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ
نَا نَا أَبُو طَلْحَةَ، نَا بُنْدَارٌ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنِ الرُّكَيْنِ بْنِ الرَّبِيعِ ، عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ " أَجَّلَهُ سَنَةً مِنْ يَوْمِ رَافَعَتْهُ" ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: وَكَذَلِكَ قَالَ سُفْيَانُ، وَمَالِكٌ:" مِنْ يَوْمِ تُرَافِعُهُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”عنین شخص کو ایک سال کی مہلت دی جائے گی اور یہ اس دن کے حساب سے ہو گی، جب عورت نے مقدمہ دائر کیا تھا۔“ عبدالرحمن فرماتے ہیں: سفیان ثوری اور امام مالک نے یہی فتویٰ دیا ہے: (اس مہلت کا حساب اس دن سے شروع ہو گا، جس دن) عورت نے مقدمہ دائر کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3817]