☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نِكَاحُ الْمُتْعَةِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← نکاح کا بیان← نِكَاحُ الْمُتْعَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 5
Hadith No.: 3585 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ الأَنْطَاكِيُّ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِمَا ، عَلِيًّا
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الأَشْعَثِ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَصْرٍ الأَنْطَاكِيُّ ، قَالا: نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِمَا ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ لابْنِ عَبَّاسٍ:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" نَهَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ، وَعَنِ الْمُتْعَةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
حسن بن محمد اور عبداللہ بن محمد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے فرمایا تھا: ”کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت (کو کھانے) اور متعہ کرنے سے منع کر دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3641]
Hadith No.: 3586 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، أَبُو عُمَيْسٍ ، إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، أَبِيهِ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو عُمَيْسٍ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَخَّصَ فِي مُتْعَةِ النِّسَاءِ عَامَ أَوْطَاسٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ نَهَى عَنْهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
ایاس بن سلمہ اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جنگ اوطاس کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تین دن کے لیے خواتین کے ساتھ متعہ کرنے کی اجازت دی تھی، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے منع کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3642]
Hadith No.: 3587 Sunan Daraqutni
أَبُو نُعَيْمٍ ، الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو نُصْرَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، عُمَرَ
نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو نُصْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ ،" نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ الَّتِي فِي النِّسَاءِ، وَقَالَ: إِنَّمَا أَحَلَّ اللَّهُ ذَلِكَ لِلنَّاسِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنِّسَاءُ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ، ثُمَّ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ، فَلا أَقْدِرُ عَلَى أَحَدٍ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَتَحِلُّ بِهِ الْعُقُوبَةُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے خواتین کے ساتھ متعہ کرنے سے منع کر دیا، انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اسے لوگوں کے لیے حلال قرار دیا تھا، اس وقت خواتین کی تعداد کم تھی، پھر اسے لوگوں کے لیے حرام قرار دے دیا گیا، اب اگر کوئی شخص اس فعل کا ارتکاب کرے گا، تو اسے سزا ملے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3643]
Hadith No.: 3588 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا أَبُو الأَزْهَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْهَرِ ، نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" حَرَّمَ أَوْ هَدَمَ الْمُتْعَةَ النِّكَاحُ، وَالطَّلاقُ، وَالْعُدَّةُ، وَالْمِيرَاثُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نکاح، طلاق، عدت، اور وراثت کے احکام نے متعہ کو حرام قرار دیا ہے۔“ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں: ”کالعدم قرار دیا ہے۔“) [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3644]
Hadith No.: 3589 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، ابْنُ بُكَيْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، إِيَاسِ بْنِ عَامِرٍ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُتْعَةِ، قَالَ: وَإِنَّمَا كَانَتْ لِمَنْ لَمْ يَجِدْ فَلَمَّا أنزل، النِّكَاحُ، وَالطَّلاقُ، وَالْعُدَّةُ، وَالْمِيرَاثُ بَيْنَ الزَّوْجِ وَالْمَرْأَةِ نسخت" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے متعہ سے منع کیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ”یہ اجازت ان لوگوں کے لیے تھی، جو نکاح نہیں کر سکتے تھے، جب میاں بیوی کے درمیان نکاح، طلاق، عدت، اور وراثت کے احکام نازل ہو گئے، تو (متعہ کی اجازت) منسوخ ہو گئی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3645]