☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: عورتوں کے لیے مباح اور احرام کے احکام کے بارے میں بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← حج کا بیان۔← باب: عورتوں کے لیے مباح اور احرام کے احکام کے بارے میں بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 2628 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، يَحْيَى بْنُ فُضَيْلٍ ، حسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، سعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، عَزْرَةَ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَطِيرِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ ، نا يَحْيَى بْنُ فُضَيْلٍ ، نا حسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، نا سعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَزْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، مَوْقُوفًا نَحْوَ لَفْظِ أَبِي يُوسُفَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے موقوف روایت کے طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2665]
حدیث نمبر: 2629 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرٍ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، أُمُّ عُثْمَانَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِمْلاءً، نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جُبَيْرٍ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ ، قَالَتْ: أَخْبَرَتْنِي أُمُّ عُثْمَانَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ حَلْقٌ، إِنَّمَا عَلَى النِّسَاءِ التَّقْصِيرُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
صفیہ بنت شیبہ بیان کرتی ہیں: ام عثمان بنت ابوسفیان نے یہ بات بیان کی ہے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”خواتین پر سر منڈوانا لازم نہیں ہے، خواتین صرف بال چھوٹے کروائیں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2666]
حدیث نمبر: 2630 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ابْنِ عَطَاءٍ يَعْنِي يَعْقُوبَ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي شَيْبَةَ ، أُمِّ عُثْمَانَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ الصَّيْرَفِيُّ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ يَعْنِي يَعْقُوبَ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنْ أُمِّ عُثْمَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ عَلَى النِّسَاءِ حَلْقٌ، إِنَّمَا عَلَى النِّسَاءِ التَّقْصِيرُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”سر منڈوانے کا حکم خواتین کے لیے نہیں ہے، وہ صرف بال چھوٹے کروائیں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2667]
حدیث نمبر: 2631 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نا أَبُو يُونُسَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ الْحَفَرِيُّ، نا هُرَيْمٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ فِي الْمُحْرِمَةِ:" تَأْخُذُ مِنْ شَعْرِهَا مثل السَّبَّابَةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما حالت احرام والی عورت کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: وہ شہادت کی انگلی جتنے بال کاٹ لے گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2668]
حدیث نمبر: 2632 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلِ بْنِ صَالِحٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا صَالِحُ بْنُ مُقَاتِلِ بْنِ صَالِحٍ ، نا أَبِي، نا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ:" مِنَ السُّنَّةِ تُدَلِّكُ الْمَرْأَةُ مِنْ رَأْسِهَا بِشَيْءٍ مِنْ حِنَّاءٍ عَشِيَّةَ الإِحْرَامِ، وَتُغَلِّفُ رَأْسَهَا بِغَسْلِهِ لَيْسَ فِيهَا طِيبٌ، وَلا تُحْرِمْ عَطَلا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: سنت یہ ہے کہ احرام باندھنے والی عورت رات میں اپنے سر پر کچھ مہندی لگا لے گی، پھر اسے دھو کر سر کو ڈھانپ لے گی، اس میں خوشبو نہ ہو اور عطل احرام نہ باندھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2669]
حدیث نمبر: 2633 سنن دارقطنی
إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ الْقَرَنِيُّ ، أَبُو شِهَابٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ ، صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَائِشَةَ
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، نا خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ الْقَرَنِيُّ ، نا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنِّسَاءِ فِي الْخُفَّيْنِ عِنْدَ الإِحْرَامِ" . قَالَ سَالِمٌ: وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَكْرَهُهُ حَتَّى حَدَّثَتْهُ صَفِيَّةُ، عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کو یہ رخصت دی تھی کہ وہ حالت احرام میں موزے پہن سکتی ہیں۔ سالم بیان کرتے ہیں: پہلے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اس کو مکروہ قرار دیتے تھے، یہاں تک کہ صفیہ نامی خاتون نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ روایت بیان کی (تو انہوں نے اس کے مطابق فتوی دیا)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2670]
حدیث نمبر: 2634 سنن دارقطنی
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّهُ كَانَ يُفْتِي النِّسَاءَ أَنْ يَقْطَعْنَ الْخُفَّيْنِ، حَتَّى قَالَتْ لَهُ صَفِيَّةُ: إِنَّ عَائِشَةَ كَانَتْ تَأْمُرُهُنَّ أَنْ لا يَقْطَعْنَ" ، مَوْقُوفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما پہلے یہ فتوی دیتے تھے: خواتین اپنے موزے کاٹ لیں گی، یہاں تک کہ صفیہ نے انہیں یہ بتایا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے خواتین کو ہدایت کی تھی کہ وہ انہیں نہ کاٹیں۔ یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2671]
حدیث نمبر: 2635 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، نا عُبَيْدَةُ، نا الْعَلاءُ بْنُ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلا أَصَابَ مِنْ أَهْلِهِ قَبْلَ أَنْ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ يَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ:" يَنْحَرَانِ جَزُورًا بَيْنَهُمَا وَلَيْسَ عَلَيْهِمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ایک شخص نے قربانی کے دن بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے اپنی بیوی سے صحبت کر لی، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ فرمایا: وہ دونوں ایک اونٹ قربان کریں گے، البتہ اب ان دونوں پر اگلے سال دوبارہ حج کرنا واجب نہیں ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2672]