☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← حج کا بیان۔← مَا جَاءَ فِي الْإِحْرَامِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 69
Page 4 of 4
Hadith No.: 2456 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُثْمَانُ ، يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
نا نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عُثْمَانُ ، نا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قُلْتُ:" أُهِلُّ بِالْحَجِّ قَبْلَ أَشْهُرِ الْحَجِّ؟ قَالَ: لا" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: کیا حج کے مہینے شروع ہونے سے پہلے احرام باندھا جا سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”نہیں!۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2488]
Hadith No.: 2457 Sunan Daraqutni
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نا عُثْمَانُ، ثنا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ:" إِنَّمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَعْلُومَاتٌ سورة البقرة آية 197، لِئَلا يُفْرَضُ الْحَجُّ فِي غَيْرِهِنَّ" .
Translation: محمد محی الدین .
عطاء رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”حج کے مہینے طے شدہ ہیں۔“ اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی شخص اس سے پہلے حج کا احرام نہ باندھ لے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2489]
Hadith No.: 2458 Sunan Daraqutni
إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، مَعْمَرٍ ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ كَانَ يُنْكِرُ الاشْتِرَاطَ فِي الْحَجِّ، وَيَقُولُ:" أَلَيْسَ حَسْبُكُمْ سُنَّةَ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سالم، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں بیان کرتے ہیں: وہ حج میں شرط مقرر کرنے کا انکار کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”کیا تمہارے لیے تمہارے نبی کی سنت کافی نہیں ہے؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2490]
Hadith No.: 2459 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، الرَّمَادِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ
نا نا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا الرَّمَادِيُّ ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، بِهَذَا وَقَالَ: حَسْبُكُمْ سُنَّةُ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يَشْتَرِطُ، فَإِنْ حَبَسَ أَحَدُكُمْ حَابِسٌ، فَإِذَا وَصَلَ الْبَيْتَ طَافَ بِهِ، وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَيَحْلِقُ وَيُقَصِّرُ وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ".
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ نقل کی گئی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: (انہوں نے فرمایا) ”تمہارے نبی کی سنت کافی ہے، آپ نے کوئی شرط مقرر نہیں کی تھی، اگر کوئی شخص کسی وجہ سے سفر جاری نہ رکھ سکے، تو جب بھی وہ اللہ کے گھر تک پہنچ جائے، تو اس کا طواف کرے، صفا و مروہ کا طواف کرے اور پھر سر منڈوا لے یا بال چھوٹے کر لے اور اس پر اس سال حج کرنا لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2491]
Hadith No.: 2460 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، الزُّهْرِيِّ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ ، مَعْمَرٌ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى ضُبَاعَةَ بِنْتِ الزُّبَيْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ وَأَنَا شَاكِيَةٌ، قَالَ:" حُجِّي وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي" . قَالَ مَعْمَرٌ : وَأَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، لیکن میں بیمار ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ارادہ کر لو اور یہ شرط رکھو کہ جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی، وہیں احرام کھول دوں گی۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی کی مانند منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2492]
Hadith No.: 2461 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، طَاوُسًا ، وعِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ طَاوُسًا، وعِكْرِمَةَ أَخْبَرَاهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتْ ضُبَاعَةُ بِنْتُ الزُّبَيْرِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي امْرَأَةٌ ثَقِيلَةٌ، وَإِنِّي أُرِيدُ الْحَجَّ، فَكَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أُهِلَّ؟ قَالَ:" أَهِلِّي وَاشْتَرِطِي أَنَّ مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي" . قَالَ: فَأَدْرَكَتْ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ ضباعہ بنت زبیر رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے کہا: ”میں بھاری بھرکم عورت ہوں اور میں حج کرنا چاہتی ہوں، تو آپ مجھے احرام کے بارے میں کیا ہدایت کرتے ہیں؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم احرام باندھ لو اور یہ شرط عائد کرو کہ جہاں میں آگے جانے کے قابل نہ رہی، وہاں احرام کھول دیں گی۔“ راوی کہتے ہیں: انہوں نے وہ حج کر لیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2493]
Hadith No.: 2462 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، طَاوُسًا ، وعِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ طَاوُسًا ، وعِكْرِمَةَ أَخْبَرَاهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2494]
Hadith No.: 2463 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ ، أَبُو الأَزْهَرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ مَنْخَلٍ ، مَكِّيُّ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، نا أَبُو الأَزْهَرِ ، ومُحَمَّدُ بْنُ مَنْخَلٍ ، قَالا: نا مَكِّيُّ ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2495]
Hadith No.: 2464 Sunan Daraqutni
أَبُو عُمَرَ ، الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدِ أَبُو هَمَّامٍ الْخَازِكِيُّ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، الْقَاسِمِ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَبُو عُمَرَ ، وَالْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالُوا: نا أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، نا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدِ أَبُو هَمَّامٍ الْخَازِكِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ ضُبَاعَةَ أَنْ تَشْتَرِطَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ضباعہ کو یہ ہدایت کی تھی کہ (وہ احرام باندھتے ہوئے) شرط عائد کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2496]