☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← روزوں کا بیان← بَابُ مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 11
Hadith No.: 2213 Sunan Daraqutni
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْكِنْدِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ ، ابْنُ عُلَيَّةَ ، هِشَامٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْكِنْدِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ ، ثنا ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَكَلَ الصَّائِمُ نَاسِيًا أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ سَاقَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ" . إِسْنَادٌ صَحِيحٌ وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب روزہ دار بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے، تو یہ وہ رزق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے، اس شخص پر قضاء لازم نہیں ہو گی۔“ اس کی سند صحیح ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2242]
Hadith No.: 2214 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ أَبُو بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُودٍ أَبُو بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْبَصْرِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ نَاسِيًا فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ وَلا كَفَّارَةَ" . تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ، عَنِ الأَنْصَارِيِّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی رمضان کے مہینے میں (روزے کے دوران) بھول کر کچھ کھا لے، تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی اور اس پر کفارہ بھی لازم نہیں ہو گا۔“ اس روایت کو نقل کرنے میں محمد بن مرزوق نامی راوی منفرد ہیں اور یہ ثقہ ہیں، یہ وہی ہیں، جنہوں نے محمد بن عبداللہ انصاری سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2243]
Hadith No.: 2215 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الرَّهَاوِيُّ ، عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ الرَّهَاوِيُّ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ يَحْيَى الرَّهَاوِيُّ ، ثنا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، ثنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ فِي رَمَضَانَ نَاسِيًا أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ، وَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ فَإِنَّ اللَّهَ أَطْعَمَهُ وَسَقَاهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم میں سے جب کوئی (رمضان کے مہینے میں) بھول کر کچھ کھا لے یا بھول کر کچھ پی لے، تو اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی، وہ اپنے روزے کو مکمل کر لے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے کھلایا ہے اور پلایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2244]
Hadith No.: 2216 Sunan Daraqutni
أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ ، نَصْرُ بْنُ طَرِيفٍ ، قَتَادَةَ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي هَوْذَةَ ، ثنا نَصْرُ بْنُ طَرِيفٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَلْيَمْضِ فِي صَوْمِهِ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ" . نَصْرُ بْنُ طَرِيفٍ أَبُو جُزْءٍ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص (روزے کے دوران) بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے، تو وہ اپنے روزے کو برقرار رکھے، اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی۔“ اس روایت کے راوی نضر بن طریف ابوجزی ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2246]
Hadith No.: 2217 Sunan Daraqutni
أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ النُّعْمَانِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ الْعَدَنِيُّ ، يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ الْكُوفِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، جَدِّهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ النُّعْمَانِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ الْعَدَنِيُّ ، ثنا يَاسِينُ بْنُ مُعَاذٍ الْكُوفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ فِي رَمَضَانَ نَاسِيًا فَلْيُتِمَّ صَوْمَهُ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ" . وَذَكَرَ هُوَ أَوْ غَيْرُهُ، قَالَ: إِنَّ اللَّهَ أَطْعَمَكَ وَسَقَاكَ. يَاسِينُ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، مِثْلُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رمضان میں (روزے کے دوران) بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے، تو وہ اپنے روزے کو مکمل کرے، اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی۔“ اس راوی نے یا اس کے علاوہ دیگر راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھلایا ہے اور پلایا ہے۔“ یسین نامی راوی ضعیف ہیں اور عبداللہ بن سعید نامی راوی بھی اسی کی مانند (ضعیف) ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2247]
Hadith No.: 2218 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، عِيسَى بْنُ دَلُّوَيْهِ الْبَزَّازُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، مَنْدَلٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، جَدِّهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلُ ، ثنا عِيسَى بْنُ دَلُّوَيْهِ الْبَزَّازُ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ مَنْدَلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ رَزَقَهُ اللَّهُ إِيَّاهُ فَلْيُتِمَّ عَلَى صَوْمِهِ وَلا قَضَاءَ عَلَيْهِ" . مِنْدَلٌ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ضَعِيفَانِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص (روزے کے دوران) بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے، تو یہ وہ رزق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے، اس شخص کو اپنا روزہ مکمل کرنا چاہیے اور اس پر قضاء لازم نہیں ہو گی۔“ اس روایت کے راوی مندل اور عبداللہ بن سعید دونوں ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2248]
Hadith No.: 2219 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عِيسَى ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عِيسَى ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ ابْنُ خُزَيْمَةَ: وَأَنَا أَبْرَأُ مِنْ عُهْدَتِهِ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَذْكُرُ أَنَّهُ نَسِيَ صِيَامَ أَوَّلِ يَوْمٍ مِنْ رَمَضَانَ، أَصَابَ طَعَامًا، قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتِمَّ صِيَامَكَ فَإِنَّ اللَّهَ أَطْعَمَكَ وَسَقَاكَ وَلا قَضَاءَ عَلَيْكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
ولید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ ذکر کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے رمضان کے پہلے دن روزے میں بھول کر کچھ کھا لیا، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے روزے کو مکمل کرو، بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھلایا ہے اور پلایا ہے اور تم پر قضاء لازم نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2249]
Hadith No.: 2220 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، أَبُو الْجَمَاهِرِ ، سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، قَتَادَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، ثنا أَبُو الْجَمَاهِرِ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ نَسِيَ فَأَكَلَ وَهُوَ صَائِمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتِمَّ صَوْمَكَ فَإِنَّ اللَّهَ أَطْعَمَكَ وَسَقَاكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص بھول کر کچھ کھا لے یا پی لے، تو وہ روزہ ختم نہ کرے، کیونکہ یہ وہ رزق ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اسے عطا کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2251]
Hadith No.: 2221 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، حَجَّاجٍ ، قَتَادَةَ ، ابْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، قَالا: نا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَكَلَ نَاسِيًا أَوْ شَرِبَ نَاسِيًا فَلا يُفْطِرْ، فَإِنَّمَا هُوَ رِزْقٌ رَزَقَهُ اللَّهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں، جس نے بھول کر کچھ کھا لیا ہو اور وہ روزہ دار ہو، یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تم اپنے روزے کو مکمل کرو، بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہیں کھلایا ہے اور پلایا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2252]
Hadith No.: 2222 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أَبُو أُسَامَةَ ، عَوْفٍ ، ابْنِ سِيرِينَ ، وَخِلاسٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، وَخِلاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ أَوْ نَحْوَهُ. هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَالَّذِي قَبْلَهُ عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ قَتَادَةَ فَهُوَ ضَعِيفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے، اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔ اس کی سند صحیح ہے، اس سے پہلے جو روایت حجاج کے حوالے سے قتادہ سے منقول ہے، وہ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2253]
Hadith No.: 2223 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، أَبُو الأَحْوَصِ ، زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَائِشَةَ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثنا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ. وَتَابَعَهُ أَبُو بَكْرٍ النَّهْشَلِيُّ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ، مثل لَفْظِهِ وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (رمضان کے مہینے میں روزے کے دوران) بوسہ لیا کرتے تھے۔ اس کی سند صحیح ہے۔ ابوبکر نہشلی نے اس کی متابعت میں یہی لفظ نقل کیے ہیں اور یہ راوی ثقہ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصِّيَامِ/حدیث: 2254]