☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب وہ خوشحالی جو مانگنے کو حرام کردیتی ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← زکوۃ کا بیان← باب وہ خوشحالی جو مانگنے کو حرام کردیتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 1974 سنن دارقطنی
الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ ، أَبُو مَعْمَرٍ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ، الْحُسَيْنُ ، عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَأَلَ مَسْأَلَةً عَنْ ظَهْرِ غِنًى اسْتَكْثَرَ بِهَا مِنْ رَضْفِ جَهَنَّمَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ظَهْرُ الْغِنَى، قَالَ:" عَشَاءُ لَيْلَةٍ" . عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود کچھ مانگتا ہے، وہ اس عمل کے ذریعے جہنم کے عذاب میں اضافہ کرتا ہے۔“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رات کا کھانا میسر ہونا۔“ عمر بن خالد نامی راوی متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1999]
حدیث نمبر: 1975 سنن دارقطنی
عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّبِيرَةُ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّبِيرَةُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي وَجْهِهِ خُمُوشٌ أَوْ خُدُوشٌ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْغِنَى؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ" . ابْنُ أَسْلَمَ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود لوگوں سے مانگتا ہے، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے چہرے پر داغ ہو گا (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا ان کی قیمت جتنا سونا۔“ ابن اسلم نامی راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2000]
حدیث نمبر: 1976 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ ، أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِيُّ ، مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ ، أَبِي شَيْبَةَ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ ، ثنا أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِرَجُلٍ لَهُ خَمْسُونَ دِرْهَمًا" . أَبُو شَيْبَةَ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ضَعِيفٌ، وَبَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ ضَعِيفٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایسے شخص کے لیے زکوٰۃ لینا جائز نہیں ہے، جس کے پاس پچاس درہم موجود ہوں۔“ ابوشیبہ نامی راوی کا نام عبدالرحمن بن اسحاق ہے اور یہ ضعیف ہے، اسی طرح بکر بن خنیس نامی راوی بھی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2001]
حدیث نمبر: 1977 سنن دارقطنی
أَبُو هُرَيْرَةَ الأَنْطَاكِيُّ ، أَبُو زَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ بَكْرِ بْنِ فُضَيْلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، حَمَّادٌ ، إِسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الأَنْطَاكِيُّ ، ثنا أَبُو زَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ بَكْرِ بْنِ فُضَيْلٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، ثنا حَمَّادٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ وَهُوَ غَنِيُّ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَفِي وَجْهِهِ كُدُوحٌ وَخُدُوشٌ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا غِنَاهُ؟ قَالَ:" أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا ذَهَبًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود لوگوں سے مانگے، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے چہرے پر داغ موجود ہو گا (یہاں تک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چاہے درہم یا ان کی قیمت جتنا سونا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2002]
حدیث نمبر: 1978 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو هِشَامٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَبُو كُرَيْبٍ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، سُفْيَانُ ، حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، أَبُو كُرَيْبٍ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، إِسْرَائِيلُ ، حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، نَحْوَهُ، وَقَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا". قَالَ الشَّيْخُ: الأَوَّلُ وَهْمٌ قَوْلُهُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، وَإِنَّمَا هُوَ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَتَرَكَهُ شُعْبَةُ وَغَيْرُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں ’پچاس درہم‘ کے الفاظ ہیں۔ امام دارقطنی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: پہلی روایت میں راوی کو وہم ہوا ہے، انہوں نے اسے ابواسحاق کے حوالے سے نقل کر دیا ہے، یہ صاحب حکیم بن جبیر ہیں اور یہ ضعیف ہیں، شعبہ اور دیگر محدثین نے انہیں متروک قرار دیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2003]
حدیث نمبر: 1979 سنن دارقطنی
أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ أَبُو يَعْقُوبَ الْمَرْوَزِيُّ ، شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ أَبُو يَعْقُوبَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَأَلَ وَلَهُ غِنًى جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَفِي وَجْهِهِ كُدُوحٌ أَوْ خُدُوشٌ أَوْ خُمُوشٌ"، قِيلَ: وَمَا غِنَاهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ" . حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کسی سے کچھ مانگے، حالانکہ وہ خوشحال ہو، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے چہرے پر داغ ہو گا (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! اس کی خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا ان کی قیمت جتنا سونا (موجود ہونا)۔“ حکیم بن جبیر نامی راوی متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2004]
حدیث نمبر: 1980 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِسْحَاقُ ، عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَلِيًّا ، وَعَبْدَ اللَّهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا إِسْحَاقُ ، ثنا عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيًّا ، وَعَبْدَ اللَّهِ ، قَالا:" لا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِمَنْ لَهُ خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
حسن بن سعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا علی اور سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ”جس شخص کے پاس پچاس درہم یا ان کی قیمت جتنا سونا موجود ہو، اس کے لیے کسی سے کچھ مانگنا جائز نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 2005]