☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب یتیم کے مال میں سے وصی کا قرض کے طورپر کچھ لینا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← زکوۃ کا بیان← باب یتیم کے مال میں سے وصی کا قرض کے طورپر کچھ لینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 7
حدیث نمبر: 1951 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ابْنُ أَبِي عَوْنٍ ، وَصَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، نَافِعٍ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا ابْنُ أَبِي عَوْنٍ ، وَصَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " كَانَ عِنْدَهُ مَالُ يَتِيمٍ فَكَانَ يَسْتَقْرِضُ مِنْهُ، وَرُبَّمَا ضَمِنَهُ، وَكَانَ يُزَكِّي مَالَ الْيَتِيمِ إِذَا وَلِيَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک یتیم کا مال موجود تھا، وہ اس میں سے قرض کے طور پر کچھ لے لیتے تھے، بعض اوقات وہ اس کے ضامن بن جاتے تھے، اور جب وہ یتیم کے مال کے سرپرست بنتے تھے، تو اس کی زکوٰۃ بھی ادا کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1976]
حدیث نمبر: 1952 سنن دارقطنی
أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ، ثنا يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ، أَنْبَأَ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" ابْتَغُوا بِأَمْوَالِ الْيَتَامَى لا تَسْتَهْلِكُهَا الزَّكَاةُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبید بن عمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”یتیموں کے اموال کا خیال رکھو، انہیں زکوٰۃ ختم نہ کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1977]
حدیث نمبر: 1953 سنن دارقطنی
إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ ، ابْنَ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ ، ثنا مُسْلِمٌ، ثنا هِشَامٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ " كَانَ يُزَكِّي مَالَ الْيَتِيمِ وَيَسْتَقْرِضُ مِنْهُ وَيَدْفَعُهُ مُضَارَبَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما یتیم کے مال کی زکوٰۃ ادا کیا کرتے تھے، وہ اس میں سے فرض طور پر کچھ لیتے تھے اور اسے مضاربت کے طور پر آگے دے دیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1978]
حدیث نمبر: 1954 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الْقُرَيْسِينِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، مَسْلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، مُنِيرُ بْنُ الْعَلاءِ ، الأَشْعَثِ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، مُجَاهِدِ بْنِ وَرْدَانَ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ الْقُرَيْسِينِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا مُنِيرُ بْنُ الْعَلاءِ ، عَنِ الأَشْعَثِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ وَرْدَانَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى أَبَا رَافِعٍ مَوْلاهُ أَرْضًا، فَعَجَزَ عَنْهَا فَمَاتَ، فَبَاعَهَا عُمَرُ بِمِائَتَيْ أَلْفٍ وَثَمَانِيَةِ آلافِ دِينَارٍ، وَأَوْصَى إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَكَانَ يُزَكِّيهَا كُلَّ سَنَةٍ حَتَّى أَدْرَكَ بَنُوهُ، فَدَفَعَهُ إِلَيْهِمْ فَحَسَبُوهُ، فَوَجَدُوهُ نَاقِصًا فَأَتَوْهُ، فَقَالُوا: إِنَّا وَجَدْنَا مَالَنَا نَاقِصًا، فَقَالَ: أَحَسَبْتُمْ زَكَاتَهُ؟ فَقَالُوا: لا، قَالَ: احْسِبُوا زَكَاتَهُ، فَحَسَبُوهُ فَوَجَدُوهُ سَوَاءً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
مجاہد، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے غلام سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کو کچھ زمین عطا کی، وہ اس کا خیال نہیں رکھ سکے، ان کا انتقال ہو گیا، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اس زمین کو لاکھ اسی ہزار دینار کے عوض میں فروخت کر دیا، انہوں نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو اس رقم کا نگران مقرر کیا، علی رضی اللہ عنہ ہر سال اس کی زکوٰۃ ادا کرتے رہے، یہاں تک کہ جب سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کے بچے بڑے ہو گئے، تو انہیں وہ مال کم لگا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”کیا تم لوگوں نے زکوٰۃ کا حساب لگایا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”ہاں!“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کی زکوٰۃ کا حساب لگاؤ۔“ جب انہوں نے اس کا حساب لگایا، تو اسے پورا پایا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1979]
حدیث نمبر: 1955 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، شَرِيكٌ ، أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ عَلِيًّا زَكَّى أَمْوَالَ بَنِي أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: فَلَمَّا دَفَعَهَا إِلَيْهِمْ وَجَدُوهَا بِنَقْصٍ، فَقَالُوا: إِنَّا وَجَدْنَاهَا بِنَقْصٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" أَتَرَوْنَ أَنْ يَكُونَ عِنْدِي مَالٌ لا أُزَكِّيهِ؟" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اولاد کے مال کی زکوٰۃ ادا کی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ مال ان لوگوں کے سپرد کیا، تو ان لوگوں نے اس مال کو کم پایا، ان لوگوں نے کہا: ”ہمیں یہ مال کم لگا ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ میرے پاس کوئی مال ہو گا اور میں اس کی زکوٰۃ ادا نہ کروں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1980]
حدیث نمبر: 1956 سنن دارقطنی
مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ، ثنا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثنا أَبُو الأَسْوَدِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" لا يَجِبُ عَلَى مَالِ الصَّغِيرِ زَكَاةٌ حَتَّى تَجِبَ عَلَيْهِ الصَّلاةُ" . ابْنُ لَهِيعَةَ لا يُحْتَجُّ بِهِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”نابالغ کے مال پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوتی، اس وقت زکوٰۃ لازم ہوتی ہے جب اس پر نماز پڑھنا بھی لازم ہو جائے (یعنی جب وہ بالغ ہو جائے)۔“ اس روایت کے راوی ابن لہیعہ کو مستند قرار نہیں دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1981]
حدیث نمبر: 1957 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو أُسَامَةَ ، حُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ وَابْنَتُهَا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهَا مَسَكَتَانِ غَلِيظَتَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ:" هَلْ تُعْطِينَ زَكَاةَ هَذَا؟"، قَالَتْ: لا، قَالَ:" فَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللَّهُ بِسُوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ؟"، قَالَ: فَخَلَعَتْهُمَا، وَقَالَتْ: هُمَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی صاحبزادی کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ہاتھ میں سونے سے بنے ہوئے دو کنگن تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اس کی زکوٰۃ ادا کی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ بات پسند کرو گی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: اس نے ان دونوں کو اتار دیا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ اللہ اور اس کے رسول کی نذر ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1982]