☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 1957
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 1957
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو أُسَامَةَ ، حُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ وَابْنَتُهَا مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهَا مَسَكَتَانِ غَلِيظَتَانِ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ:" هَلْ تُعْطِينَ زَكَاةَ هَذَا؟"، قَالَتْ: لا، قَالَ:" فَيَسُرُّكِ أَنْ يُسَوِّرَكِ اللَّهُ بِسُوَارَيْنِ مِنْ نَارٍ؟"، قَالَ: فَخَلَعَتْهُمَا، وَقَالَتْ: هُمَا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: یمن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی صاحبزادی کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس کے ہاتھ میں سونے سے بنے ہوئے دو کنگن تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے اس کی زکوٰۃ ادا کی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”نہیں!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم یہ بات پسند کرو گی کہ اللہ تعالیٰ تمہیں آگ کے دو کنگن پہنائے؟“ راوی بیان کرتے ہیں: اس نے ان دونوں کو اتار دیا اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ اللہ اور اس کے رسول کی نذر ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1982]
← Previous Hadith (1956) Back to Bab Next Hadith → (1958)