مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، شَرِيكٌ ، أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيًّا
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الأَصْبَهَانِيُّ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَنَّ عَلِيًّا زَكَّى أَمْوَالَ بَنِي أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: فَلَمَّا دَفَعَهَا إِلَيْهِمْ وَجَدُوهَا بِنَقْصٍ، فَقَالُوا: إِنَّا وَجَدْنَاهَا بِنَقْصٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" أَتَرَوْنَ أَنْ يَكُونَ عِنْدِي مَالٌ لا أُزَكِّيهِ؟" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ کی اولاد کے مال کی زکوٰۃ ادا کی تھی، راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ مال ان لوگوں کے سپرد کیا، تو ان لوگوں نے اس مال کو کم پایا، ان لوگوں نے کہا: ”ہمیں یہ مال کم لگا ہے۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم لوگ یہ سمجھتے ہو کہ میرے پاس کوئی مال ہو گا اور میں اس کی زکوٰۃ ادا نہ کروں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ زَكَاةِ/حدیث: 1980]