☽ 14 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ تَخْفِيفِ الْقِرَاءَةِ لِحَاجَةٍ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← جنازوں کا بیان← بَابُ تَخْفِيفِ الْقِرَاءَةِ لِحَاجَةٍ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 9
Hadith No.: 1848 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَكِيعٌ ، هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، ابْنُ الْمُثَنَّى ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ ، عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا وَكِيعٌ ، ثنا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا ابْنُ الْمُثَنَّى ، ثنا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبَّاسٍ الْجُشَمِيِّ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ مِنَ الأَئِمَّةِ طَرَّادِينَ" . زَادَ ابْنُ مَخْلَدٍ: قَالَ قَتَادَةُ: لا أَعْلَمُ الطَّرَّادِينَ، إِلا الَّذِينَ يُطَوِّلُونَ عَلَى النَّاسِ، حَتَّى يَطْرُدُونَهُمْ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عباس جشمی بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بعض امام بھگانے والے ہوتے ہیں۔“ اس روایت کے راوی قتادہ کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق یہاں بھگانے والوں سے مراد وہ لوگ ہیں، جو امامت کے دوران طویل قراءت کرتے ہیں، یہاں تک کہ لوگ انہیں چھوڑ کر چلے جائیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1873]
Hadith No.: 1849 Sunan Daraqutni
ابْنُ مَخْلَدٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانُ ، أَبِي السَّوْدَاءِ ، ابْنِ سَابِطٍ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي السَّوْدَاءِ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الصُّبْحَ فَقَرَأَ بِسِتِّينَ آيَةً، فَسَمِعَ صَوْتَ صَبِيٍّ فَرَكَعَ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ آيَتَيْنِ، ثُمَّ رَكَعَ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابن سابط بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس میں سات آیات تلاوت کیں، پھر آپ نے ایک بچے (کے رونے) کی آواز سنی، تو آپ رکوع میں چلے گئے، پھر اس کے بعد آپ (دوسری رکعت میں) کھڑے ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو آیات کی تلاوت کی اور رکوع میں چلے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1874]
Hadith No.: 1850 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، لُوَيْنٌ ، جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، ثنا لُوَيْنٌ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ مَعَ أُمِّهِ وَهُوَ فِي الصَّلاةِ، فَيَقْرَأُ السُّورَةَ الْخَفِيفَةَ أَوِ الْقَصِيرَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بعض اوقات اپنی ماں کے ساتھ موجود کسی بچے کے رونے کی آواز سنتے تھے، آپ اس وقت نماز کی حالت میں ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (چھوٹی سی سورت پڑھ کر) رکوع میں چلے جاتے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1875]
Hadith No.: 1851 Sunan Daraqutni
سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، ثنا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَكْشِفْ عَنْ فَخِذِكَ وَلا تَنْظُرْ إِلَى فَخِذِ حَيٍّ وَلا مَيِّتٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے یہ فرمایا تھا: ”تم اپنے زانوؤں کو کسی کے سامنے بے پردہ نہیں کرنا اور کسی بھی زندہ یا مرحوم شخص کے زانوؤں کی طرف نہیں دیکھنا (کیونکہ زانوؤں، ستر کا حصہ ہیں)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1876]
Hadith No.: 1852 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْكَعْبِيُّ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، ثنا مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي يَحْيَى الْكَعْبِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُؤَذِّنٌ يُطْرِبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الأَذَانَ سَهْلٌ سَمْحٌ، فَإِنْ كَانَ أَذَانُكَ سَمْحًا سَهْلا وَإِلا فَلا تُؤَذِّنْ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ایک موذن تھا، جو طربیہ انداز میں اذان دیتا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اذان آسان اور نرمی کا کام ہے، اگر تم آسانی اور نرمی کے ساتھ اذان دے سکتے ہو، تو ٹھیک ہے، ورنہ اذان نہ دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1877]
Hadith No.: 1853 Sunan Daraqutni
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ، أَبُو أُسَامَةَ ، عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ ، أَبِيهِ ، تَبِيعٍ ، كَعْبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَيْمَنَ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ تَبِيعٍ ، عَنْ كَعْبٍ ، قَالَ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ بَعْدَ الْعِشَاءِ فَقَرَأَ فِيهِنَّ وَأَحْسَنَ رُكُوعَهُنَّ وَسُجُودَهُنَّ، كَانَ أَجْرُهُ كَأَجْرِ مَنْ صَلاهُنَّ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جو شخص عشاء کی نماز کے بعد چار رکعت ادا کرے، ان میں قراءت کرے، ان میں اچھی طرح رکوع اور سجدہ کرے، تو اس شخص کو اس نماز کا اسی طرح اجر ملے گا، جس طرح شب قدر میں ان رکعتوں کو ادا کرنے کا اجر ملتا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1878]
Hadith No.: 1854 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ ، عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَاصِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، أَبِيهِ ، طَاوُسٍ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ ، ثنا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَاصِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَقْرَأِ الْحَائِضُ وَلا النُّفَسَاءُ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”حیض اور نفاس والی عورتیں قرآن کا کوئی بھی حصہ تلاوت نہ کریں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1879]
Hadith No.: 1856 Sunan Daraqutni
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، أَبِي ، عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ ، كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي دَاوُدَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنَّ أَعْمَى أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَسْمَعُ النِّدَاءَ وَلَعَلِّي لا أَجِدُ قَائِدًا، قَالَ:" إِذَا سَمِعْتَ النِّدَاءَ فَأَجِبْ دَاعِيَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نابینا شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں اذان کی آواز سنتا ہوں، لیکن بعض اوقات مجھے ساتھ لے کر آنے والا کوئی شخص نہیں ہوتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم اذان کی آواز سنو، تو اللہ کی طرف دعوت دینے والے شخص کی دعوت قبول کرو (یعنی نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے مسجد میں آؤ)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1880]
Hadith No.: 1857 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ الْهَرَوِىُّ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ نَصْرٍ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا سَلاَّمُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا عُمَرُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه و آله وسلم- اجْعَلُوا أَئِمَّتَكُمْ خِيَارَكُمْ فَإِنَّهُمْ وَفْدُكُمْ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ رَبِّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ. هَذَا عِنْدِى هُوَ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ قَاضِى الْمَدَائِنِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اپنے بہترین لوگوں کو اپنا امام بناؤ، کیونکہ وہ تمہارے اور تمہارے پروردگار کے درمیان نمائندے کی حیثیت رکھتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 1880M]