☽ 17 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْعِيدَيْنِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← عیدین کا بیان← كِتَابُ الْعِيدَيْنِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 32
Page 2 of 2
Hadith No.: 1711 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُسَدَّدٌ ، مُعْتَمِرٌ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيَّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، ثنا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيَّ بِإِسْنَادِهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" التَّكْبِيرُ سَبْعٌ فِي الأُولَى، وَخَمْسٌ فِي الآخِرَةِ، وَالْقِرَاءَةُ بَعْدَهُمَا كِلْتَيْهِمَا" .
Translation: محمد محی الدین .
ایک اور سند کے ہمراہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات منقول ہے: سات تکبیریں پہلی رکعت میں ہوں گی اور پانچ تکبیریں دوسری رکعت میں ہوں گی اور دونوں رکعت میں قراءت ان تکبیروں کے بعد ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1729]
Hadith No.: 1712 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيُّ ، عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي الْعِيدِ يَوْمَ الْفِطْرِ سَبْعًا فِي الأُولَى، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا سِوَى تَكْبِيرَةِ الصَّلاةِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عید الفطر کے دن پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہیں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہیں، یہ نماز کی تکبیروں کے علاوہ تھیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1730]
Hadith No.: 1713 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَرَابِيسِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَرَابِيسِيُّ ، قَالا: نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ ، حَدَّثَنِي كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُكَبِّرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا" . زَادَ الْبُخَارِيُّ:" قَبْلَ الْقِرَاءَةِ".
Translation: محمد محی الدین .
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عیدین کی نماز میں تکبیریں کہا کرتے تھے، پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہتے تھے اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہا کرتے تھے۔ بخاری نے اپنی روایت میں یہ الفاظ اضافی نقل کیے ہیں: قراءت کرنے سے پہلے (تکبیریں کہتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1731]
Hadith No.: 1714 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، ثنا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، ثنا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" التَّكْبِيرُ فِي الْعِيدَيْنِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى سَبْعُ تَكْبِيرَاتٍ، وَفِي الأَخِيرَةِ خَمْسُ تَكْبِيرَاتٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”عیدین میں تکبیریں کہی جائیں گی، پہلی رکعت میں سات تکبیریں ہوں گی اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں ہوں گی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1732]
Hadith No.: 1715 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، جَابِرٍ ، أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ الْكُوفِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، أَنَّهُمَا سَمِعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يَجْهَرُ فِي الْمَكْتُوبَاتِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ فِي فَاتِحَةِ الْقُرْآنِ، وَيَقْنُتُ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ وَالْوِتْرِ، وَيُكَبِّرُ فِي دُبُرِ الصَّلَوَاتِ الْمَكْتُوبَاتِ مِنْ قَبْلِ صَلاةِ الْفَجْرِ غَدَاةَ عَرَفَةَ إِلَى صَلاةِ الْعَصْرِ آخِرَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، يَوْمَ دَفْعَةِ النَّاسِ الْعُظْمَى" .
Translation: محمد محی الدین .
ابوطفیل رحمہ اللہ، سیدنا علی بن ابوطالب اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: ان دونوں حضرات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا کہ آپ فرض نماز میں سورۃ فاتحہ کے ساتھ بسم اللہ پڑھا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فجر کی نماز میں اور وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور آپ ایام تشریق میں عرفہ کے دن کی صبح کی فجر کی نماز سے لے کر ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک، جس دن لوگ بڑی تعداد میں روانہ ہوتے ہیں، ہر فرض نماز کے بعد تکبیر پڑھا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1733]
Hadith No.: 1716 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّازُ ، الْقَاسِمُ بْنُ الْحَسَنِ الزُّبَيْدِيُّ ، أَسَدُ بْنُ زَيْدٍ ، عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، جَابِرٍ ، أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ ثَابِتٍ الْبَزَّازُ ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَسَنِ الزُّبَيْدِيُّ ، ثنا أَسَدُ بْنُ زَيْدٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، وَعَمَّارٍ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْهَرُ فِي الْمَكْتُوبَاتِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، وَكَانَ يَقْنُتُ فِي الْفَجْرِ، وَكَانَ يُكَبِّرُ يَوْمَ عَرَفَةَ صَلاةَ الْغَدَاةِ، وَيَقْطَعُهَا صَلاةَ الْعَصْرِ آخِرَ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علی اور سیدنا عمار رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرض نماز میں بلند آواز میں بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرفہ کے دن صبح کی نماز کے بعد تکبیر پڑھنا شروع کرتے تھے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز کے بعد اسے ختم کرتے تھے (یعنی ہر نماز کے بعد پڑھا کرتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1734]
Hadith No.: 1717 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ الطَّلْحِيُّ ، عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جُنَيْدٍ ، مُصْعَبُ بْنُ سَلامٍ ، عَمْرٍو ، جَابِرٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ ، عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ الطَّلْحِيُّ بِالْكُوفَةِ، ثنا عُبَيْدُ بْنُ كَثِيرٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جُنَيْدٍ ، ثنا مُصْعَبُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ عَرَفَةَ إِلَى صَلاةِ الْعَصْرِ، مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ حِينَ يُسَلِّمُ مِنَ الْمَكْتُوبَاتِ" .
Translation: محمد محی الدین .
امام محمد الباقر رضی اللہ عنہ، امام زین العابدین رحمہ اللہ کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرفہ کے دن فجر کی نماز کے بعد تکبیر پڑھا کرتے تھے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک پڑھتے رہتے تھے، یہ تکبیر آپ اس وقت پڑھتے تھے، جب آپ فرض نماز کے بعد سلام پھیرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1735]
Hadith No.: 1718 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الطَّلْحِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، مَحْفُوظُ بْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، جَابِرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى الطَّلْحِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثنا مَحْفُوظُ بْنُ نَصْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي يَوْمِ عَرَفَةَ، وَقَطَعَ فِي آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
امام محمد الباقر رضی اللہ عنہ، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرفہ کے دن تکبیر کہتے تھے اور یہ عمل ایام تشریق کے آخری دن ختم کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1736]
Hadith No.: 1719 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ السَّمَّاكُ ، أَبُو قِلابَةَ ، نَائِلُ بْنُ نَجِيحٍ ، عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ ، جَابِرٍ ، أَبِي جَعْفَرٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ السَّمَّاكُ ، ثنا أَبُو قِلابَةَ ، ثنا نَائِلُ بْنُ نَجِيحٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شِمْرٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ ، وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَابِطٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ مِنْ غَدَاةِ عَرَفَةَ يُقْبِلُ عَلَى أَصْحَابِهِ، فَيَقُولُ:" عَلَى مَكَانِكُمْ"، وَيَقُولُ:" اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُ أَكْبَرُ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ". فَيُكَبِّرُ مِنْ غَدَاةِ عَرَفَةَ إِلَى صَلاةِ الْعَصْرِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عرفہ کے دن جب صبح کی نماز ادا کی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے ساتھیوں کی طرف رخ کر کے فرمایا: ”اپنی جگہ پر رہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ پڑھنا شروع کیا: ”اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، ہر طرح کی حمد اللہ کے لیے مخصوص ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم عرفہ کے دن صبح کے وقت یہ تکبیر پڑھنا شروع کرتے اور ایام تشریق کے آخری دن عصر کی نماز تک اسے (ہر نماز کے بعد) پڑھتے رہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1737]
Hadith No.: 1720 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُحَمَّدٌ الْبَزَّازُ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُحَمَّدٌ الْبَزَّازُ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، نا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعِيدَ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ قَالَ:" إِنَّا نَخْطُبُ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَجْلِسَ - يَعْنِي لِلْخُطْبَةِ - فَلْيَجْلِسْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَذْهَبَ فَلْيَذْهَبْ" . قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَهَذَا يُرْوَى عَنْ عَطَاءٍ، مُرْسَلا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اقتداء میں عید کی نماز میں شریک ہوا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز ختم کی، تو ارشاد فرمایا: ”اب ہم خطبہ دیں گے، جو شخص چاہے وہ بیٹھا رہے (یعنی خطبہ سننے کے لیے بیٹھا رہے) اور جو شخص جانا چاہے، وہ چلا جائے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1738]
Hadith No.: 1721 Sunan Daraqutni
الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَصْرِيُّ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْخَضِرِ ، ثنا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى ابْنِ نَافِعٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" التَّكْبِيرُ أَيَّامَ التَّشْرِيقِ بَعْدَ الظُّهْرِ مِنْ يَوْمِ النَّحْرِ، آخِرُهَا فِي الصُّبْحِ مِنْ آخِرِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایام تشریق کی تکبیر قربانی کے دن ظہر کے بعد شروع ہو گی اور ایام تشریق کے آخری دن صبح کی نماز میں اسے آخری مرتبہ پڑھا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1739]
Hadith No.: 1722 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثنا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالَ: وَثنا مُوسَى، ثنا مُوسَى بْنُ ضَمْرَةَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ، حَدَّثَنِي خَارِجَةُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ .
Translation: محمد محی الدین .
دو مختلف اسناد سے گزشتہ حدیث ہی مروی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْعِيدَيْنِ/حدیث: 1740]