☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذِكْرُ الْعَدَدِ فِي الْجُمُعَةِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابِ الْجُمُعَةِ← ذِكْرُ الْعَدَدِ فِي الْجُمُعَةِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 9
حديث رقم: 1561 سنن الدارقطني
أَبِي عِيسَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ الأَنْبَارِيِّ ، إِسْحَاقُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بِبَالِسَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، خُصَيْفٌ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
قُرِئَ عَلَى أَبِي عِيسَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هَارُونَ الأَنْبَارِيِّ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ إِسْحَاقُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ بِبَالِسَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا خُصَيْفٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" مَضَتِ السُّنَّةُ أَنَّ فِي كُلِّ ثَلاثَةٍ إِمَامًا، أَوْ فِي كُلِّ أَرْبَعِينَ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ جُمُعَةً، وَأَضْحَى، وَفِطْرًا، وَذَلِكَ أَنَّهُمْ جَمَاعَةٌ قَالَ: وَكَذَلِكَ ثنا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ،" .
الترجمة: محمد محی الدین .
عطاء بن ابی رباح، سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”یہ طریقہ چلا آرہا ہے، جب تین لوگ موجود ہوں، تو ان میں سے ایک امام ہو گا اور جہاں چالیس لوگ یا اس سے زیادہ وہ لوگ ہوں، تو وہاں جمعہ کی نماز بھی ہو گی، عید الضحیٰ کی نماز بھی ہو گی اور عید الفطر کی نماز بھی ہو گی، اس کی وجہ یہ ہے: یہ لوگ ایک جماعت شمار ہوتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1579]
حديث رقم: 1562 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ ، أَبِي ، جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، الْقَاسِمِ ، أَبِي أُمَامَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ النَّقَّاشُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ ، قَالا: ثنا خَالِدُ بْنُ الْهَيَّاجِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" عَلَى الْخَمْسِينَ جُمُعَةٌ لَيْسَ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ" . جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ مَتْرُوكٌ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”(جس بستی میں) پچاس افراد ہوں، ان پر جمعہ لازم ہو گا، اس سے کم پر واجب نہیں ہو گا۔“ اس روایت کا راوی جعفر بن زبیر متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1580]
حديث رقم: 1563 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عِيسَى أَبُو مُحَمَّدٍ الْفَامِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، أبِي ، جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، الْقَاسِمِ ، أَبِي أُمَامَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ عِيسَى أَبُو مُحَمَّدٍ الْفَامِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، ثنا أبِي ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" عَلَى الْخَمْسِينَ جُمُعَةٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”پچاس افراد پر جمعہ پڑھنا لازم ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1581]
حديث رقم: 1564 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، الْقَوَارِيرِيُّ ، أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عُمَرَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثنا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى الْمُسَافِرِ جُمُعَةٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسافر شخص پر جمعہ پڑھنا لازم نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1582]
حديث رقم: 1565 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ:" بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ يَخْطُبُنَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذَا أَقْبَلَتْ عِيرٌ تَحْمِلُ الطَّعَامَ حَتَّى نَزَلُوا بِالْبَقِيعِ، فَالْتَفَتُوا إِلَيْهَا وَانْفَضُّوا إِلَيْهَا، وَتَرَكُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مَعَهُ إِلا أَرْبَعُونَ رَجُلا أَنَا مِنْهُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا سورة الجمعة آية 11" . لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الإِسْنَادِ: إِلا أَرْبَعِينَ رَجُلا غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، وَخَلْفَهُ أَصْحَابُ حُصَيْنٍ، فَقَالُوا: لَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمعہ کے دن ہمیں خطبہ دے رہے تھے۔ اسی دوران ایک قافلہ آیا، جو اناج لے کر آیا تھا اور وہ قافلہ کھلے میدان میں ٹھہر گیا۔ لوگ اس کی طرف متوجہ ہو گئے اور اس کی طرف چلے گئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چھوڑ گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ صرف چالیس افراد رہ گئے، جن میں میں بھی شامل تھا۔ تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر یہ آیت نازل کی: ”اور جب انہوں نے تجارت اور دلچسپی کی چیز کو دیکھا، تو اس کی طرف چلے گئے اور تمہیں قیام کی حالت میں چھوڑ گئے۔“ صرف علی بن عامر رحمہ اللہ نامی راوی نے اس روایت میں چالیس افراد کی موجودگی کا تذکرہ کیا ہے، جبکہ دیگر راویوں نے یہ بات ذکر کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ افراد رہ گئے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1583]
حديث رقم: 1566 سنن الدارقطني
أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، هُشَيْمٌ ، حُصَيْنٌ ، أَبِي سُفْيَانَ ، وَسَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو شَيْبَةَ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثنا هُشَيْمٌ ، أنا حُصَيْنٌ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، وَسَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ" بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِذْ قَدِمَتْ عِيرٌ فَذَكَرَهُ. وَقَالَ: لَمْ يَبْقَ إِلا اثْنَيْ عَشَرَ رَجُلا مِنْهُمْ: أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ. الْحَدِيثَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ دے رہے تھے، اس دوران قافلہ آیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، جس کے بعد یہ الفاظ ہیں:) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ صرف بارہ افراد باقی رہ گئے، جن میں سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی شامل تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1584]
حديث رقم: 1567 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو يُوسُفَ يَعْقُوبُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ، ثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ثنا أبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي أُمَامَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" كُنْتُ قَائِدَ أَبِي حِينَ ذَهَبَ بَصَرُهُ، فَإِذَا خَرَجْتُ بِهِ إِلَى الْجُمُعَةِ فَسَمِعَ الأَذَانَ صَلَّى عَلَى أَبِي أُمَامَةَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُ، فَمَكَثَ كَذَلِكَ حِينًا لا يَسْمَعُ الأَذَانَ بِالْجُمُعَةِ إِلا فَعَلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ لَهُ: يَا أَبَهْ، أَرَأَيْتَ اسْتِغْفَارَكَ لأَبِي أُمَامَةَ كُلَّمَا سَمِعْتَ أَذَانَ الْجُمُعَةِ مَا هُوَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ هُوَ أَوَّلُ مَنْ جَمَعَ بِالْمَدِينَةِ فِي هَزْمٍ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ، يُقَالُ لَهُ: نَقِيعُ الْخَضَمَاتِ، قَالَ: قُلْتُ: كَمْ كُنْتُمْ يَوْمَئِذٍ؟ قَالَ: أَرْبَعُونَ رَجُلا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
محمد بن ابوامامہ اپنے والد کے حوالے سے سیدنا عبدالرحمن بن کعب رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں اپنے والد کو ساتھ لے کر جایا کرتا تھا، جب ان کی بینائی رخصت ہو گئی تھی، ایک مرتبہ میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے گیا، تو انہوں نے اذان کی آواز سننے کے بعد سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے رحمت کی اور دعائے مغفرت کی اور پھر کچھ دیر اسی حالت میں رہے، وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنا کرتے تھے، وہ ایسا ہی کیا کرتے تھے، میں نے ان سے دریافت کیا: ”اے ابا جان! آپ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ہیں، تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعائے استغفار کرتے ہیں، اس کی وجہ کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”اے میرے بیٹے! وہ (سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ) پہلے فرد ہیں، جنہوں نے مدینہ میں بنو بیاضہ کے پتھریلے میدان کی پست زمین میں جمعہ کا آغاز کیا تھا، اس جگہ کا نام ’نقیع الخضمات‘ ہے،“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا کہ اس وقت آپ لوگوں کی تعداد کتنی تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”چالیس افراد تھے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1585]
حديث رقم: 1568 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بِهَذَا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1586]
حديث رقم: 1569 سنن الدارقطني
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، بِإِسْنَادِهِ. وَقَالَ:" فِي هَزْمِ النَّبِيتِ مِنْ حَرَّةِ بَنِي بَيَاضَةَ فِي نَقِيعٍ، يُقَالُ لَهُ: نَقِيعِ الْخَضَمَاتِ، وَالْبَاقِي مِثْلُهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ بھی ہیں: بنو بیاضہ کی پتھریلی زمین کے اس پست حصے میں، جہاں نباتات اگتے ہیں اور جس کا نام ’نقیع الخضمات‘ ہے، باقی روایت سابقہ روایت کی مانند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابِ الْجُمُعَةِ/حدیث: 1587]