☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: جب امام نماز کا کچھ حصہ مقتدیوں سے پہلے ادا کر چکاہو تو اور مقتدی اسوقت شامل ہو (جب نماز درمیان میں ہو) یا اس کا نماز کے آغاز میں شامل ہونا
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: جب امام نماز کا کچھ حصہ مقتدیوں سے پہلے ادا کر چکاہو تو اور مقتدی اسوقت شامل ہو (جب نماز درمیان میں ہو) یا اس کا نماز کے آغاز میں شامل ہونا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 1480 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، أَبُو يَزِيدَ الْخَرَّازُ، هُوَ خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ ، جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ ، خُصَيْفِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنُ عُمَرَ
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا أَبُو يَزِيدَ الْخَرَّازُ، هُوَ خَالِدُ بْنُ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ بُرْقَانَ، عَنْ خُصَيْفِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ :" إِذَا سَلَّمَ الإِمَامُ فَسَلِّمْ عَنْ يَمِينِكَ، وَعَنْ شِمَالِكَ، وَلا يَسْتَقْبِلَنَّ شَيْئًا مِنْ صَلاتِكَ بَعْدَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں: ”جب امام سلام پھیر دے، تو تم دائیں طرف اور بائیں طرف سلام پھیر لو اور اس کے بعد تم اپنی نماز کے کسی بھی حصہ کا رخ نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1497]
حدیث نمبر: 1481 سنن دارقطنی
عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، قَتَادَةَ ، عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ثنا مَعْمَرٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" مَا أَدْرَكْتَ مَعَ الإِمَامِ فَهُوَ أَوَّلُ صَلاتِكَ، وَاقْضِ مَا سَبَقَكَ بِهِ مِنَ الْقُرْآنِ" . قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، مثل قَوْلِ عَلِيٍّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”جو نماز تم امام کے ساتھ پا لو، تمہاری ابتدائی نماز ہو گی اور جو قراءت پہلے گزر چکی ہو، اس کو تم بعد میں ادا کر لو۔“ سعید بن مسیب کی بھی وہی رائے ہے، جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1498]
حدیث نمبر: 1482 سنن دارقطنی
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ حُصَيْنٍ أَبُو سُلَيْمٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ: سَأَلْتُ الأَوْزَاعِيَّ، وَسَعِيدَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ، فَقَالا:" لا يَجْعَلُ مَا أَدْرَكَ مِنْ صَلاةِ الإِمَامِ أَوَّلَ صَلاتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
محمد بن شعیب بیان کرتے ہیں: میں نے امام اوزاعی اور سعید بن عبدالعزیز سے اس بارے میں دریافت کیا، ان دونوں نے یہ فرمایا: ”تم نے امام کی نماز کا جو حصہ پایا ہے، اسے اپنی نماز کا ابتدائی حصہ سمجھو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1499]