☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: مقتدی کا اپنے امام کو تلقین کرنا جب وہ قرات کے درمیان وقوف کرے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نماز کا بیان← باب: مقتدی کا اپنے امام کو تلقین کرنا جب وہ قرات کے درمیان وقوف کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 1471 سنن دارقطنی
عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ الصَّوَّافُ ، يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، حُمَيْدٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيٍّ ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ الصَّوَّافُ ، أنا يَحْيَى بْنُ غَيْلانَ ، أنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كُنَّا نَفْتَحُ عَلَى الأَئِمَّةِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اپنے امام کو لقمہ دیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1488]
حدیث نمبر: 1472 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا أَبُو حَفْصٍ الأَبَّارُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" مَنْ فَتَحَ عَلَى الإِمَامِ فَقَدْ تَكَلَّمَ" . مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ، ضَعِيفٌ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جو شخص امام کو لقمہ دے، اس نے کلام کر لیا (یعنی اس کی نماز ٹوٹ جائے گی)۔“ اس روایت کا راوی محمد بن سالم متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1489]
حدیث نمبر: 1473 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" هُوَ كَلامٌ"، يَعْنِي الْفَتْحَ عَلَى الإِمَامِ .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”یہ کلام ہے (راوی کہتے ہیں) یعنی امام کو لقمہ دینا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1490]
حدیث نمبر: 1474 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، أَبُو حَفْصٍ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا أَبُو حَفْصٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" إِذَا اسْتَطْعَمَكُمُ الإِمَامُ فَأَطْعِمُوهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: ”جب امام تم سے کچھ کھانے کے لیے مانگے، تو اسے کھلا دو (یعنی اسے بھولنے پر لقمہ دو)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1491]
حدیث نمبر: 1475 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ الزُّهْرِيُّ ، عُمَرُ بْنُ نَجِيحٍ ، أَبُو مُعَاذٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ الزُّهْرِيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ نَجِيحٍ ، ثنا أَبُو مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً، فَقَرَأَ سُورَةً، فَأَسْقَطَ مِنْهَا آيَةً فَلَمَّا فَرَغَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ آيَةَ كَذَا وَكَذَا أَنُسِخَتْ؟ قَالَ:" لا"، قُلْتُ: فَإِنَّكَ لَمْ تَقْرَأْهَا، قَالَ:" أَفَلا لَقَنْتَنِيهَا؟" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں نماز پڑھا رہے تھے، آپ نے ایک سورت پڑھنی شروع کی، آپ نے اس میں سے ایک آیت کو چھوڑ دیا، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: آپ نے اس کی قراءت نہیں کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1492]
حدیث نمبر: 1476 سنن دارقطنی
زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي ابْنُ مَنِيعٍ، ثنا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، نا جَارِيَةُ بْنُ هَرِمٍ ، ثنا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَقِّنُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فِي الصَّلاةِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب نماز کے دوران ایک دوسرے کو لقمہ دے دیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1493]