عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ الزُّهْرِيُّ ، عُمَرُ بْنُ نَجِيحٍ ، أَبُو مُعَاذٍ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدِ الزُّهْرِيُّ ، ثنا عُمَرُ بْنُ نَجِيحٍ ، ثنا أَبُو مُعَاذٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلاةً، فَقَرَأَ سُورَةً، فَأَسْقَطَ مِنْهَا آيَةً فَلَمَّا فَرَغَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ آيَةَ كَذَا وَكَذَا أَنُسِخَتْ؟ قَالَ:" لا"، قُلْتُ: فَإِنَّكَ لَمْ تَقْرَأْهَا، قَالَ:" أَفَلا لَقَنْتَنِيهَا؟" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں نماز پڑھا رہے تھے، آپ نے ایک سورت پڑھنی شروع کی، آپ نے اس میں سے ایک آیت کو چھوڑ دیا، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا فلاں آیت منسوخ ہو گئی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: آپ نے اس کی قراءت نہیں کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے مجھے لقمہ کیوں نہیں دیا؟“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1492]