☽ 11 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ وَاسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الصَّلَاةِ← بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ وَاسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ عِنْدَ الصَّلَاةِ عَلَى الدَّابَّةِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 4
حديث رقم: 1459 سنن الدارقطني
عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، رِبْعِيُّ بْنُ الْجَارُودِ الْهُذَلِيُّ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ، نا أبِي، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا رِبْعِيُّ بْنُ الْجَارُودِ الْهُذَلِيُّ ، ثنا عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ،" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ لِلصَّلاةِ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر کر رہے ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی، تو آپ اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کرتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1476]
حديث رقم: 1460 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، عَنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى رَاحِلَتِهِ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَكَبَّرَ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے اور آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی تھی، تو آپ قبلہ کی طرف رخ کر لیتے تھے اور پھر تکبیر کہتے تھے، پھر اس کے بعد سواری کا رخ خواہ کسی بھی سمت ہو جائے (آپ نماز ادا کرتے رہے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1477]
حديث رقم: 1461 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، مُسَدَّدٌ ، رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، ثنا أَبُو دَاوُدَ ، ثنا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجَارُودِ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنِي الْجَارُودُ بْنُ أَبِي سَبْرَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا سَافَرَ فَأَرَادَ أَنْ يَتَطَوَّعَ اسْتَقْبَلَ بِنَاقَتِهِ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ، ثُمَّ صَلَّى حَيْثُ وَجَّهَتْ بِهِ رِكَابُهُ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سفر کی حالت میں ہوتے تھے، آپ نے نفل نماز ادا کرنی ہوتی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی اونٹنی کا رخ قبلہ کی طرف کر دیتے تھے، پھر تکبیر کہتے تھے اور اس کے بعد نماز ادا کرنا شروع کر دیتے، خواہ بعد میں آپ کی سواری کا رخ کسی بھی سمت میں ہوتا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1478]
حديث رقم: 1462 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، هِشَامٍ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ شَيْئًا، وَيَسْجُدُ فَتَنَحَّيْتُ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ لِي:" مَا صَنَعْتَ فِي حَاجَتِكَ؟"، قُلْتُ: صَنَعْتُ كَذَا وَكَذَا، وَقَالَ:" إِنَّهُ لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَرُدَّ عَلَيْكَ إِلا أَنِّي كُنْتُ أُصَلِّي" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے کسی کام سے بھیجا، جب میں واپس آیا، تو آپ اس وقت اپنی سواری پر موجود تھے، میں نے آپ کو سلام کیا، لیکن آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا، پھر میں نے آپ کو اشارہ کے ساتھ رکوع اور سجدہ کرتے ہوئے دیکھا، تو میں ایک طرف ہو کر کھڑا ہو گیا، پھر آپ نے مجھ سے فرمایا: ”تم نے اپنے کام کا کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: میں نے ایسے ایسے کر لیا ہے۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں سلام کا جواب اس لیے نہیں دیا، کیونکہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1479]